ممبئی: بھارت کے مراٹھی سنیما کی فلم ’’سائرٹ‘‘ نے چار کروڑ کی لاگت پر سو کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنادیا.
تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جس میں مراٹھی،تامل، تیلگو اور پنجابی شامل ہے، مقامی علاقائی زبانوں میں بننے واکی فلموں کے ریمیک بالی ووڈ میں بھی بنائے جاتے ہیں،لیکن مراٹھی سنیما میں ببنے والی فلم سائرٹ نے بھارتی سنیما کی تاریخ کو بدل کر رکھ دی.
ہدایت کار ناگ راج منجلے کی مراٹھی زبان میں بننے والی فلم ’’سائرٹ‘‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی مراٹھی فلم بن گئی ہے جس نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے.
Still reeling from the tremendous impact of #Sairat …saw it last night and woke up with a heavy heart and so much respect for the film….
— Karan Johar (@karanjohar) June 14, 2016
#Sairat wow wow wow
— Varun JUNAID dhawan (@Varun_dvn) June 13, 2016
فلم سائرٹ رومانوی اور سماجی مسائل پر مبنی ہے جس میں دواداکاروں نے اداکاری کےایسے جوہر دکھائے ہیں کہ بڑے بڑے اداکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں اور نامور فلمسازوں اور اداکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم میں نوجوان اداکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا ہے.
Just saw Sairat. I'm heartbroken, still recovering from the shock of the end. (1/3)
— Aamir Khan (@aamir_khan) May 9, 2016
Why we All Bollywood metro film makers must see this brilliant marathi film -SAIRAT- n it's frenzy in… https://t.co/z3hQMgPhd8
— Subhash Ghai (@SubhashGhai1) May 9, 2016