Tag: مراسلے

  • حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔

    مراسلے کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

    کیا ہم غذا کے نام پر پلاسٹک کھا رہے ہیں؟ ماہرین کا ہولناک انکشاف

    وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی۔

    مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

     

  • پولیس نے پی ٹی آئی  کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    پولیس نے پی ٹی آئی  کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، اس دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رفتار رہنماؤں کی فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد کا نام بھی  شامل ہے، اس کے علاوہ فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔

    مراسلے میں الزام لگایا ہے کہ فہرست میں شامل افراد اداروں کیخلاف انتشارپھیلاتے ہیں، لا اینڈ آڈر مسائل کا خدشہ ہے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی احکامات جاری کیے جائیں۔