Tag: مراکو

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج ہونے والے مقابلوں میں پرتگال نے مراکش اور یوروگوائے نے سعودی کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج گروپ بی کے میچ میں پرتگال اور مراکش مقابل آئیں، جہاں‌ فتح‌ نے یورپی ٹیم کے قدم چومے.

    یاد رہے کہ مراکش کو ایران کے خلاف اپنے اولین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ پرتگال اور اسپین کا میچ تین تین سے برابر رہا تھا۔

    میچ کا اکلوتا گول سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے داغا، ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا، یہ رونالڈو کا ورلڈ کپ میں چوتھا گول تھا۔

    مراکش کی جانب سے اسکور برابر کرنے کے لیے متعدد اٹیک کیے گئے، لیکن پرتگالی دفاع کی وجہ سے یہ کوششیں ناکام گئیں۔

    اس فتح کے بعد پرتگال گروپ بی میں پہلے نمبر پر آگئی، جب کہ مراکش کے لیے ورلڈ کپ کا سفر لگ بھگ تمام ہوا۔ گروپ بی کے دیگر ٹیمیں ایران اور اسپین آج ٹکرائیں گی۔

    آج دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں‌ سعودی عرب اور یوروگوائے کے مابین کھیلا گیا، اس میچ میں‌ بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سوارز کے شان دار گول کے طفیل یوروگوائے نے فتح‌ حاصل کی.

    اگرچہ سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہوگئی.

    گروپ اے میں‌ اب پوزیشن واضح ہے، یوروگوائے اور روس دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، روس اور یوروگوائے کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون ٹیم کا فیصلہ ہوگا.


    فیفا ورلڈ کپ کے چھٹے روز جاپان، سینیگال اور روس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مراکش میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ

    مراکش میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ

    مراکو : مراکش کی حکومت نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ برقعہ کی فروخت اس کو بنانے اور درآمد پر بھی پابندی بھی زیر غورہے۔

    تفصیلات کے مطابق مراکشی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مسلم خواتین کے برقعہ پہننے پر ممانعت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر ملک بھر کے تمام برقعہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اپنا اسٹاک ختم کردیں۔

    اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے برقعہ کی فروخت اس کو بنانے اور درآمد پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مراکش کی حکومت برقعے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے لگی ہے یا نہیں؟

    مراکش کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے مقامی نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے کئی بار برقعے پہن کر کارروائیاں کی ہیں، مراکش میں برقع اتنا عام نہیں ہے کیونکہ عورتیں حجاب کو ترجیح دیتی ہیں۔

    دوسری جانب شمالی مراکش نیشنل آبزرویٹری فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔

  • مراکش میں مساجد کو ماحول دوست بنانے کا آغاز

    مراکش میں مساجد کو ماحول دوست بنانے کا آغاز

    رباط: مراکش کی تمام بڑی مساجد کو ماحول دوست بنانے کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 2 ماہ بعد منعقد ہونے والی کلائمٹ چینج کی کانفرنس کوپ 22 کی تیاریوں کی ایک کڑی ہے۔

    مراکش کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق 6 شہروں کی 64 مساجد کو ماحول دوست بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے ملک بھر کی 15 ہزار مساجد کی استعمال شدہ تونائی میں 40 فیصد کمی لائی جائے گی۔

    morocco-3

    واضح رہے کہ مراکش 2 ماہ بعد کلائمٹ چینج (موسمیاتی تغیر) کی عالمی سالانہ کانفرنس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ کوپ یا کانفرنس آف پارٹیز ہر سال دنیا بھر کے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے اقدامات پر غور و فکر کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

    گذشتہ برس پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں پاکستان سمیت 195 ممالک نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنی صنعتی ترقی کو محدود کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی صنعتی ترقی عالمی درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد اضافہ نہ کرے۔

    شارجہ کی ماحول دوست مسجد *

    مراکش میں مساجد کو ماحول دوست بنانے کے منصوبے کا آغاز اسی معاہدے کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت مساجد میں توانائی کی بچت کرنے والی لائٹس اور شمسی توانائی کے سسٹم نصب کیے جائیں گے جن کے ذریعہ وضو خانوں میں گرم پانی اور مساجد کو ٹھنڈا رکھنے والے اے سی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    منصوبے میں شراکت دار جرمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جی آئی زیڈ کے مطابق یہ منصوبہ عام لوگوں میں بھی توانائی کی بچت کے حوالے سے آگاہی بیدار کرے گا۔ یہی نہیں اس منصوبے میں شامل تمام اشیا مقامی مارکیٹوں میں تیار کی جائیں گی جس سے مقامی افراد کو روزگار بھی ملے گا۔

    morocco-4

    اس سے قبل مراکش کے سلطان کنگ محمد ششم ملک میں ایک ماحولیاتی پالیسی کا بھی نفاذ کر چکے ہیں جس کے تحت 34 ملین آبادی والے اس ملک میں کئی ماحولیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

    مراکش 2001 میں ہونے والی کوپ 7 کی بھی میزبانی کر چکا ہے۔

  • مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

    مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

    رباط: مراکش میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے 2 روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی اور پاکستانی آموں کو بے حد پسند کیا۔

    یہ فیسٹیول پاکستانی سفارت خانے اور ٹڈاپ کی جانب سے مراکش کے 4 شہروں کاسابلانکا، رباط، مراکش اور آغا دیر میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول کے اسٹالز مختلف شاپنگ مالز میں لگائے گئے جہاں مقامی و غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ٹڈاپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق فیسٹیول کو مثبت ردعمل ملا اور لوگوں نے پاکستانی آموں کو بے حد پذیرائی بخشی۔

    اس موقع پر مراکش میں تعینات پاکستان سفیر نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ وہ لوگوں سے ملے اور ان کے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے وہاں کی تاجر برادری سے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے آم درآمد کرنے پر زور دیا۔

    فیسٹیول میں شریک تاجروں نے بھی پاکستانی آموں کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کی درآمد میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور یہ 56 ممالک میں برآمد کیے جاتے ہیں۔