Tag: مرتضیٰ وہاب

  • آئین میں ہونے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی: مرتضیٰ وہاب

    آئین میں ہونے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں گیس دریافت ہوتی ہے پہلا حق ان کا ہوتا ہے، آئین میں ہونے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بجلی منقطع کی گئی ہے اس کو بحال کیا جائے، بجلی کی بندش سے پانی کا مسئلہ اور بڑھے گا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں گیس دریافت ہوتی ہے پہلا حق ان کا ہوتا ہے، آئین میں ہونے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی۔ وفاقی حکومت نعروں سے باہر نکلے اور کام پر توجہ دے، جو وعدے کیے تھے وفاقی حکومت وہ وفا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر خود سی این جی اسٹیشن گئے تھے کھلوانے، خالی ہاتھ لوٹے۔ ’کہیں تو سندھ والوں کے ساتھ انصاف کرو‘۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے واجبات ادائیگی کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے، یقین دہانی کروائی گئی تھی اسکرونٹی کے واجبات کلیئر کیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی اے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، کل واقعے میں 2 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ پولیس ایک بار تفتیش مکمل کرلے معاملہ سامنے لائیں گے، کل کے واقعے کے بعد ایس ایچ او معطل کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

    سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 109 سے منختب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی کو سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کا مقدمہ رمضان گھانچی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ نیپئر تھانے میں درج مقدمے میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا جن میں سے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

  • ہر چیز کا الزام ماضی کی حکومتوں پر لگانا درست نہیں: مرتضیٰ وہاب

    ہر چیز کا الزام ماضی کی حکومتوں پر لگانا درست نہیں: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہر چیز کا الزام ماضی کی حکومتوں پر لگانا درست عمل نہیں ہے۔ اپوزیشن کے بیانات کو درست سمت میں لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کے بعد صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کا اجلاس امن و امان کے حوالے سے ہوا، اس ہفتے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو کورنگی والے واقعے پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پولیس نے 70 ہزار لیٹر ڈیزل تحویل میں لیا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس افسران کو کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں جگہ جگہ ناکوں اور چیک پوائنٹس پر بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کرنے کی ہدایت کی۔ فینسی نمبر پلیٹس سے متعلق فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی، ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب نمبر پلیٹس تیار ہیں۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک منی بجٹ کا بم گرایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کے دوستوں سے گزارش ہے عوام کا احساس کریں، اپوزیشن کے بیانات کو درست سمت میں لیں۔ سیف سٹی سے متعلق پروپوزل تیار ہو رہا ہے، جلد کام شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی بھی ایک حد ہوتی ہے، سب کچھ نہیں بولنا ہوتا۔ فواد چوہدری کا تعلق جمہوریت یا عوام سے نہیں طاقت سے ہے۔ ان کا کام صرف بیانات کی حد تک ہے۔ ہر چیز کا الزام ماضی کی حکومتوں پر لگانا درست عمل نہیں ہے۔

  • ساہیوال واقعہ: سندھ حکومت کا نئے پولیس قوانین بنانے کا فیصلہ

    ساہیوال واقعہ: سندھ حکومت کا نئے پولیس قوانین بنانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا نیا پولیس ایکٹ چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ ہوگا۔ سندھ حکومت چیک اینڈ بیلنس پر قانون سازی کرے گی، پولیس کا احتساب ہونا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اپنا قانون بنائے گا۔ کچھ ایم پی ایز معاملات کو 3 دن کے اندر سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، یہ قانون قیدیوں کی بہتری کے لیے کارآمد ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ پہلا صوبہ ہے جو اہم معاملے پر قانون سازی کرنے جا رہا ہے، جعلی مبر پلیٹس کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے بات کی۔ ساہیوال واقعے پر میرے پاس الفاظ نہیں، واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا نیا پولیس ایکٹ چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ ہوگا۔ سندھ حکومت چیک اینڈ بیلنس پر قانون سازی کرے گی، پولیس کا احتساب ہونا چاہیئے۔ قانون سازی کے بعد ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ کسی ادارے کو احتساب سے بالاتر نہیں ہونا چاہیئے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے، ہمارے ملک کی عدلیہ آزاد ہے۔ جیلوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں پولیس اور جیل کے لیے قانون سازی کا وعدہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی کمی پر جواب دے گی، نوری آباد پلانٹ سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی کراچی کو دی گئی۔ کراچی میں بجلی کے بحران میں کمی آئی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پرانی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیلوں میں اصلاحات کے لیے قانون پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی، جیل اور پولیس کے حوالے سے نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ ’عمارتوں کی ملکیت سے متعلق سپریم کورٹ جا رہے ہیں‘۔

  • نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

    نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینے والے چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں، جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے۔

    تٍفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وھاب کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے کہا جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ، اسپتالوں کے نام پر بجٹ زرداری گروپ پر خرچ کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”جی آئی ٹی رپورٹ کہانی نہیں 172 چوروں کی کارکردگی ہے ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”حلیم عادل شیخ "][/bs-quote]

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نکمی حکومت کاطعنہ دینےوالےچوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں ، وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو حقوق دلانا چاہتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا پیپلزپارٹی سندھ میں عوام کے نام پر کرپشن کر رہی ہے ، اجلاس 172 چوروں کو بچانے کے لیے ہو رہے ہیں۔

    اس سے قبل مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کےپاس سندھ کااقتدارہےخدمت پورےملک کی کرتی ہے، تحریک انصاف کی ناکام حکومت کاکوئی ایجنڈانہیں، حکومت غربت،بھوک،پانی،صحت اوردیگرمسائل حل کرے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  جےآئی ٹی رپورٹ پرسپریم کورٹ کافیصلہ منظرعام پرآیا، سندھ حکومت اپنامقدمہ سپریم کورٹ لےجائےگی،انصاف کی امیدہے، جےآئی ٹی صرف الف لیلیٰ کی کہانی کےسوا کچھ نہیں،جےآئی ٹی سیاسی مقاصدکیلئے بنائی گئی، ہم سازشوں پریقین نہیں رکھتے۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا تھا کہ  سندھ کےعوام کاآئینی حق ہےوہ پوراکیاجائے، مرادعلی شاہ نےکام کیاہےجب ہی عوام نےانہیں ووٹ دیا۔

  • آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل

    آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ پر پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو رہی ہے، پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی حالات دیکھ کر ردِ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کل کیا ہوگا، حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے، اگر زیادتی ہوگی تو احتجاج ہمارا حق ہے، کریں گے، آصف زرداری ہمارے اور اس ملک کے لیے رول ماڈل ہیں۔

    [bs-quote quote=”ماضی کی تاریخ دیکھیں توہمیں انصاف بہت کم ملا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ بلدیات سندھ”][/bs-quote]

    سعید غنی نے کہا ’احتساب کے نام پر ہماری قیادت سے انتقام لیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم اور وزرا لوگوں کے پکڑے جانے کی پیش گوئیاں کرتے ہیں، ماضی میں بھی اس قسم کے ہتھکنڈوں کا عدالتوں میں مقابلہ کیا ہے، ماضی کی تاریخ دیکھیں توہمیں انصاف بہت کم ملا ہے۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’جے آئی ٹی میں مداخلت ہو رہی ہے تو سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے، وزرا کے دعوؤں کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے، پیپلز پارٹی حقائق بتا رہی ہے، ماضی میں بھی الزامات لگے، وقت نے ثابت کیا کہ لگنے والے الزامات جھوٹے تھے۔‘

    مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے قومی احتساب بیورو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نیب کے پیچھے وفاقی حکومت ہے، جب کہ وفاقی حکومت خود بھی کہتی ہے کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو نے اراکین سندھ اسمبلی کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا


    ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم کے مشیر کی جے آئی ٹی سے ملاقات کی قانونی حیثیت بتائی جائے، شہزاد اکبر کا ایف آئی اے جا کر گواہ بلانا معنی خیز ہے، پی پی قیادت کو سیف الرحمان احتساب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو ہو رہا ہے اسے اب کوئی احتساب نہیں مانے گا۔

    واضح رہے کہ 24 دسمبر کو سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت شروع ہوگی۔ چوبیس دسمبر کو نواز شریف کے خلاف بھی دائر دو ریفرنسز میں احتساب عدالت اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔

  • شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، مرتضیٰ وہاب

    شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،متاثرہ دکانداروں کو متبادل  جگہ دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیر اطلاعات سندھ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خرم شیرزمان میئر کراچی وسیم اختر سے ذاتی جھگڑے پربلاول ہاؤس کو بیچ میں نہ لائیں، وہ خود میئر کراچی کے دفتر کے باہر جاکر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟

    مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دینے پر بیان سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، سندھ حکومت دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی روک کر دکھائے،

    دکانداروں کومتبادل جگہ کی فراہمی سے سندھ حکومت کونہیں روکاجاسکتا، مشیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہرقائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، سندھ حکومت کراچی میں تجاوزات کامسئلہ سپریم کورٹ لے کرگئی۔

  • ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، مارکیٹ سے متصل زمین پر پارک اور یادگار بنائی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ‌ کے اطراف حالیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد متاثرہ دکانداروں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا.

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ کی ایک جانب دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، جہاں وہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں، مارکیٹ کے اطراف خالی زمین کو فوری محفوظ کرنے کے لیے وہاں آہنی باڑ لگائی جائے گی اس کے علاوہ خالی کرائی گئی زمین پر پارک اور یادگار بنائی جائے گی۔

    مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ کی وسیع اراضی کے متبادل پلان بنایاجائے۔

    مشیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صحت سے متعلق سندھ حکومت نے مثالی کام کیے ہیں، لیاری کے عوام سے پیپلزپارٹی اور بلاول کی کمٹمنٹ ہے، وزیر اعظم عمران خان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بےبنیاد بیانات داغ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کیا پالیسی بنا رہا ہے وزیراعظم کو اس کا بھی علم نہیں، انٹرم الیکشن وزیراعظم برداشت نہیں کرسکتے۔

  • کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ بلدیات سعید غنی، مشیرِاطلاعات مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کو تجاوزات آپریشن کے بعد ری ہیبلیٹیشن پلان بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو آبادیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انکروچمنٹ ہوئی تو ڈی سی، ایس پی، اور ایس ایچ او جواب دہ ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ نے پارکوں پر قبضے، فٹ پاتھ اور سڑکوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جن کے کاروبار متاثر ہوئے ان کے لیے پروجیکٹ بنا کر کابینہ میں پیش کریں، کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پارکوں پر قبضے، فٹ پاتھ اور سڑکوں سے بھی تجاوزات کو ہٹایا جائے، جن کے گھر ہیں ان کو ہٹانا ٹھیک نہیں، جن کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اُن کا روزگار بحال کرنا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ری ہیبلیٹیشن پلان جلد بنایا جائے، انکروچمنٹ ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حتمی ہے، کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ پر بھی انکروچمنٹ ہٹائی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : تجاوزات کےخلاف آپریشن کا26  واں روز، غیرقانونی تجاوزات مسمار


    دریں اثنا وزیرِ بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات مہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل یقینی بنائیں گے۔

    [bs-quote quote=”جن کے پاس قانونی لیز ہے ان کے لیے سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی پٹیشن دائر کریں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”مشیرِ اطلاعاتِ سندھ”][/bs-quote]

    مشیرِاطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسدادِ تجاوزات نے سندھ کابینہ کو آپریشن پر بریفنگ دی، سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم کی تائید کی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر مقیم لوگوں کے خلاف کارروائی غلط ہوگی، تجاوزات سے متاثرہ کاروباری افراد کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جو ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کا کام کرے گی، جو لوگ آپریشن سے متاثر ہو رہے ہیں ان سے بات کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے، جن کے پاس قانونی لیز ہے ان کے لیے سپریم کورٹ میں ایک نظرِ ثانی پٹیشن دائر کریں گے، سپریم کورٹ سے اس پر مشورہ لیا جائے گا۔

  • چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

    چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کا علاج بھی سرکاری خرچ پر ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے شہید محمد عامر کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حکومت سندھ کو شہید اہلکاروں کا خیال آہی آگیا، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب شہید اہلکار عامر کے گھر جا پہنچے۔

    چینی قونصلیٹ حملے میں کراچی پولیس کے اے ایس آئی اشرف داؤد اور اہلکار محمد عامر نے جام شہادت نوش کیا، مشیر اطلاعات و قانون مرتضٰی وہاب شہید اہلکار محمد عامر کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید اہلکار محمد عامر کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شہید اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ25لاکھ روپے دیئےجائیں گے، اس کے علاوہ زخمی نجی گارڈ کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور گارڈ کے علاج کا سارا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر فخر ہے، جنہوں  نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر غیر ملکیوں کی حفاظت کی، شہید اہلکار محمد عامر نے ملک کی عزت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شہید اہلکار محمد عامر کے ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سندھ حکومت محمد عامر کے بچوں کو اچھی تعلیم دلائے گی۔

    مزید پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ دوران ڈیوٹی اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کے گھر نہ تو کوئی افسر گیا نہ کسی وزیر نے یہ زحمت گوارہ کی تھی۔

  • جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، مشیرِ اطلاعات سندھ

    جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، مشیرِ اطلاعات سندھ

    کراچی: مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں، سندھ حکومت ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سے تعاون کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہمی کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو باقی معلومات اکٹھا کر کے جے آئی ٹی کو دینے کا کہا ہے۔

    [bs-quote quote=”دس سالہ ریکارڈ جمع کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے: مرتضیٰ وہاب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں، جے آئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا گیا ہے، بعض محکموں کا 10 سالہ مانگا گیا ریکارڈ مرتب کر کے جلد فراہم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے ائی ٹی کے سربراہ احسان غنی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ سیکٹری توانائی کیس کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دس سالہ ریکارڈ کو جمع کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہمی میں تاخیر سے کام نہیں لیا۔

    کراچی میں  پانی کا مسئلہ

    دریں اثنا مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ 1991 کے معاہدے کے تحت پانی نہیں مل رہا، سندھ کو معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی ممکن بنانے کی درخواست کرتا ہوں، کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی ملنا چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  صوبائی حکومتیں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی میں تعاون کریں، چیف جسٹس


    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 سال پہلے کراچی کو اضافی پانی دینے کے لیے معاملہ اٹھایا تھا، خوش قسمتی ہے کہ آبی ذخائر کا چارج فیصل واوڈا کے پاس ہے وہ ہماری مدد کریں۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کام کر کے دکھانا پڑے گا، وفاق کے پاس چیئرمین واٹر بورڈ کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت لے کرجائیں، چوری کون کر رہا ہے اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔