Tag: مراد سعید

  • خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا: مراد سعید

    خیبر پختونخوا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا: مراد سعید

    سوات: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں اسپتال کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں اربوں کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، کبل سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ چکدرہ ٹو مدین موٹر وے 52 ارب روپے سے تعمیر ہوگا، چکدرہ سے چترال تک روڈ سی پیک میں بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا، سوات کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    چند روز قبل مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ہزارہ موٹر وے کو تیار بتا کر غلط بیانی کی گئی، ڈیزائن میں تبدیلی سے منصوبے کے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ریکارڈ درست کرلیں ہزارہ موٹر وے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا، ہزارہ موٹر وے میں 45 فٹ کا پل شامل کیا گیا، اس پل کا مقصد کسی کو نوازنا تھا۔ منصوبے کے 2 ارب 70 کروڑ روپے ریکور کرلیے ہیں۔

  • بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

    بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینلز سے عوام کے اوپر بوجھ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

    مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینلز سے گردشی قرضے بڑھے اور عوام کے اوپر بوجھ پڑا۔ اب سستی ماحول دوست توانائی پالیسی کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

    اس سے قبل وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ نرخوں میں کمی بجلی چوری پر قابو پانے سے ممکن ہوسکے گی، قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھی نرخوں میں کمی ہوگی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بجلی نرخوں میں اضافہ مسلم لیگ ن حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مہنگے پاور پلانٹس لگائے، ووٹ لینے کے لیے ن لیگ نے ڈیڑھ سال تک نرخ نہیں بڑھائے۔

    وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ 1400 فیڈرز پر چوری کے خاتمے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے۔ سسٹم کی اپ گریڈیشن پر 25 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قابل تجدید توانائی کو سنہ 2023 تک 42 ہزار میگا واٹ تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • بلاول بھٹو کچھ بھی کر لیں ’ابو‘ بچتے دکھائی نہیں دیتے، مراد سعید

    بلاول بھٹو کچھ بھی کر لیں ’ابو‘ بچتے دکھائی نہیں دیتے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسز مراد سعید نے کہاہے کہ بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے اگر بندہ لوٹی دولت واپس کردےتوابوکی خلاصی کےامکانات دکھائی دیتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدنے کہا کہ بندہ حادثاتی چیئرمین بنتا ہےتوپرچی کی ضرورت پڑتی ہے اور جب زیادہ پرچیاں ہوں تو بندہ باربارلانچ نہیں ہوپاتا۔

    مراد سعید نے کہا کہ بندہ زرداری ہو توبھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتا، بندہ صرف زرداری لکھےتولوگ سیدھاکرپٹ سمجھنےلگتےہیں۔

    انہوں نےلکھا کہ بندہ عمران خان پرتنقید کرکےلیڈر بننے کی کوشش کرےتوبات نہیں بنتی، بندہ جتنی زیادہ تنقیدکرتاہےسندھ میں عوام کاحال پوچھاجاتاہے۔

    وفاقی وزیر نےلکھا کہ بندہ این آراوکیلئے ’’مولوی صاحب‘‘کےکنٹینرپرپہنچ جاتاہے جب کنٹینرسےبھی کچھ نہیں ملتاتودوبارہ جمہوریت کادعویداربن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، بندہ لوٹی دولت واپس کردےتوابوکی خلاصی کےامکانات دکھائی دیتےہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا، انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ’میرا سوال اپنی جگہ موجود ہے، کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟‘

    بلاول بھٹو نے 18 اگست 2019 کے اپنے بیان کا ویڈیو کلپ شیئر کر کے سوال دہرایا، ان کا سوال تھا کہ کیا عوام کو تبدیلی پسند آئی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اب نہ امپائر کی انگلی اٹھے گی نہ جعلی تبدیلی آئے گی، بلکہ صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

  • 35 سال میں اپنے لیے ایک اسپتال نہ بنا سکے تو غریب کا کیا حال ہوگا: مراد سعید

    35 سال میں اپنے لیے ایک اسپتال نہ بنا سکے تو غریب کا کیا حال ہوگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار اسحٰق ڈار، شہباز شریف کا داماد، حسن اور حسین نواز مفرور اور ملک سے باہر ہیں۔ شریف خاندان کے لوگ واپس نہیں آئے یہ ثبوت ہے۔ 35 سال میں اپنے لیے اسپتال نہیں بنا سکے تو غریبوں کا کیا حال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک انصاف کے اسٹوڈنٹس کا یوم تاسیس ہے، ہم جیسے نوجوان کچھ خواب لے کر سیاست میں آئے، دو نہیں ایک پاکستان نعرہ نہیں ہمارا ایمان ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں ووٹر کو عزت دو۔ اس ووٹر کو عزت دو جو بھوکا ہے، بے روزگار ہے۔ جو تعلیم سے محروم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب کمیٹیز کی میٹنگ ہوتی ہے تو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، ایک سال تک کمیٹی نہیں بنی کہ غداری اور کرپشن کے کیسز چل رہے تھے۔ کمیٹیز کام نہیں کرتی تو قانون سازی نہیں ہوتی۔ ایسا کرنے سے ہاؤس نہیں چلتا جب ہاؤس نہیں چلتا تو ملک نہیں چلتا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اللہ کو گواہ کر کے بیان دیتا ہوں وزیر اعظم نے صحت پر سیاست نہ کرنے کے لیے کہا، خواجہ آصف بتائیں وزیر اعظم کی باتیں کہاں سے لا رہے ہیں۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 ججز نے سزا سنائی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر وہ نااہل قرار پائے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو نواز شریف کی جان اور صحت پیاری ہے یا پیسہ؟ آپ نواز شریف کی ضمانت دے دیں اور باہر چلے جائیں۔ غریب سوال کرتا ہے ایک اسپتال نہیں بنا جو آپ کا علاج کر سکے۔ 35 سال میں اپنے لیے اسپتال نہیں بنا سکے تو غریبوں کا کیا حال ہوگا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ لاہور کے ایک اسپتال میں ٹھنڈے فرش پر ایک شخص نے جان دی، سندھ میں کتے کے کاٹے سے سسک سسک کر لوگ مر رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار اسحٰق ڈار مفرور ہے، شہباز شریف کا داماد بھی مفرور ہے۔ حسن اور حسین نواز مفرور اور ملک سے باہر ہیں۔ شریف خاندان کے لوگ واپس نہیں آئے یہ ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی آواز اقوام متحدہ میں بلند کی، وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں مدینے کی ریاست کی بات کی۔ کارکے کیس میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جرمانہ تھا، وزیر اعظم عمران خان کی بدولت یہ 1.2 ارب ڈالر بچا لیا گیا۔ 4600 سے زائد پاکستان سعودی جیل سے رہا ہوئے۔ ریکوڈک کیس میں بھی پاکستان کو جلد خوشخبری ملے گی، اس کیس میں جلد پاکستان کا 6 بلین ڈالر کا نقصان بھی بچ جائے گا۔

  • وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں بیرون ملک قید پاکستانیوں کے لیے آواز اٹھائی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پاکستانی عرصہ دراز سے بیرون ملک جیلوں میں قید تھے، وزیراعظم کے آواز اٹھانے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے بیرون ملک قید4637 پاکستانی رہا ہوئے، سعودی عرب کی جیلوں سے 1594 پاکستانیوں نے رہائی پائی۔

    یاد رہے کہ فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    وزیراعظم کی درخواست ، سعودی ولی عہدکا 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کاحکم

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کونانہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

  • عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، مراد سعید

    عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، نوجوانوں کو نہ صرف ہنر بلکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے پہلا یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

    حکومت پاکستان کے پہلے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب 4 ہزار نوجوان آج سے پاکستان پوسٹ میں ہنر سیکھیں گے، ای کامرس، پوسٹل لائف انشورنس، فرنچائز مینجمنٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان ای کامرس کے شعبے میں ہے، عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، دونوں وزارتیں مشن کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں گی۔

    مراد سعید نے کہا کہ نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ بہترین ماحول بھی مہیا کیا گیا ہے، نوجوانوں کو نہ صرف ہنر بلکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے اپنا پراجیکٹ سامنے لانے کا موقع دیں گے، پاکستان کی اصل طاقت نوجوان کو خود کفیل بنانے کا مشن جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم نے ضرورت مند طلبہ کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور روزگار نہ ملے تو نوجوان منشیات اور جرائم کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

  • سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں؟ مراد سعید کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل

    سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں؟ مراد سعید کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں ہے، تھر میں ہر سال بھوک اور پیاس سے سیکڑوں بچے انتقال کر جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو سمجھنا ہوگا عوام ووٹ دیتی ہے تو سیٹ ملتی ہے، جب زیادہ عوام زیادہ حلقوں میں ووٹ دے تو زیادہ سیٹیں ملتی ہیں، جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ سے آپ کی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے، جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ کی سیاست بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ پرچی لہرا کے سیاست میں آنے والے کو عوام اور ان کے مسائل کا کیا علم، ان کا رونا ابو کے لیے ہے، عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس دے دو ابو لے لو، اس بات کا جواب دیں کہ سب سے زیادہ بچے سندھ میں کیوں تعلیم سے محروم ہیں، سندھ کی ترقی کا پیسا آپ کے ابو نے جعلی اکاؤنٹ میں ڈالا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کسی دباؤ میں آکر جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    ان کا کہنا تھا صحیح احتساب ہو تو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنی پڑے گی، عمران خان نے ملک میں غربت کے خاتمے کا پروگرام احساس شروع کیا، ہر پاکستانی کے مفت علاج کے لیے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا، سڑکوں پر سونے والوں کو اٹھا کر مہمان خانے لے آئے۔

    مراد سعید نے مزید کہا آپ کے ابو امریکا سے این آر او مانگنے جاتے اور جواب میں ڈومور کا مطالبہ لے آتے، عمران خان نے ملک کا مقدمہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑا، کرپشن سے ڈوبی معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر سنبھالا دیا، پاکستان کی پوزیشن کاروبار کے مواقع کی آسانی میں 28 درجے بہتر ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بنا تو 54 سال بعد یو این میں کشمیر پر بحث ہوئی، آج عمران خان کی وجہ سے کشمیر عالمی ایشو بن چکا ہے، انشاء اللہ پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے کا خواب پورا ہوگا۔

  • حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے: مراد سعید کا جواب

    حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے: مراد سعید کا جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سے تحریک انصاف کا دعویٰ ثابت ہو گیا ہے، حادثاتی چیئرمین یاد رکھیں، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی آج کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم روز اوّل سے کہتے آ رہے ہیں ابن زرداری ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، ثابت ہو گیا کہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست اس نکتے پر کھڑی ہے کہ ابو کو سہولتیں دلواؤ۔

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول کو مولانا سے جو عقیدت ہے اس کے پیچھے بھی ابو کی جان چھڑانے کا ہدف کار فرما ہے، لیکن میں کہتا ہوں کہ جس کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں، حادثاتی چیئرمین کو مولانا سے ایسا کچھ نہیں ملے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم جلد استعفیٰ دینے والے ہیں: بلاول بھٹو کا دعویٰ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا ابو کی لوٹ مار بچانے کے لیے حادثاتی چیئرمین نظریات کو بھی خیر باد کہہ چکے ہیں، سندھ کارڈ کھیل کر بلاول کے بڑوں کو فائدہ پہنچانا ان کی کوئی خوش فہمی ہو سکتی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ کرپشن اور چور بازری کی سیاست سندھ میں آخری سانسیں لے رہی ہے، سندھ اب خود کو چوروں کے اس قبیلے سے لا تعلق کر رہا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو یاد رکھنا چاہیے کہ وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے، آپ کے ابو سے لوٹ مار کا مال بھی نکلوائیں گے۔

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

  • ریاست کا ایک ایک پیسہ بچانے کی جتنی کوشش کرسکتا ہوں کررہا ہوں، مراد سعید

    ریاست کا ایک ایک پیسہ بچانے کی جتنی کوشش کرسکتا ہوں کررہا ہوں، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے سب سے پہلے خود سے احتساب شروع کیااور وزارت سنبھالنے کے بعد کرپشن بے نقاب کرکے 10ارب ریکور کئے، ریاست کا ایک ایک پیسہ بچانے کی جتنی کوشش کرسکتا ہوں کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی جی موٹروے اور افسران کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں کی وجہ سے آج ادارہ فعال ہے، این ایچ اے اور موٹر وے پولیس نے محدود وسائل میں کام کیا، جتنے بھی موٹر ویز بن رہے ہیں ان پر نئی بھرتیوں شروع ہوگئیں ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورمیں سی پیک کے تحت 510کلو میٹر سڑک کا آغاز ہوا تھا، اب ہم 1275 کلومیٹر سڑکوں کا آغاز کرنے جارہےہیں، حکومت میں آئے تو تمام ادارے خسارے میں تھے ، مغربی روٹ اب خواب اوروعدہ نہیں حقیقت ہے، سی پیک اب آہستہ آہستہ آگے جارہاہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایچ اے اپنے پیسے سے سڑکیں بنائے گا، بجٹ سے پیسہ نہیں لے گا، ادارے بحالی اور بہتری کی جانب جارہے ہیں، قوم کو فائدہ ہوگا، 2018 میں جب حکومت بنی تو ملک 24 ہزار ارب قرضے میں تھا، ہر ادارہ گروی رکھوا دیا گیا تھا تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔

    مزید پڑھیں : حادثاتی چیئرمین دکھڑا والد کا سناتے ہیں، دھمکیاں ہمیں دیتے ہیں، مراد سعید

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا نظام لیکر آرہے ہیں، جس سے آپ کیلئے آسانیاں پیداہوں، امپورٹ بہت زیادہ تھی ،ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی، مشکل مرحلہ گزر گیا اب ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، ملک میں اب آمدنی کاپیسہ قوم پرلگےگا۔

    مراد سعید نے کہا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد کرپشن بےنقاب کرکے10ارب ریکور کئے، ہم نےسب سےپہلےخودسےاحتساب شروع کیا، ریاست کا ایک ایک پیسہ بچانے کی جتنی کوشش کرسکتا ہوں کررہا ہوں، ایم ایل ون شروع ہوگاتوآپکی ترقی کی رفتار میں تیزی آجائےگی۔

    وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنےگھرمیں رہ رہےہیں، بنی گالہ کی سڑک بھی وزیراعظم نےاپنےپیسوں سےبنوائی، نوجوانوں کو موٹر وے پولیس میں معیاری سہولتیں ملیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کوئی بھوکا نہیں سوئے گا تو یہی فلاحی ریاست کہلاتی ہے، اگر کوئی کتا بھی بھوکا مرجائے تو ریاست ذمہ دارہوتی ہے، لنگرخانے کھل رہے ہیں تو فخرکریں تنقید کے بجائے سراہنا چاہئے۔

  • حادثاتی چیئرمین دکھڑا والد کا سناتے ہیں، دھمکیاں ہمیں دیتے ہیں، مراد سعید

    حادثاتی چیئرمین دکھڑا والد کا سناتے ہیں، دھمکیاں ہمیں دیتے ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین دکھڑا والد کا سناتے ہیں اور دھمکیاں ہمیں دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ والد کو گاجریں کھاتے ہوئے سوچنا چاہئے تھا کبھی نہ کبھی پیٹ میں درد ہوگا۔

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے والد کو سوچنا چاہئے تھا جرم میں ان کے شراکت دار نواز کو تاحیات اقتدار میں نہیں رہنا، باپ بیٹا لوٹ مار کا حساب نہیں دے پارہے ہیں تو اس میں حکومت کا کیا قصور ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے ووٹ ہی ان سے جواب مانگنے کے لیے دیا تھا، باپ بیٹا چوری سے باز نہیں آئے تو ہم حساب مانگنے سے کیوں باز آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ حادثای چیئرمین جان لیں جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ ہاتھ سے جاتا ہے، جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ مولانا کی شرارتیں کام آئیں گی نہ آپ کے واویلوں سے کچھ ہوگا، قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جھوٹی تنقید یا الزام تراشی کے کسی حربے سے مرعوب ہوئے نہ ہوں گے، اگلی باری انشا اللہ سندھ سے بھی اس کرپٹ ٹولے کو الوداع کہیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔