Tag: مراد سعید

  • سخت سردی میں سڑکوں پر سونے والوں کو ریاست نے گلے لگایا ہے: مراد سعید

    سخت سردی میں سڑکوں پر سونے والوں کو ریاست نے گلے لگایا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بیماروں کی ذمہ داری ریاست پاکستان نے اٹھائی ہے، سخت سردی میں سڑکوں پر سونے والوں کو ریاست نے گلے لگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشی لحاظ سے 2019 مشکل سال تھا، پختونخواہ میں صحت انصاف کارڈ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں 543 خاندانوں کو صحت کارڈ مارچ تک مل جائے گا، قومی شناختی کارڈ کا حامل شخص صحت کارڈ سے علاج کروا سکتا ہے، کوئی بیمار ہوگا تو اس کی ذمہ داری ریاست پاکستان نے اٹھائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں تک صحت کی سہولتیں پہنچانا حکومت کا فرض ہے، حکومت نے پورے پاکستان کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی دی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب کی سبسڈی دی گئی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت شیلٹر ہاؤس سے مستفید ہو چکے ہیں، سخت سردی میں ریاست نے سڑکوں پر سونے والوں کو گلے لگایا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت مواصلات کی بڑی کامیابی سامنے آئی تھی، وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق بڑے منصوبوں میں خرد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وزارت کو وصول ہوگئے۔

    وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت بھی کی گئی۔ ادارے نے قومی خزانے پر انحصار کے بجائے اپنے بزنس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

  • معیشت بہتر ہورہی ہے، جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے: مراد سعید

    معیشت بہتر ہورہی ہے، جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے: مراد سعید

    کراچی: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ آج قومی ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہورہے ہیں، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے، جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز اپنی ذات سے کیا، عمران خان نے اپنے گھر جانے والی سڑک خود تعمیر کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ10برس میں بے دریغ پیسہ اپنی ذات پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو لوٹا۔

    وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے رائےونڈ کی سیکورٹی پر قومی خزانے کے 214کروڑ روپے خرچ کیے گئے، بیرون ملک دوروں پر نوازشرف نے 185کروڑ روپے خرچ کے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، بیرون ملک دوروں پر قومی خزانے کو لاکھوں ڈالرز کی بچت ہوئی، وزیراعظم نے بیرون ملک دوروں پر اخراجات مزید محدود کردئیے۔

    وزیراعظم رواں ماہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، عمران خان نے آئندہ ماہ ڈیوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، سابق دور حکومت میں ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالرز اڑائے گئے تھے۔

  • کرپشن، لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ پیپلزپارٹی کا کوئی ہدف نہیں ہے، مراد سعید

    کرپشن، لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ پیپلزپارٹی کا کوئی ہدف نہیں ہے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بھٹو کے سیاسی فلسفے کو زرداری نے سمندر برد کر دیا، کرپشن، لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ پیپلزپارٹی کا کوئی ہدف نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی تقریر پر وفاقی وزیر مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید تھی حادثاتی چیئرمین بی بی کی برسی کو’ابو بچاؤ‘مہم کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول بی بی کے جائے شہادت پر اپنے والد کی سیاست کا تنقیدی جائزہ لیتے، کرپشن، لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ کوئی پیپلزپارٹی کا کوئی ہدف نہیں ہے، بھٹو کے سیاسی فلسفے کو زرداری نے سمندر برد کر دیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول، زرداری کی سیاست کا چہرہ سندھ میں پھیلی بدحالی میں دیکھا جا سکتا ہے، پی پی کا 5 سالہ اقتدار انجام کو پہنچا لیکن بی بی کے قاتل نہ ملے، والد کی کرپشن بچانے، تقسیم کی سیاست کے سوا بلاول کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین اپنا قبلہ درست کریں، اداروں کو نہ دھمکیاں دیں، حادثاتی چیئرمین دامن پر لگے دھبے دھمکیوں سے نہیں مٹائے جاسکتے، آج کی تقریر نے واضح کر دیا ان کے قدموں تلے زمین تیزی سے سرک رہی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ بھی’جمہوری قزاقوں‘سے نجات حاصل کرے گا، سیاسی جیب تراشوں کی تجوریوں سے قوم کا مال برآمد کروائیں گے۔

  • ن لیگ کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں صاف کر کے ترقی کی راہ ہموار کی، مراد سعید

    ن لیگ کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں صاف کر کے ترقی کی راہ ہموار کی، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں صاف کر کے ترقی کی راہ ہموار کی، کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کے بھائی کو متعدد بڑے منصوبوں کی تعمیر کے ٹھیکے دیے گئے، راولپنڈی میٹرو، لاہور میٹرو، لبرٹی مارکیٹ پارکنگ کے ٹھیکے دیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سارے عمل کے دوران پیپرا رولز کو یکسر اٹھا کرردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا، سیاسی ارسطو نے کرپشن اور اقربا پروری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، احسن اقبال کی حکومت نے جو تباہی مچائی قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ احسن اقبال کی حکومت نے قوم کو بجلی کے مہنگے منصوبے، گردشی قرضوں کا بوجھ دیا، ن لیگ کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں صاف کر کے ترقی کی راہ ہموار کی۔

    مراد سعید نے کہا کہ تمام حربوں کے باوجود قوم سے کیے گئے وعدے نبھائیں گے، تمام حربوں کے باوجود قوم سے کیے گئے وعدے نبھائیں گے، چوروں سے چوری کا مال بھی نکلوائیں گے ،معیشت کو بھی ترقی سے ہمکنار کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاؤں سے سر تک کرپشن میں لتھڑے کرداروں سے لیکچرز نہیں لیں گے، کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

  • معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزار ارب کا مقروض کیا، مراد سعید

    معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزار ارب کا مقروض کیا، مراد سعید

    اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزار ارب کا مقروض کیا، کرپٹ لیگ قیادت کو منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا جواب دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کرپٹ لیگ ترجمان روزانہ جھوٹے بیانات سے نوکری بچانےمیں مصروف ہیں، ن لیگ کا نیشنل ایکشن پلان تو ’’ڈان لیکس‘‘جیسی سازشوں پرمشتمل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کا سہرا پاکستان کی بہادر افواج اور پولیس کے سر ہے، آج سی پیک کا راگ الاپنے والوں نے ہر قومی منصوبے کو میگاکرپشن کی نذر کیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ جعلی ارسطو کہتے ہیں نوازشریف پرملکی خزانہ لوٹنے کا کوئی کیس نہیں ہے، ان سے پوچھیں بیرون ملک اربوں کی جائیداد’’یوگنڈا‘‘کے خزانے سے بنی؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزار ارب کا مقروض کیا، کرپٹ لیگ قیادت کو منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا جواب دینا ہوگا۔

    مراد سعید نے کہا کہ آپکے دورمیں بجلی کا گردشی قرضہ 1200 ارب، گیس کا 150 ارب سے زیادہ تھا، تجارتی خسارہ جو 2014 میں 20 ارب ڈالرتھا، 2018 تک37 ارب ڈالر تک گیا۔

  • سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مراد سعید

    سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے ان کی جوابدہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو تو کچھ نہیں تقریر ہی بدل لیں، پرچی چیئرمین کے نزدیک جمہوریت کرپشن، لوٹ مارکی آزادی کا نام ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگ رہے ہیں جس میں والد کی لوٹ مار کا حساب نہ مانگا جائے، بلاول اور ان کے والد کی جمہوریت نے عوام کو جہالت اور وسائل کی لوٹ مار دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگتے ہیں جس میں سراج ، شرجیل کو وارداتوں کی آزادی ہو، سندھ کےعوام حادثاتی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کبھی پیپلزپارٹی کا مقصد تھا نہ ہے اور نہ ہوگا، بلاول جانتے ہیں الیکشن شفاف ہوئے تو ایک یونین کونسل ہاتھ نہیں لگے گی، بلاول جان لیں انتخابات شفاف اور سندھ بھی لٹیروں سے نجات حاصل کرے گا۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ مظلومیت کا کارڈ کام آئے گا نہ ہی جذبات کی سودا گری چلے گی، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے ان کی جوابدہی ہوگی۔

  • جتنے زیادہ چور پکڑے جاتے ہیں اتنی ہی زیادہ چیخیں ہوتی ہیں، مراد سعید

    جتنے زیادہ چور پکڑے جاتے ہیں اتنی ہی زیادہ چیخیں ہوتی ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ چور پکڑے جاتے ہیں اتنی ہی زیادہ چیخیں ہوتی ہیں، سیاست کی آڑ میں چوری کی گئی دولت ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی پی نے جمہوریت کوعوام سے انتقام کا وسیلہ بنایا، حادثاتی چیئرمین نے بھی آج یہ ٹھیک کہا ہے، جمہوریت کو نہیں نقاب اوڑھے کرپٹ کرداروں کو خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹوکے فلسفے کو دفن کر کے دوسری نسل نے اقتدار میں قدم رکھا، تیسری نسل دوسری نسل کی لوٹ مار بچانے کے زور لگا رہی ہے، لٹیروں کے چنگل سے سندھ کی نجات نوشتہ دیوار ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ سندھ کی نجات کی ابتدا لاڑکانہ سے ہوچکی ہے، آئندہ انتخاب میں سندھ میں نیا سورج طلوع ہوگا، پرچیوں سے لیڈر بننے والوں کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جتنے زیادہ چور پکڑے جاتے ہیں اتنی ہی زیادہ چیخیں ہوتی ہیں، سیاست کی آڑ میں چوری کی گئی دولت ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

  • جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی

    جہانگیر ترین نے بھی مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کی تعریف کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) میں اصلاحات کے لیے مراد سعید نے زبردست محنت کی ہے، جس کی وجہ سے ادارے کی آمدن میں رواں سال 62 فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔

    جہانگیر ترین نے ٹویٹ میں لکھا کہ کرپشن کے خلاف مہم سے 11 اعشاریہ 7 ارب وصولی کی گئی، ادارہ جاتی اخراجات کم کر کے 24 کروڑ روپے بچائے گئے، نتائج مراد سعید اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے وفاقی وزیر مراد سعید اور ان کی ٹیم کو کام یابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت مواصلات نے 15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے، اسے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی بڑی کام یابی قرار دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے قومی خزانے پر انحصار کی بجائے اپنے بزنس پروگرام کا آغاز بھی کر دیا ہے جب کہ پاکستان کے سب سے بڑے پبلک پرائویٹ پارٹنر شپ منصوبے کے آغاز کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔

  • مراد سعید کا شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ

    مراد سعید کا شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے شہبازشریف سےپارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے18 سوالوں کاجواب دیں ، قوم جواب کی منتظر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے اپوزیشن لیڈر سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کی کرپشن پاناما لیکس ٹو ہے، بڑے کے بعد چھوٹے بھائی کی کرپشن کی داستان سامنے آئی ہے۔

    ،مرادسعید کا کہنا تھا کہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے ہیں، پوری قوم شہبازشریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے، پارلیمان میں آئیں پوچھے گئے 18سوالوں کا جواب دیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ  شہبازشریف کہتےہیں پارلیمان کومضبوط بنایاجائے، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کیلئے تیار ہیں، بڑے بھائی کی طرح چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں، شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو ذمہ دار خود ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں بھولنے نہیں دیں گے ، امید ہے خواجہ آصف بھی آپ کو بھولنے کا مشورہ نہیں دیں گے، شہباز شریف قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔

    مزید پڑھیں : شہزاداکبر نےشہبازشریف کے سامنے اٹھارہ سوالات رکھ دیئے

    گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا  کہ شہبازشریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں،اربوں کی ہے، شریف  خاندان نے جعلی ٹی ٹیوں کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا، شہبازشریف کے اثاثوں میں سترفیصد اور سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ ہوا۔

    شہزاداکبر نےشہبازشریف کے سامنے اٹھارہ سوالات رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹی نظام پوشیدہ نہیں،باہر سے پیسہ لانے کا ایک قانون بنایا گیا تھا، شریف خاندان نے جعلی ٹی ٹی کی رقم سے 32 سے 33 کاغذی  کمپنیاں بنائیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کرکے ٹی ٹی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، کاغذی کمپنیوں کا کنٹرول روم شہبازشریف دور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ تھا۔

  • شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے: مراد سعید

    شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ اور جاتی عمرہ پر پچھلے 5 سال میں عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی 5 گھروں کو بھی کیمپ آفس قرار دیا گیا۔ ذاتی دوروں، خصوصی جہازوں، اور گھروں کے خرچے اس کے علاوہ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

    اس سے قبل مراد سعید نے کہا تھا کہ کرپٹ ٹولہ بیماری کی آڑ میں رعایت اور پاکستان سے فرار ہونا چاہتا ہے، پوری قوم تمام کرپٹ کرداروں کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے ابو اور ابو کی کرپشن بچانے کے لیے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو لوٹ مار کرنے والوں سے چوری شدہ مال نکلوانا ہوگا۔