Tag: مراکش کشتی حادثے

  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم اعجاز فیصل اشتہاری ہے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے محمد یعقوب نامی متاثرہ شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 34 لاکھ روپے بٹورے ملزم نے شہری کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا کشتی حادثہ میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوگئی۔

    یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف

    ایف آئی آے کا کہنا ہے کہ ملزم طارق محمود کا نام سال 2014 سے مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا، ملزم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیائے۔

    عدالتی مفرور تنویر طارق سال 2022 سے مطلوب تھا، ملزم نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دیکر 3 لاکھ روپے سے زائد بٹورے جبکہ ملزم شہباز نے شہری کو ترکی بھجوانے کی غرض سے 6 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مرزا احسان بیگ مراکش کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم نے ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 27 لاکھ روپے لیے، شہری کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا، ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو کشتی سے اسپین اسمگل کی کوشش کی، شہری نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزم عمران مشتاق کو ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو کینیڈا نوکری کیلئے بھجوانے کے نام پر30 لاکھ روپے لیے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسن عباس کو پسرور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہریوں کو اسپین بھجوانے کے لیے 28 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل کی کوشش کی، شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کیا اور واپس پاکستان آ گئے۔

  • مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا عمران ٹوٹے ہاتھوں کے ساتھ اپنے گھر پہنچ گیا

    مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا عمران ٹوٹے ہاتھوں کے ساتھ اپنے گھر پہنچ گیا

    مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا 3 بچوں کا باپ عمران اقبال اپنے گھر گاؤں گجو پہنچ گیا۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مزید 8 زندہ بچ جانے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہو گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ان انسانی اسمگلر ز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    واپس آنے والوں انتہائی غربت کی زندگی گزارنے والا تین بچوں کا باپ عمران اقبال بھی شامل ہے، عمران اقبال کا کہنا ہے کہ زندگی کے آٹھ روز ہم پر قیامت بن کر ٹوٹے جو زندگی بھر ایک ڈرونا خواب بن کر ہمارے ساتھ رہیں گے۔

    ٹوٹے ہاتھوں کے ساتھ ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے عمران اقبال کی آواز کئی گفتگو خوف درد کے باعث اسکا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

    واضح رہے کہ 16 جنوری کو مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔

    مراکش کے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا جس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • مراکش کشتی حادثے کا اہم سہولت کار گرفتار

    مراکش کشتی حادثے کا اہم سہولت کار گرفتار

    فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش کشتی حادثے کے اہم سہولت کار عبدالغفار کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز ملزم عبدالغفار 7 مسافروں کے ہمراہ پاکستان واپس پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی نشاندہی پر سہولت کار عبدالغفار کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹ نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں سہولت کاری کی، ملزم عبدالغفار 2023 سے ماریطانیہ میں رہائش پذیر تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا باپ سرفراز اور رشتے دار منیر احمد 2018 سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملزم عبدالغفار سے افریقی اسمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    حکام کے مطابق عبدالغفار اور گینگ ماریطانیہ اور برکینافاسو میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں، اس گینگ نے متعدد پاکستانیوں کو یورپ بھیجنے کیلئے متاثرہ کشتی میں سوار کروایا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عبدالغفار کا تعلق پیر محل سے ہے، ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہے، جبکہ گرفتار ملزم عبدالغفار کو فیصل آباد منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

    خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ مراکشی حکام کا کہنا ہےکہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 21 افرادکو بچالیا گیا تھا۔

    کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

  • حکومت کا مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا،4 رکنی کمیٹی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ منیر مسعود بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک آفسر بھی مراکش جائے گا، تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی۔

    اس دوران کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات اور پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

    دو روز قبل کشتی حادثے میں چوالیس پاکستانیوں سمیت پچاس تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک پاکستانیوں سے بارہ نوجوان گجرات سے تھے جبکہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں سوار تھے۔

    خبرایجنسی کے مطابق چھیاسی تارکین وطن کی کشتی دو جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، جس میں چھیاسٹھ پاکستانی سوار تھے تاہم حادثے میں چھتیس افرادکو بچالیا گیا تھا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانےنےکشتی حادثے سےآگاہ کیاہے، موریطانیہ سےروانہ ہونے والی کشتی مراکش کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکارہوئی۔

  • مراکش کشتی حادثے میں  جاں بحق پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے

    مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے

    گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے، جس میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش کشتی حادثےمیں جاں بحق 15 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ، جاں بحق پاکستانیوں میں گجرات کارہائشی،رئیس افضال،قیصر اقبال قصنین حیدر شامل ہیں۔

    منڈی بہاؤالدین کا سجادعلی اور گوجرانوالہ کامحمدوقاص ، سفیان علی،ارسلان،محمد اکرم ،شبیر احمد کا نام بھی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    کشتی حادثہ میں محفوظ رہنے والے گجرات کے زاہدبٹ اوردیگر13افرادکےنام بھی سامنے آگئے ، گجرات کے رہائشی سیدمہتاب الحسن،شیخوپورہ کےمجاہد علی، محمد عدیل کشتی حادثےمیں محفوظ رہے۔

    زندہ بچ جانے والوں میں عزیر بشارت، شمیر گل محی الدین،حسن علی، غلام مصطفی ،خالد وسیم ، اقبال عمران، حسین مدثراورمحمد خالق بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ماریطانیہ سے اسپین جارہی تھی، مراکشی حکام کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار 36 افراد کو بچالیا گیا ہے، کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 غیرملکی تارکین سوار تھے۔

    جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اہلخانہ کے مطابق 12 نوجوان چارہ ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔