Tag: مرتضی وہاب

  • مرتضی وہاب بزنس کمیونٹی کو بلیک میلر کہنے کے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

    مرتضی وہاب بزنس کمیونٹی کو بلیک میلر کہنے کے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

    کراچی : مئیر کراچی مرتضی وہاب بزنس کمیونٹی کو بلیک میلرکہنے کے اپنے بیان پرڈٹ گئے اور جو اچھا کام کرنا چاہتا ہے اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاٹی میں بزنس کمیونٹی نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔

    کاٹی کے سابق صدر مسعود نقی نے کہا کہ مئیر کراچی کے بزنس کمیوٹی کے خلاف شعلہ بیانی کے بعد انتطامیہ کی جانب سے فیکٹری مالکان کو حراساں کرنے کے لئے نوٹسز کے انبار لگا دئیے گئے۔

    مئیر کراچی نے خطاب میں اپنی کارکردگی پر تنقید کے جواب میں کہا کہ دن رات کام کرنے کے بعد بھی بڑے فورم پر شکایت لگائی جاتی ہے کہ وہ دو دو مہینے افس نہیں جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر یہ شرارت کی ہے، جس کا ان کو دکھ ہے۔

    مزید پڑھیں : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تاجروں کے خلاف محاذ کھول دیا

    کراچی کے میئر نے کہا کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی وفاقی حکومت ،ایف بی ار سے ڈرتی ہے اس لئے شکایت نہیں کرتی ہے۔

    انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اربوں روپے ٹیکس دینے والے کراچی کے انفراسٹرکچر کے لئے فنڈز ادا کرے۔

    ان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی نے ایکسپورٹ ڈیولیپمنٹ فنڈ کے حصول کے لئے مرتضی وہاب کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.

  • کراچی کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا: میئر کراچی

    کراچی کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا: میئر کراچی

    کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ میرا سارا عملہ، واٹر بورڈ کا ہو یا کے ایم سی کا ہو اس وقت گراؤنڈ پر موجود ہے، شہر کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا۔

    انہوں نے رات گئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نرسری کے مقام پر اس لئے کھڑا ہوں، جب بارش ہوئی تھی نرسری کے مقام کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی گئی، آپ نے دیکھا نالوں نے پرفارم کیا، عملہ نے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ اس مقامات پر پانی کا پرابلم تھا جس سے ٹریفک کے مسائل ہوئے، یہ روڈ اب بالکل کلیئر ہو چکے ہیں میں نے خود ان تمام جگہوں کا دورہ کیا، ٹریفک اس وقت روا ں دواں ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ کام کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے باتیں کرنے کی نہیں، ہم  نے ذمہ داری کو نبھانے کی حد الامکان کوشش کی، جو بھی وسائل تھے وہ عوام کی خدمت اور مسائل کو حل کرنے کیلئے خرچ کئے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر ٹریفک کے مسائل تھے، ٹریفک پولیس کے فرائض پر سوالات کھڑے ہوتے ہیں، میں نے آئی جی صاحب سے بات کی، وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات کرونگا، ٹریفک پولیس کا عملہ مجھے گراؤنڈ پر کام کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کا پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے جبکہ شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • کونسا شہر بہتر کراچی یا لاہور؟ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھل کر آمنے سامنے آگئے

    کونسا شہر بہتر کراچی یا لاہور؟ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھل کر آمنے سامنے آگئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے کراچی اور لاہور کے موازنے کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھل کر آمنے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اقتدار گیا ساتھ ساری محبتیں اور پیار بھی لے گیا، سیاسی حلیفوں نے دوبارہ حریفوں کا روپ دھار لیا۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھل کر آمنے سامنے آگئے ہیں، کون سا شہر بہتر کراچی یا لاہور؟ طلال چوہدری کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی۔

    طلال چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کما کر دینے والے شہر سے کچراتک نہیں اٹھایاجاتا، لاہور چل کردیکھیں وہاں کی تو سڑکیں بھی دھلتی ہیں، شہرقائد کو بھی ایک شہباز شریف چاہیے۔

    کراچی اور لاہور کے موازنے پر جیالے میئر مرتضی وہاب چپ نہ رہ سکے اور نون لیگ کےکراچی مخالف اقدامات کی نشاندہی کر ڈالی۔

    مرتضی وہاب نے کہا الیکشن سرپر ہیں تو انہیں کراچی یادآگیا، ہم کام کرتےہیں دوسرے صرف باتیں ۔

  • ‘ویلکم ، گڈ ٹو سی یو اور تھینک یو ویری مچ صرف عمران خان کے لئے نہیں سب کیلئے ہونا چاہئے’

    ‘ویلکم ، گڈ ٹو سی یو اور تھینک یو ویری مچ صرف عمران خان کے لئے نہیں سب کیلئے ہونا چاہئے’

    کراچی : مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ویلکم، گڈ ٹو سی یو اور تھینک یو ویری مچ صرف عمران خان کے لئے نہیں سب کیلئے ہونا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےشرپسندعناصرنےجوکیاوہ احتجاج نہیں دہشت گردی تھی، قوم کا شکر گزار ہوں، 9 مئی کو دہشت گردوں کی کارروائی کو مسترد اور مذمت کی۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سیاسی قیادت اپنےعمل سےثابت کرتی ہےکہ آپ کالیڈرہوں، مثال نہیں ملتی کہ لیڈرخودکوچھڑاکرمرسڈیزمیں بیٹھ کرگھرچلاجاتاہے، خود پروٹوکول میں پولیس لائنز کے گھر میں رہتا ہے اور کارکنان سے کہتا ہے گرفتارہو۔

    انھوں نے کہا کہ میں لوگوں کو ان کا آئینہ دکھانا چاہتا ہوں، شاہ محمودقریشی اور فواد چوہدری کو بھی سوچنے کی ضرورت ہے، ایک شخص کی انا کی خاطر پاکستان کونقصان پہنچانے نکلے تھے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کواپنی ذات سےاتناعشق ہےکہ خود کو چھڑوا لیتا ہے، اتنا بہادر تھا تو کہتا تب تک گھر نہیں جاؤں گا، جب تک کارکنان کو نہیں چھوڑیں گے، جو شخص اپنے لوگوں کا نہیں وہ 22کروڑعوام کا کیسے ہوگا۔

    ترجمان نے کہا کہ ویلکم، گڈ ٹو سی یو اور تھینک یوویری مچ صرف عمران خان نہیں سب کیلئےہوناچاہئے، جس نے 60 ارب کی کرپشن کی اسےان الفاظ سے نوازا جاتا ہے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشورہ دیا کہ عمران خان نادراکودرخواست دیں انکانام وزیراعظم عمران خان لکھ دیں، شناختی کارڈ میں نام کیساتھ وزیراعظم لکھوادیں پھرعمران خان خوش ہوجائے گا۔

  • کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ ترجمان سندھ حکومت نے بتادیا

    کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ ترجمان سندھ حکومت نے بتادیا

    کراچی : ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نواگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے پریس کانفرنس ککرتے ہوئے کہا کہ 9اگست کے بعد لاک ڈاؤن
    کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ فیصلے ٹاسک فورس کرتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ایس اوپیزکو فالو کرنا ہے اور کورونا کو روکنا ہے، 2لاکھ 11 ہزار لوگوں کو اسی صوبے میں ویکسین لگی ہے۔

    سندھ حکومت پر تنقید کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ میں توابھی بھی پی ٹی آئی والوں کوتنقیدکانشانہ نہیں بنارہا، کچھ لوگ منفی سیاست اورپروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر میں جوکیا وہ غلط ہے۔

    گذشتہ رات ڈیفنس میں ہونے والے شادی کی تقریب سے متعلق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی تقریب میں انتظامیہ گئی اور اسے بندکروایا گیا، قانون کےمطابق جوکارروائی بنتی ہے وہ ہونی چاہیے، وہ افرادجوتقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے انہیں بھی سوچنا چاہیے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کوشش ہے موبائل ویکسی نیشن سینٹر کو گلی محلوں تک پھیلا دیا جائے اور جولوگ اختیارات کاغلط استعمال کرتےہیں تو کارروائی ہونی چاہیے۔

  • سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

    سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 10سال سے کم کے 182بچے کروناوائرس میں مبتلا ہیں، حکومت بار بار گھر پر رہنے اور آئسولیشن کی تلقین کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹرمرتضی وہاب کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آرا ہیں، کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن غلط قرار دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 60سال سے زائد عمر کے 900افراد کرونا کا شکار ہیں، یقینی ہے متاثرہ بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن میں گھروں سے نہیں نکلے ہوں گے، انہیں کرونا میں کسی اور نے نہیں بلکہ گھر سے نکلنے والے افراد نے مبتلا کیا، ہم باہر سے وائرس لائے اور گھر میں بچوں اور بزرگوں کو مبتلا کردیا۔

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    مرتضیٰ وہاب نے زور دیا کہ حکومت بار بار گھر پر رہنے اور آئسولیشن کی تلقین کررہی ہے، گھروں پر قیام سے خود اور اپنے خاندان کو مرض سے محفوظ رکھیں، خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں، ہمیں اپنے بچوں، بزرگوں اور معاشرے کو مرض سے بچانا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم لاک ڈاؤن پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں سے بھی کرائیں، ارد گرد، پڑوس، محلے اور ملنے والے افراد سے سماجی دوری کو یقینی بنائیں، ماہ رمضان میں اپنے رب کے حضور خوب دعائیں مانگیں، اللہ اس وبا کو سندھ پاکستان اور پوری دنیا سے ختم فرمائے۔

  • ہمیں سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے: مرتضیٰ وہاب

    ہمیں سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز پر کرائم میں اضافہ ہوا جس پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، دیرپاامن دوبارہ بحال کرنے کیلئے پولیس کو کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے، کوئی افسر منشیات کی سرپرستی کررہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی اور اے آئی جی کو سختی سے منشیات کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی، منشیات کے کاروبار میں ملوث کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی جائے، پولیس سے منشیات کے کاروبار کیخلاف پیش رفت رپورٹ مانگی گئی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، غیرقانونی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس تعاون کرے، پولیس کی ذمہ داری ہے غیرقانونی فیکٹریاں ڈی سیل نہ ہوں۔

    ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کے ہر ادارے میں خواجہ سرا کیلئے 0.5فیصد کوٹہ ہوگا، سندھ پولیس کو چھوٹے ہتھیار کی خریداری کی اجازت اور امل عمر ایکٹ بل کے قوانین کی سندھ کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔

    سندھ کابینہ نے خواجہ سراؤں کیلیے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی

    شعبہ صحت سے متعلق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کو اسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سندھ حکومت انجرڈپرسن ایکٹ کے تحت علاج کے اخراجات اٹھائے گی، تمام اسپتالوں میں کسی بھی زخمی شخص کامفت علاج ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں سے متعلق تمام اقدامات صوبائی حکومت نے کئے، خسروبختیار نے کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے، یہ تاثر غلط ہے، وفاقی نمائندے غلط بیانی سے گریز کریں، امن وامان پر وزیراعلیٰ سندھ کو آئی جی اور اےآئی جی نے بریفنگ دی۔

  • گریڈ ایک سے چار تک کی سرکاری ملازمتیں مقامی سطح پر دی جائیں گی ، مرتضی وہاب

    گریڈ ایک سے چار تک کی سرکاری ملازمتیں مقامی سطح پر دی جائیں گی ، مرتضی وہاب

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گریڈ ایک سے چار تک کی سرکاری ملازمتیں مقامی سطح پر دی جائیں گی، حکومت نے پچاس لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا اور پانچ لاکھ بھی نہیں ملیں۔

    یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سے چار گریڈ تک کی سر کاری ملازمتیں مقامی سطح پرجبکہ 5سے 15گریڈ تک کی ملازمتیں ٹیسٹنگ کے ذریعے دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اگلے دو روز میں منظوری کے بعد نوکریاں دینے کا آغاز ہوجائے گا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پچاس لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا مگر پانچ لاکھ بھی نوکریاں نہیں ملیں ادویات کے نرخ تاریخ کے بلند ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

    تحریک انصاف حکومت نے بدترین مہنگائی کی۔ گیس، بجلی اور گیس کے بعد ادویات مہنگی ہوگئی ہیں، وفاق نے ہمیشہ وعدہ خلافی کی اور مہنگائی کا بم گرایا ہے۔ مسیحا بننے والوں نے عوام کی زندگی مشکلات میں ڈال دی۔

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے پیپلزپارٹی کی مخالفت کا الزام درست نہیں ہے، حیدرآباد کی سب سے بڑی جامعات حیدرآباد اور مہران یونیورسٹی حیدرآباد میں ہے۔

    لیاقت یونیورسٹی سمیت زرعی یونیورسٹی بھی حیدرآباد میں ہیں اور ہم اس اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہیں کہ یہ یونیورسٹی ہے کہاں اور کیا آٹھ ماہ قبل وزیر اعظم ہاؤس میں اعلان کردہ یونیورسٹی قائم ہوگئی ،حیدرآباد اور وزیر اعظم ہاؤس کی یونیورسٹیوں کے چارٹر کہاں بنے ہیں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بل پاس ہوا ہے؟

  • سابق صدر آصف علی زرداری  نےمر تضیٰ وہاب کو دبئی طلب کرلیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نےمر تضیٰ وہاب کو دبئی طلب کرلیا

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نےسابق مشیرقانون وزیراعلیٰ سندھ بیرسٹر مر تضیٰ وہاب کو دبئی طلب کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی طلب کرلیا۔مر تضی وہاب آصف علی زرداری کو سندھ کے مشیروں سےمتعلق ہائی کورٹ کے فیصلے سےآگاہ کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی آج دبئی روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیرا علیٰ سندھ آصف علی زرداری کو حکومتی امور سے متعلق آگاہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں:عدلیہ کا احترام ہے پرپابندی صرف سندھ میں کیوں؟ مولا بخش چانڈیو

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے مشیرِاطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ جب وفاق اورتینوں صوبوں میں مشیررکھے جاسکتے ہیں توسندھ میں پابندی کیوں لگائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں:عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    واضح رہے کہ دوروز قبل سندھ ہائیکورٹ نےمشیرقانون مرتضی وہاب کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیاتھا۔عدالت نے مرتضی وہاب کو لاکالجزکےبورڈآف گورنرز کی سربراہی سے ہٹانےکاحکم بھی جاری کیاتھا۔