Tag: مرتضیٰ وہاب

  • ریسکیوآپریشن مکمل ہوتے ہی بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    ریسکیوآپریشن مکمل ہوتے ہی بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریسکیوآپریشن مکمل ہوتے ہی بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، مخالفین کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ ہارنے کے بعد کہیں ہمارا ووٹر خوفزدہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا۔

    سندھ حکومت کے مؤقف سے متعلق مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ الیکشن کے دوسرے مرحلے سے بھاگ نہیں رہے، صوبائی کابینہ کے پاس بلدیاتی الیکشن کی تاریخ میں ردوبدل کا اختیار ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 3 ماہ ملتوی کافیصلہ کیا، ریسکیوآپریشن مکمل ہوتے ہی الیکشن کرائیں گے۔

    مشیر قانون سندھ نے کہا کہ امداد کے تحفظ کے لئے پولیس فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہے، گھوٹکی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور امن صورتحال سب کے سامنے ہے، ایسی صورتحال میں دیگراضلاع سے پولیس فورس کراچی نہیں لا سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے کل ہاریں گے تو کہیں گے الیکشن پرامن نہیں ہوئے، مخالفین کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ ہارنے کے بعد کہیں ہمارا ووٹر خوفزدہ تھا۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کے لئے جون میں عدالت سےرجوع کیا، تحریک انصاف اورجماعت نہ تین میں ہیں نہ تیرا میں۔

  • شہر بھر کے دورے کرنے کے بعد مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر

    شہر بھر کے دورے کرنے کے بعد مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ کل سے کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں، خود کو قرنطینہ کرنے اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ دو روز سے بارش کے بعد نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے شہر بھر کا دورہ کیا ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں سے بھی ملے ہیں۔

  • ایم کیوایم سے معاہدہ  : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    ایم کیوایم سے معاہدہ : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایم کیوایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد پر پیش رفت کا آغاز ہوگیا۔

    پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے معاہدہ کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتے میں ایم کیو ایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے پر بھی رضامند ہوچکی ہے۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

  • موبائل فون سم بند ہونے کا ڈر ،  ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    موبائل فون سم بند ہونے کا ڈر ، ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے ، جس سے ثابت ہوتا ہے ، لوگوں کیلئےموبائل فون سم کتنی اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چنددنوں میں ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہوا، اضافہ یہ دکھاتا ہے کہ لوگوں کیلئےموبائل فون سم کتنی اہم ہے، لوگوں سےگزارش ہےباقاعدگی سےماسک بھی پہنیں۔

    خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے سم بند کرنے کے اعلان کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی ویکسین لگوانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    محکمہ صحت سندھ سے حاصل کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ویکسین ضلع شرقی میں لگائی گئی جس کی تعداد 21 ہزار 766 ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق ضلع وسطی میں 10 ہزار سے زائد، ضلع کورنگی میں 8 ہزار سے زائد، ضلع ملیر میں 8 ہزار سے زائد، ضلع جنوبی میں 20 ہزار سے زائد جبکہ ضلع غربی میں 8 ہزار سے زائد افرادکو ویکسین لگائی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 77 ہزار 715 افراد نے ویکسین لگوائی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 1 لاکھ 11ہزار 260افراد نے ویکسین لگوائی۔

  • کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی: مرتضیٰ وہاب

    کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صورتحال میں حکومت نے بندشوں کے اوپر نرمی کی، ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ بندشوں میں نرمی کی گئی، بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، کراچی میں 12 روز میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہریوں سے گزارش کرتا ہوں ایس او پیز کو نظر انداز نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین لگائیں تاکہ ہمیں سخت فیصلے نہ کرنا پڑیں، اگلے چند دن ایس او پیز کی پابندی نہ ہوئی تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ضلع سینٹرل اور کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا، اگست میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کام کرنا شروع کرے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجمان یہ کہتے تھکتے نہیں کہ خان نے معیشت کو کھڑا کردیا، جب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آتا ہے تو پیٹرول مہنگا کر دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش پر صنعت کار شور مچا رہا ہے رو رہا ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بنیادی چیزیں مہنگی ہوگئیں۔ معیشت ٹھیک ہے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    کراچی : سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنےکی منظوری دے دی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا گیا ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری،متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

    یاد رہے رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی بطور یڈمنسٹریٹرکراچی تعیناتی پر تحفطات کا اظہار کیا تھا، ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مرتضیٰ وہاب کی ممکنہ تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مرتضی وہاب ایک سیاسی شخصیت ہے بطور ‏ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی سے کراچی ٹرانفارمیشن پلان متاثر ہوسکتا ہے، یہ تعیناتی سندھ حکومت کی بدنیتی کا آئینہ دار ہے

  • مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں،  خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کے ترقیاتی فنڈز ہڑپنے کیلئے کررہی ہے کیوںکہ یہ حکومت پیسے کیلئے چور دروازوں کا استعمال بخوبی جانتی ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلیوں کے ریکارڈ توڑ دیئےہیں، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کس تجربے کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے؟

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا سندھ حکومت کے ایم سی میں جیالوں کی فوج تیارکررہی ہے، سن کوٹہ پر آئے جیالے کو ایڈمنسٹریٹر لگاکر نوازنے کی کوشش ہورہی ہے، کراچی کے مسائل باتوں سے نہیں عمل سے حل کیے جاسکتے ہیں، کراچی کی رونقیں بحال کرنا بچوں کے بس کا کام نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی، سندھ حکومت نے اپوزیشن ممبران کو ایک بار پھر نظر انداز کیا۔

  • سندھ حکومت کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    آئندہ ہفتے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری ہونےکا امکان ہے ۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

    بعد ازاں دسمبر 2020 میں سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کرتے ہوئے لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا تھا۔

  • مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب

    مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے، شہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے، ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسی نیٹ کروائیں اور ماسک کا استعمال کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں، کل این سی او سی اجلاس میں فیصلوں کے مطابق سندھ بھی فیصلے کرے گا۔

  • شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی: شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی جو اب فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ایک اور کووڈ ویکسین سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس اسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا تھا، ہم نے اسپتال نجی شعبے سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کے ایم سی اسپتال کو فعال کیا، ویکسین سپلائی میں کمی نہ ہونے کا اسد عمر نے یقین دلایا عمل نہیں کیا، کرونا ویکسین کی کمی سامنے آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں لوگ شناختی کارڈ کے حامل نہیں ہیں، گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی اب فراہم کی گئی ہے۔

    مشیر قانون کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا حامی ہوں، این آئی سی وی ڈی، جناح اسپتال اور سول اسپتال میں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔ سندھ حکومت ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کرتی ہے۔