Tag: مرتضیٰ سولنگی

  • کیا 300 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ وفا ہوسکتا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی کا سیاسی جماعتوں سے سوال

    کیا 300 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ وفا ہوسکتا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی کا سیاسی جماعتوں سے سوال

    اسلام آباد : نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سیاسی جماعتوں سے سوال کیا کہ کیا تین سویونٹ مفت بجلی کا وعدہ وفا ہوسکتا ہے؟ کیا معاشی مسائل اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے بیان میں کہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں انتخابات کے حوالے سے شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیےعام انتخابات جمعرات آٹھ فروری کوہوں گے۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انشااللہ جمعرات 8 فروری کوتمام پولنگ اسٹیشنزکھلیں گے اور پاکستانی عوام8فروری کواپناحق رائےدہی استعمال کریں گے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالےسے میڈیا کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے،انتخابات کے حوالےسے میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، چھوٹےموٹےکام بلدیاتی حکومت کےہوتےہیں یہ وفاقی الیکشن ہیں۔

    نگراں وزیر اطلاعات نے سیاسی جماعتوں کے مفت بجلی دینے کے دعوؤں پر سوال کیا کہ کیا تین سویونٹ مفت بجلی کا وعدہ وفا ہوسکتا ہے؟ کیا معاشی مسائل اس بات کی اجازت دیتےہیں، بلند بانگ دعووں کی معاشی بنیاد نہیں تواس کافائدہ نہیں, جیسےایک جماعت نےکہاتھاپی ٹی وی کوبی بی سی بنادیں گے،اور پھر انہوں نے کیا کچھ کیا سب کو پتا ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کی حیثیت سےبولنےکاحق ہےاس لئےگفتگوکی تھی، میرےگفتگوسےکچھ لوگوں کوبہت تکلیف بھی ہوئی۔

  • دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

    دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے، مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے خلاف ورزی پر سنجیدہ رد عمل آئے گا، اس رد عمل کا وقت اور نوعیت متعلقہ لوگ ہی طے کریں گے۔

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرحدی خلاف ورزیوں پرحکومتیں ہمیشہ دباؤمیں ہوتی ہیں ، ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی غیر معمولی واقعہ ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے ابتدائی ردعمل ہے حتمی نہیں۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی پر حتمی ردعمل کیلئےمتعلقہ حکام سنجیدگی سےغور کر رہے ہیں تاہم دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے۔

    لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت چاہتی ہے لیول پلیئنگ فیلڈ ان کی مرضی کا ہو، ن لیگ کو سندھ ،پی پی کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہا، ایسی ہی شکایات اے این پی، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کو بھی ہے۔

  • ‘بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا دی اکانومسٹ میں مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا’

    ‘بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا دی اکانومسٹ میں مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا’

    اسلام آباد : نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والا مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بانی پی ٹی آئی کے اپنے مضمون کے حوالے سے اعتراف کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’نیم خواندہ‘ اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا دی اکانومسٹ میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا، مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا تھا۔

    نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہرخان نے ریاست ، امریکامخالف مواد کی توثیق نہیں کی، کچھ نیم خواندہ اینکرزاور دی اکانومسٹ فریب کاری پرشادیانےبجارہےہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں ایک 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور توشہ خانہ ریفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ دی اکانومسٹ آرٹیکل AI تیار کیا گیا تھا۔

  • ‘نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں’

    ‘نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں’

    اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں , نواز شریف صاحب پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا کام نہیں، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، حلف اٹھانے کے بعد مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطہ ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی جس تاریخ اعلان کرے گا، اس پر انتخابات ہوں گے۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ماحول میں کسی بھی جماعت اور اس کی قیادت کو کسی اہم مسئلے پر اپنا موقف دینے کی آزادی ہے، ملک میں میڈیا بھی آزاد ہے، عدالتیں بھی آزاد ہیں اور تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع حاصل ہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے نگراں وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے برابر کے حقوق ہیں، پی ٹی آئی پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔

    اداروں کی نجکاری سے متعلق انھوں نے بتایا کہ نجکاری نگران حکومت نے شروع نہیں کی، پچھلی پارلیمان اور اس کی منتخب حکومت نے نجکاری کا فیصلہ کیا، ہم پچھلی پارلیمان اور پچھلی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

    غیر قانونی مقیم افراد کی ملک بدری کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ملک کے اندر غیر قانونی طور پر مقیم افراد 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، 31 اکتوبر کے بعد ایسے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو جبری ملک بدر کیا جائے گا، ہمارا مقصد اپنی ریاست اور اپنے شہریوں کا دفاع کرنا ہے،ہماری بنیادی ذمہ داری اپنے شہریوں اور اپنی قومی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے۔

    نواز شریف کی واپسی کے سوال پر نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں، نواز شریف صاحب پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، وہ غیر قانونی طور پر اس ملک سے بھاگ کر نہیں گئے تھے۔

  • عوام کے لیے خوشخبری ! نگراں وزیر کا پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان

    عوام کے لیے خوشخبری ! نگراں وزیر کا پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان

    کراچی : نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا۔

    نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

    میڈیا ہاؤسز کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جو ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہیں دے گا اس کو اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے۔

    حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوروں سے 8 ارب کی ریکوری کی گئی۔

    نگراں وزیراطلاعات نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ غریب کا بیٹا ہوں سبزی اور فروٹ خود خریدتا ہوں تو مہنگائی کا احساس ہے۔

  • امید ہے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان  جلد کیا جائے گا‌، مرتضیٰ سولنگی

    امید ہے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا‌، مرتضیٰ سولنگی

    کراچی : نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر یقین رکھتےہیں، کراچی پریس کلب میراپرانا گھرہے، صحافیوں کےمسائل کےحل کیلئےجو ممکن ہوا کریں گے۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک میں الجھنے پیدا کررہےہیں، الیکشن کمیشن نےجنوری میں انتخابات کااعلان کیا ہے، امید ہےانتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلدکیا جائے گا۔

    نگران وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگوں کاکاروبار ہے الجھنے پھیلاناہے لیکن میری اور نگران حکومت کے ذہن میں کوئی الجھن نہیں، منتخب نمائندے ہی ملک کو چلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کےانعقادکیلئےاپنا بھرپورکرداراداکریں گے اور اپنے اختیارات کے مطابق ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    نواز شریف کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نوازشریف جب گئے تھے تو جیل کی دیواریں توڑکرنہیں گئےتھے، وہ اس وقت کی حکومت اور عدالت کی اجازت سے گئے تھے، ان کی وطن واپسی پرسب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

  • مارکیٹیں جلد بند کرانے سے متعلق حکومتی فیصلہ ، اہم خبر آگئی

    مارکیٹیں جلد بند کرانے سے متعلق حکومتی فیصلہ ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں جلد بند کرانے سے متعلق فیصلہ ابھی نہیں ہوا، مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرم الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹس جلد بند کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی ہے لیکن فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کراچی بڑا شہرہے، لوگ زیادہ ہوتےہیں تومسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں، کراچی میں مسائل ہیں اور اسٹریٹ کرائمزبھی زیادہ ہیں۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ گورننس کی ناکامی کے پیچھے کئی دہائیاں ہیں، کراچی میں جوکچھ آج ہورہا ہے وہ ایک دن کی پیداوارنہیں ہے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت جاری ہے، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نےفیصلےکیےتھے، نگراں وزیراعظم نے وزیر توانائی کو کہا کہ فیصلے آئی ایم ایف سے شیئرکرلیں، آئی ایم ایف کے مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے پھر فیصلہ کرلیا جائے گا۔

  • ہم نے کسی چینل کونہیں کہا کہ آصف زرداری کا کوئی کلپ چلائیں، نگراں وزیراطلاعات  نے الزام مسترد کردیا

    ہم نے کسی چینل کونہیں کہا کہ آصف زرداری کا کوئی کلپ چلائیں، نگراں وزیراطلاعات نے الزام مسترد کردیا

    اسلام آباد :‌ نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہم نےکسی چینل کونہیں کہاکہ آصف زرداری کا کوئی کلپ چلائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرم الیونتھ آور میں پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا الزام مسترد کردیا۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی چینل کونہیں کہا کہ آصف زرداری کا کوئی کلپ چلائیں، آصف زرداری کا کلپ چلوانے کا کسی کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمارا کام گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرنا نہیں، ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے اس کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مدت کا تعین الیکشن کمیشن اورعدالتی نظام کرے گا، جس آئینی طریقہ کار کے مطابق نگراں حکومت بنی وہی طریقہ کارمدت کا تعین کرے گا۔

  • نگراں وفاقی وزیراطلاعات کو عوام کے احتجاج پر اعتراض

    نگراں وفاقی وزیراطلاعات کو عوام کے احتجاج پر اعتراض

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بجلی بلوں پر عوام کےاحتجاج پر اعتراض کر دیا اور کہا احتجاج اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف لوگ بجلی کے زائد بلز سے پریشان ہیں تو دوسری طرف نگراں حکومت اب تک اس کا حل تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

    ایسے میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کے احتجاج پر بھی اعتراض کر دیا، اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘احتجاج اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی۔’

    جس پر شہری سوال کرتے ہیں حکومت مسئلے کا حل بھی نہیں دے رہی، ایسے میں احتجاج نہ کریں تو کہاں جائیں۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زائد بل کا مسئلہ احتجاج کرنے سے ہی حل ہوگا، فوری اقدامات کرنے سے سب کچھ ممکن ہے، آئی پی پیز معاہدوں نظرثانی کی جائے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف نے بجلی ریلیف سے متعلق حکومت کا پلان مسترد کردیا، پلان میں بتایا گیا تھا بلوں میں ریلیف سے ریکوری میں ساڑھے 6 ارب سے کم کا اثر پڑے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 15 ارب سے زائد کا اثر پڑے گا۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی پوچھا ہے۔