Tag: مراد علی شاہ

  • پولیو کے قطرے، وزیر اعلیٰ نے خود گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے

    پولیو کے قطرے، وزیر اعلیٰ نے خود گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے

    سکھر: سندھ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ یو سی نیو سکھر پہنچ گئے، جہاں انھوں نے خود گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی ہدایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران سکھر کا دورہ کیا، یو سی نیو سکھر میں انھوں نے شہریوں سے مل کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ترغیب دی۔

    انھوں ںے کہا پولیو کے قطرے آپ کے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچاتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر والدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پولیو کے قطرے بچے کے صحت مند مستقبل کو یقینی بناتے ہیں، والدین کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے میں نے آپ کے دروازے پر دستک دی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے گھر گھر دستک دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، انھوں نے کہا ہم نے پولیو کا خاتمہ کر کے دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے، مہم میں شامل ہو کر اپنی انسداد پولیو ٹیموں کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزرا ناصر شاہ، مکیش چاؤلہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو ورکرز پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے عوام کو صحت مند اور خوش حال نہیں دیکھنا چاہتے، پاکستان کے عوام بڑھ چڑھ کر پولیو مہم میں حصہ لیں۔

  • 4 سے5 گورنر آچکے ہیں، مجھ سے کبھی تقرری پر مشورہ نہیں کیا گیا، مراد علی شاہ

    4 سے5 گورنر آچکے ہیں، مجھ سے کبھی تقرری پر مشورہ نہیں کیا گیا، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر سندھ کے معاملے پر لاعلم نکلے اور کہا چارسے 5 گورنر آچکے، مجھ سے کبھی تقرری پرمشورہ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مسائل پیدا کئےہیں، پی ٹی آئی گزشتہ 8 ماہ سے بھی وہی کردار ادا کررہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلا کام اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے، کسی ایک شخص کیلئے پورے صوبے کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے، این ایف سی کے حوالے سے آئین بڑا واضح رہے۔

    گورنرسندھ سے متعلق خبروں پر انھوں نے کہا کہ 4 سے 5 گورنر آچکے ہیں ، مجھ سے کبھی مشورہ نہیں کیا گیا، گورنرسندھ کامعاملہ اخباروں میں دیکھ رہاہوں مجھےنہیں پتا۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گھوٹکی میں حالات بہترہوئےہیں ، لااینڈفورسمنٹ ایجنسیزکام کررہی ہیں، جوعلاقےڈاکوؤں سےپاک ہوئےوہاں ڈیولپمنٹ کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1980 کی دہائی میں ملک میں شدید قسم کا مارشل لا تھا، سیہون سے آنے کیلئے آرمی کے کانوائے میں آنا پڑتا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ عدالت کے احکامات کےبعدجناح اسپتال بحران کا شکارہوا اور اب وہ کرائسزہمارے گلے پڑگیا ہے ، ایک حکم کے تحت سب سے بڑےاسپتال کا کوئی ایڈمنسٹریٹرنہیں۔

  • مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

    مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پرپابندی کی مخالفت کردی اور کہا پیپلزپارٹی کسی جماعت پرپابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی جماعت پرپابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔

    گورنر راج کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگانا بہت مشکل ہوگیا ہے، سندھ میں سابقہ حکومت میں روزانہ گورنر راج کی باتیں ہو رہی تھیں ، اسلام آباد میں ایک جماعت نے سر کس لگایا ہوا تھا، جس میں ایک شخص کی آزادی کا مطالبہ غلط تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاق نےکوئی جواب نہیں دیا، سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے، یہ صرف میرا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، سی سی آئی اجلاس آئینی ضرورت ہے،9 ماہ سے نہیں ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ کوئی کینال تعمیر نہیں ہورہا، پانی کامسئلہ سی سی آئی کے بغیر حل نہیں ہو گا، کچھ قوم پرست پیپلزپارٹی کوبلانےپرجےیو آئی کانفرنس میں نہیں آئے، بے نظیر بھٹو نے کالاباغ ڈیم کیخلاف کموں شہید پر دھرنا دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد پر کرسی چھوڑ جاتے تھے لیکن ہم کسی بھی فورم پر بات کرنے سے نہیں گھبراتے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست چاہتی تھی،حکومت نےحکمت عملی سےناکام بنایا، لاشیں صرف سوشل میڈیاپر نظر آر ہی ہیں،اگرہوتیں توکسی کاجنازہ بھی نظرآتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ڈائیلاگ سمجھتی ہےنہ مانتی ہے، بشریٰ بی بی نےکہابانی کولیکرجائیں گے لیکن کارکنوں کوچھوڑکربھاگ گئے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چھپی رہی ،عام شہریوں کواستعمال کیاگیا، کے پی حکومت نےسرکاری مشینری کووفاق کےخلاف استعمال کیا لیکن پی ٹی آئی کوسندھ،پنجاب سمیت پورےملک نےمستردکردیا۔

  • مراد علی شاہ سے صحافی کا سوال، نواز شریف کے کیس معاف آپ کے کیوں نہیں ہو رہے؟

    مراد علی شاہ سے صحافی کا سوال، نواز شریف کے کیس معاف آپ کے کیوں نہیں ہو رہے؟

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج جمعرات کو کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تو ایک صحافی نے دل چسپ سوال کر دیا۔

    صحافی نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ نواز شریف کے کیس معاف ہو رہے ہیں، لیکن آپ اور پی پی رہنماؤں کے نہیں ہو رہے، کیوں؟

    مراد علی شاہ نے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا، اور کہا کہ عدالت کا کام کیسز کی سماعت ہے، جب عدالت بلاتی ہے تو ہم آ جاتے ہیں، نیب کے بارے میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں اور کیا کہوں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا یہ کیس بنتا ہی نہیں، اس کی 50 سماعتیں ہو چکی ہیں، اس پر آنے والا خرچہ نکال کر دیکھیں کہ کتنا خرچہ ہوا ہوگا۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر آج ان کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی تھی۔

    وکیل ارشد تبریز نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد اس کیس کی کارروائی آگے نہیں چل سکتی، دوسری عدالت میں کیس منتقل ہوا تو واپس نیب کو آ گیا، سب نے کراچی سے آنا ہوتا ہے، اخراجات بھی زیادہ ہیں اس لیے لمبی تاریخ کی استدعا کی جاتی ہے۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، بعد ازاں جج ناصر جاوید نے ریفرنس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

  • بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے نا انصافی برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ

    بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے نا انصافی برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے نا انصافی برداشت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متنازع شخص کو چیئرمین ارسا تعینات کیا ہے، ارسا چیئرمین کی تعیناتی کانوٹیفکیشن واپس کرائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ظفر محمود نے پانی تقسیم کے حوالے سے 2متنازع کتابیں لکھیں، ایسے شخص کی بطور چیئرمین ارسا تعیناتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہو یا شہباز شریف سندھ کے لوگوں سے ناانصافی برداشت نہیں کریں گے ، سندھ کے حقوق کی بات کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ جی ڈی اے اورآزاد کے پورے سندھ میں امیدوار بھی کھڑے نہیں تھے کیونکہ جی ڈی اے کو علم تھا کہ وہ الیکشن ہارےگا۔

    فارم 45 کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اپنے ایم پی اے کے فارم 45کی گارنٹی لیتا ہوں، میرے حلقے میں جی ڈی اے کے بیشتر پولنگ ایجنٹ ہی موجود نہیں تھے۔

    امن و امان کی صورتحال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، نگراں دور میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی، امن و امان کی صورتحال ہماری پہلی ترجیح ہے۔

    نئے وزیر خزانہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ امید ہےملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئےنئےوزیر خزانہ کردارادا کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ انٹربورڈچیئرمین نسیم میمن کےمعاملے کو دیکھ رہا ہوں، ابھی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کا ابھی کوئی وزیر نہیں۔

  • صدارت کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    صدارت کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدارت کیلئے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہوسکتی۔

    دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے بھی جب صدر تھے تو سب کو ساتھ لیکر چلے تھے، صدارت کے لئے وہ بہترین چوائس ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کی مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنرز لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول وزیرخارجہ تھے تو ان کی کوششوں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد حاصل کی۔

    صحافی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ سندھ میں اس بارایم کیو ایم کو17سیٹیں ملی ہیں؟جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں یہی کہ سکتاہوں ایم کیو ایم نے محنت کی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم نے تیاری نہیں کی تھی،ایم کیوایم کوسیٹیں ملنے پرہمارے بھی کچھ لوگوں کواعتراضات ہیں۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی ساری نشستیں بیچ دی ہیں، راجہ ریاض کا دعویٰ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سسٹم خراب نہیں کرینگے جو قانونی طریقہ ہے وہ کرینگے۔

  • مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    کراچی: منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لگاتار تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا آج انہوں نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آفس پہنچنے کے بعد مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں۔

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف اٹھانے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔

  • مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    کراچی: مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا،پی پی رینما مسلسل تیسری بار اس منصب پر فائز ہوگئے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ مرادعلی شاہ مسلسل تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بن گئے۔ مرادعلی شاہ نے سندھ کے 25ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔

    تقریب حلف برداری کی نظامت چیف سیکریٹری فخرعالم نے کی۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد بھی دی۔

    تقریب میں بلاول بھٹو کے علاوہ فریال تالپور، قائم علی شاہ، آغا سراج، سعید غنی، عذرا پیچوہو، امتیاز شیخ اور ڈاکٹرسہراب سرکی بھی موجود تھے۔

    نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی ناصرشاہ، شرجیل میمن، مکیش چاؤلہ اور آئی جی سندھ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقربھی تقریب میں موجود رہے جبکہ حلف برداری میں سفارتکار، تاجر اور شہر کی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

  • پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب

    پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب

    کراچی: پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، مراد علی شاہ کو سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 112 ووٹ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے اجلاس ہوا، ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سےمراد علی شاہ جبکہ ایم کیوایم کے علی خورشیدی امیدوار ہیں۔

    پی پی پی امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیوایم کےعلی خورشیدی کیلئے الگ الگ لابی مختص کی گئی ہے، ووٹ کیلئے کارڈ لینے کے بعد ارکان لابی میں گئے۔

    پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے 25ویں منتخب قائد ایوان بن گئے۔

    مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 112 لیکر کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ سندھ بنے جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ووٹ ملے۔

    خیال رہے علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں، وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

  • اس وقت کافی مشکلات کا سامنا ہے: مراد علی شاہ

    اس وقت کافی مشکلات کا سامنا ہے: مراد علی شاہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج ارکان حلف اٹھائیں گے، کل اسپیکر کا الیکشن ہوگا اور پرسوں چیف منسٹر کا الیکشن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا لوگوں کا حق ہے، امید کرتا ہوں قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے، وہ احتجاج کرتے رہیں ہم اندر حلف اٹھائیں گے، میں  نے پہلے ہی بتادیا تھا 90 سے 95 سیٹیں لیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، اللہ کی رضاسے خیریت سے یہ مراحل گزر جائیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، سب کو ساتھ ملک کر  مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا، جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    سندھ اسمبلی کے ایوان میں ممبران کی کل تعداد 168 ہے جبکہ 163 حلف اٹھائیں گے، 128 منتخب اور 35 مخصوص نشستوں کے ممبران حلف اٹھائیں گے۔