Tag: مراد علی شاہ ن

  • اگر ہم سمجھ رہے ہیں کہ کرونا پر قابو پالیا تو یہ درست نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    اگر ہم سمجھ رہے ہیں کہ کرونا پر قابو پالیا تو یہ درست نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر ہم سمجھ رہے ہیں کہ کرونا پر قابو پالیا تو یہ درست نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تقریباً 11 ہزار 790 ٹیسٹ روزانہ کر رہے ہیں،گزشتہ 15 دنوں میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زائدٹیسٹ کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے ہیں کہ وبا پر کنٹرول کر لیاگیا یہ غلط بات ہوگی،عیدالاضحیٰ بھی آ رہی ہے پھر 2 ماہ بہت اہم ہیں۔

    ٹڈی دل کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خطرے کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان بنایاگیا ہے،ٹڈی دل کے مسئلے کا حل نکالنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو تحویل میں لے لیں،دیکھتا ہوں کیا کرتے ہیں،ہم نے حیسکو اور سیپکو کے لیے نواز شریف دور میں آفر دی تھی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

  • سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 41 افراد انتقال کر گئے

    سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 41 افراد انتقال کر گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 890 ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2275 نئے کیسز سامنے آئے۔صوبے میں اب تک 378849 ٹیسٹ کیےگئے،جس میں 69628 کیسز سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1089 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 32 ہزار 261 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 30 ہزار 705 گھروں پر، 48 آئیسولیشن سینٹرز، 1508 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ 718 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے کرونا کے 117مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 2166 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 36 ہزار 278 مریض اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے درخواست کی کہ منتخب علاقوں میں لاک ڈاؤن کا احترام کریں،ایس اوپیز پر عمل کریں،غیرضروری گھروں سے باہر نہ جائیں۔