Tag: مرتضیٰ وہاب

  • الیکٹرک بائیکس کن ملازمین کو ملیں گی؟ اعلان ہوگیا

    الیکٹرک بائیکس کن ملازمین کو ملیں گی؟ اعلان ہوگیا

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہلے مرحلے میں ڈسپیچ رائیڈرز کو بائیکس دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اخراجات کم کرنے اور ماحول دوست اقدامات کے تحت مرحلہ وار اپنی موٹربائیکس کو بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈسپیچ رائیڈرز کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی جبکہ خواتین ملازمین میں بھی یہ بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایک بائیک کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے تھی لیکن 2 لاکھ 15 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 20 الیکٹرک بائیکس خریدی گئی ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کے ورکرز میں تقسیم ہوں گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی عمارت میں چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں کراچی کے مختلف مقامات پر مزید چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا منصوبہ ہے، ان اسٹیشنز کو موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست، بچت اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم ہے، کے ایم سی پاکستان کی واحد کاؤنسل ہے جو مکمل طور پر سولر انرجی پر چل رہی ہے اور اخراجات کے ساتھ ساتھ کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے لیے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شارع فیصل، شاہراہ ایران اور شاہراہ غالب کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    بارشوں کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، اس دوران نکاسی آب کے لیے چوکنگ پوائنٹس پر مشینری موجود ہوگی جبکہ ٹریفک پولیس اور وارڈنز بھی سڑکوں پر تعینات ہوں گے اور مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے جائیں گے تاکہ اگر کوئی فیملی پھنس جائے تو انہیں فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔

    مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران افراتفری سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورتحال میں سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں۔

    Nadra- CNIC, B-Form, FRC, NICOP and other Information

  • کراچی کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں سے شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے اسپیل کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر ہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کےایم سی ٹیمیں اہم شاہراہوں پر موجود ہیں، گرو مندر پر تھوڑا پانی جمع ہوا لیکن کے ایم سی نے نکاسی مکمل کرلی، شارع فیصل، سر شاہ سلیمان، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح، نرسری، طارق روڈ کلیئر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-rain-today-june-27-2025/

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی ٹیمیں مشینری کے ساتھ متحرک رہیں، ٹیمیں اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ شہر میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے۔

    خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ہفتے کو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔

  • مرتضیٰ وہاب بھی شدید گرمی سے پریشان ، بارش کی دعا کرنے لگے

    مرتضیٰ وہاب بھی شدید گرمی سے پریشان ، بارش کی دعا کرنے لگے

    کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا کروں گا تھوڑی سی بارش بھیج دیں گرمی میں کمی آئے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ شہرمیں کام کررہی ہے، کراچی کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں کے ایم سی عملہ کام کرتےنظرآرہاہے، عید کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ للہ سے دعا کروں گاتھوڑی سی بارش بھیج دیں گرمی میں کمی آئے۔

    انھوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پلان کے تحت گلی محلوں سے الائشیں اٹھائی جائیں گی، الائشوں کو ٹھکانے لگانے سے پہلے ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچایا جائے گا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز کے ساتھ ملکر سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ عید الاضحیٰ آپریشن مکمل کریں گے، جیسے ہی الائشیں اٹھائی جائیں وہاں چونا ڈالا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نالوں کی صفائی کے لیے ٹھیکے دے دیے ہیں، عید کے بعد نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔

    میئر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی الائشیں نالوں میں نہ پھینکیں، سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکاعملہ الائش اٹھانے پہنچے گا۔

    پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کردی ہے، 17 جون سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی پرعملدرآمد کرایا جائے گا ، تھیلیوں کے استعمال سے نالوں اور سیوریج کا نظام تباہ ہوتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بڑے نالوں کیلئے بھی بلدیہ عظمیٰ نے ٹینڈر کرلیا ہے، مجھ سمیت سب اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

    ہم نے شہر کے لیے مشکل اور سخت فیصلے کئے، ہمارے فیصلوں کے نتیجے میں شہر ترقی کی جانب گامزن ہے، جیسے کے ایم سی نے خود کو بہتر بنایا،25 ٹاؤن بھی خود کو بہتر بنائیں۔

  • ریڈ لائن منصوبہ میرے لیے باعث شرمندگی ہے، مرتضیٰ وہاب

    ریڈ لائن منصوبہ میرے لیے باعث شرمندگی ہے، مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میرے لیے ریڈ لائن منصوبہ باعث شرمندگی ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے یہ منصوبہ شرمندہ تعبیر ہوجائے اور ہم شرمندگی سے نکل آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ بھرپور محنت کررہے ہین، مجھے بتایا گیا ہے کہ اب بھی اس منصوبے کو مکمل ہونے میں دو سال لگیں گے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ اب اس منصوبے کو روک نہیں سکتے اس کی تکمیل کرنا ضروری ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 100 منہ اور 100 باتیں ہیں تاہم ہم نے اس پروجیکٹ کو گرین لائن کی طرز پر بنایا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی پاکستان کی پہلی لوکل کونسل بننے جارہی ہے، ڈبل تنخواہیں لینے والے 101 افراد پکڑ میں آگئے، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

  • مرتضیٰ وہاب مجھ سے حسد نہ کریں، گورنر سندھ

    مرتضیٰ وہاب مجھ سے حسد نہ کریں، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مئیر کراچی کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب مجھ سے حسد نہ کریں۔

    گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ  نے کہا کہ مئیر کراچی مخالفت برائے اصلاح کریں لیکن لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زبان خلق سے حسد کی بجائے خدمت سے عوام کا دل جیتنے کی کوشش کریں، میں نے ماہ رمضان میں خود کو سحر و افطارمیں لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج سعودیہ، ایران، عمان اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز کو افطار کرایا، عوام کی خدمت کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کا مجھے موقع مل رہا ہے۔

    گورنرسندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس ماہ رمضان میں یہ ثابت کیا ہے کہ کراچی کے تمام شہری مجھے یکساں عزیز ہیں، مہاجر ہی نہیں سندھی، پنجابی، بلوچ اور پٹھان سب مجھے اپنا بھائی اور بیٹا سمجھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : وفاق سے کراچی کو 100 ارب کیسے ملیں گے؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

    یاد رہے کہ میئر کراچی نے اپنے بیان میں سوال کیا تھا کہ گورنر صاحب 100 ارب لے کر کب آ رہے ہیں، ہم کام کرنے کیلیے ساتھ کھڑے ہو جائیں؟ وعدے اور اعلان نہیں کراچی کیلیے پیسے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ تب حل ہوگا جب 100 ارب روپے کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں آئیں گے، مجھے پیسے ملیں گے تو گورنر کو سلام پیش کروں گا۔

    گورنر سندھ کی جانب سے عید فیسٹیول کا آغاز

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کے باہر بچوں اور فیملیز کے لیے عید فیسٹیول کا میدان سج گیا، گورنر ہاؤس ، ایوان صدر روڈ اور میٹروپول روڈ کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر بچوں کے لیے فری تفریح کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں جس میں جمپنگ کیسٹل ، جھولے، ریل گاڑی کے علاوہ خواتین کے لیے مہندی لگانے اور چوڑیوں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔

    فیسٹیول آج سے عید کی تین دن تک جاری رہے گا، شہریوں کے لیے کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے، عید فیسٹیول تمام شہریوں کے لیے بلکل فری ہے۔

  • ’گیس فراہم نہیں کرنی تھی تو شیڈول کا اعلان کیوں کیا؟‘

    ’گیس فراہم نہیں کرنی تھی تو شیڈول کا اعلان کیوں کیا؟‘

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس فراہم نہیں کرنی تھی تو شیڈول کا اعلان کیوں کیا؟

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں پنشن، بقایا جات چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم، مصطفیٰ کمال، گورنر صاحب اور خالد مقبول سے گیس لوڈ شیڈنگ پر سوال ہونا چاہیے۔

    کراچی سمیت سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن گیس مکمل ہی بند کر دی گئی، جس پر میئر کراچی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ گیس موجود نہیں ہے، اور اربوں روپے گیس انفرااسٹرکچر کو ٹھیک کرنے پر لگائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا وزیر اعظم کراچی آئیں تو پوچھیے گا کہ وعدہ کرتے ہیں تو وفا کیوں نہیں کرتے۔

    ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میئر کراچی نے کہا ایم کیو ایم کو پتا لگتا ہے کہ کوئی کام ہونے جا رہے ہیں تو وہ فوری بینر لگا دیتے ہیں، ایم کیو ایم نے 300 لوگوں کی جگہ 600 لوگ بھرتی کیے، اور پھر واجبات ادا نہیں کر پائے۔ انھوں نے کہا ہم کے ایم سی کے 600 ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر بقایات جات دے رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے روزگار تو دیا لیکن یہ نہیں سوچا کہ ان کو تنخواہیں کہاں سے دیں گے۔

    گیس لوڈشیڈنگ ، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی

    ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹاؤن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کرتی نظر آئے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی بڑے بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن چلتے رہتے ہیں، جیسا کہ پتھاروں کے خلاف، اگرچہ ہم لوگ خود پتھارے والوں سے زیادہ خریداری کرتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ پتھارے فٹ پاتھ نہیں سڑک بلاک کرتے ہیں۔

  • وزیراعظم خزانہ کھولیں، کراچی کو 15 نہیں 1500 ارب چاہئیں، مرتضیٰ وہاب

    وزیراعظم خزانہ کھولیں، کراچی کو 15 نہیں 1500 ارب چاہئیں، مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خزانہ کھولیں کراچی کو 15 نہیں 1500 ارب چاہئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی کہ وفاق سے کراچی کے لیے پیسے لائیں اور میرے ساتھ بیٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل باتوں اور پریس کانفرنس سے حل نہیں ہوں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے، فاروق ستار پانی کہاں سے لے کر آئیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں زیرِ زمین میٹھا پانی موجود ہے، مگر یہاں نہیں ہے، پانی کے مسئلے پر لاہور کی مثال کراچی میں نہیں دے سکتے، بحثیت شہری ہم اپنا فرض نہیں ادا کرتے، جب سب اپنے فرائض نبھانے لگیں گے تو مسائل حال ہو جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کے علاوہ اندرونی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے، سیاسی جماعتیں آتی اور چلی جاتی ہیں، وہی سیاسی جماعتیں رہتی ہیں جو عوام کے حقوق پر بات کرتی ہیں، ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔

    میئر کراچی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وزیرِ اعظم کو کہے کہ وفاق کراچی کی مدد کرے، ہر سیاسی جماعت کو کہتا ہوں کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں، ڈیولپمنٹ کسی اور شہر کو زیادہ ملتی ہے کراچی کو نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام باد میں بیٹھے ہوئےحضرات کراچی کے لیے اپنا دل بڑا کریں، ملک بھر میں وفاقی حکومت موٹر وے بنا رہی ہے، وفاق، سکھر، حیدرآباد موٹر وے کیوں نہیں بنا رہی؟ پورے ملک کا موٹر وے وفاق بنا دیتی ہے، سکھر حیدرآباد موٹر وے نہیں بناتی۔

  • واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے: مرتضیٰ وہاب

    واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اےآر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو میں کہا کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے وہاں صوبے میں ایم ڈبلیو ایم کی اتحادی حکومت ہے، مگر احتجاج کراچی میں کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آر میں تمام اہم مقامات بند کرکے کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، ایم ڈبلیوایم وزیراعلیٰ کے پی کے سامنے احتجاج کی بجائے کراچی میں احتجاج کررہی ہے۔

    شارع فیصل ناتھا خان پل پر احتجاج ختم، 12 مقامات پر دھرنا جاری

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی نے نمائش پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے بات کی ہے لیکن وہ بات سننے کو تیار ہی نہیں ہیں، سندھ حکومت بات چیت سے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے کوشش ہے آج رات اس معاملے کو حل کیا جائے۔

    گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کو مسئلہ پارا چنار حل کرنا چاہیے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا، ملک میں کچھ بھی ہوتا ہے تو احتجاج کراچی میں ہوتا ہے، پورا شہر بند ہو جاتا ہے۔

  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تاجروں کے خلاف محاذ کھول دیا

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تاجروں کے خلاف محاذ کھول دیا

    کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تاجروں کےخلاف محاذکھول دیا اور کہا تاجروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، پانی مافیا کے خلاف تھا ہوں اور رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام لیے بغیر کہا گیا مرتضیٰ وہاب 3،3 ماہ دفتر نہیں آتے، مرتضیٰ وہاب کا کوئی کیمپ آفس نہیں جو لندن یامنصورہ سے آپریٹ ہوتا ہو۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تاجروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، پانی مافیا کے خلاف تھا ہوں اور رہوں گا، سیالکوٹ کےبزنس مینوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، سیالکوٹ کے تاجروں نے اپنے پیسوں سے ہوائی اڈہ اورائیرلائن بنالی اور ہمارے تاجروں سے سےٹیکس لینےجاؤتوالزام لگادیتےہیں سازشیں کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری جل گئی زبان نہیں کھلی، بھتے کی پرچیاں ملیں زبان نہیں کھلی، ہم پر الزام وہ لگا رہے ہیں جن کےدورمیں ملیرایکسپریس وے بنا ہی نہیں، ملک ہی نہیں چل رہا تھا، بڑی کوشش کے بعد ملک چلنا شروع ہوا۔

    کراچی کے میئر کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج اچھی چل رہی ہے روپیہ مستحکم ہوگیا ہے، وفاق سے درخواست کروں گا، انٹرنیٹ میں رکاوٹ دور کرے، وسائل بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، پبلک مقامات پبلک کی امانت ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں پبلک مقامات میں شادی ہال بنا دیے گئےتھے، کوشش ہے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

  • سینیٹر کامران مرتضیٰ  اور مرتضیٰ وہاب  کے درمیان رابطہ ہوگیا

    سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مرتضیٰ وہاب کے درمیان رابطہ ہوگیا

    اسلام آباد : سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے معاملات کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کے درمیان رابطہ ہوگیا، دونوں رہنماؤں نے معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    رہنما جے یو آئی ف  نے ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کو فون کال کی اور کہا مصروفیات کے باعث کال بیک نہ کرسکا، مل کر آگے چلیں گے۔

    دوسری جانب پروگرام الیونتھ آور میں راشد سومرو نے سینیٹر کامران مرتضیٰ سے رابطہ کرانے کا کہا تھا، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی قیادت کا معاملات کو خوش اصلوبی سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

    یاد رہے جے یوآئی ایف کے رہنما کامران اپنے موقف پر قائم ہے اور بلاول بھٹوکی گفتگوکی پھرنفی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے بالکل کہا تھا مجبوری ہے،بلاول بھٹو کو میں نے کہا تھا اس قسم کی ترمیم کی امید آپ سے نہ تھی، جس پر بلاول نے دوسرےدن ملاقات میں کہا آرٹیکل آٹھ میں ترمیم کو نکلوادیا جبکہ مولانا سے ملاقات میں بلاول بھٹوآرٹیکل آٹھ میں ترمیم کی حمایت کررہےتھے۔

    جے یوآئی ایف رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول کوسمجھایاآرٹیکل آٹھ میں ترمیم پر لوگ ہمیں نہیں چھوڑیں گے، آئینی ترامیم کراناہمارامسئلہ نہیں کیونکہ ہم حکومتی بینچز پر تو نہیں بیٹھے،پی پی اپنامسودہ پیش کرے گی تو پھر ہم اپنا مسودہ پیش کرینگے تاہم پی پی نےاب تک اپنامسودہ شیئرنہیں کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ گاڑی چلارہا تھااس لیےمرتضیٰ وہاب کی کال ریسیونہ کرسکا، مرتضیٰ وہاب نےدوبارہ رابطہ نہیں کیا،ورنہ بات ہوجاتی۔