Tag: مرحوم ارشد شریف

  • مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

    مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے مرحوم ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کا ایکسرے، سی ٹی اسکین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پمز اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کے جسم کی مختلف ہڈیوں کا ایکسرے مکمل کرلیا ہے اور ان کا فل باڈی سی ٹی اسکین شروع ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارشد شریف کا سی ٹی اسکین، ایکسرے بورڈ کی سفارش پر ہو رہا ہے۔

    پمزاسپتال کے ہائی پروفائل میڈیکل بورڈ نے سینئرصحافی شہید ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا۔

    شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں آٹھ رکنی بورڈ پوسٹ مارٹم کررہا ہے۔

    پمز اسپتال انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اہل خانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی درخواست آئی تھی، پوسٹ مارٹم جلد مکمل ہو جائے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کیلئے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں ان کی رپورٹ میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

  • پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی

    پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی

    اسلام آباد : پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے، جس کے بعد میت کی واپسی کیلئے قانونی عمل شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیرسیدہ ثقلین ، کینیا پولیس حکام اور ڈاکٹرز نیروبی میں اسپتال میں ہیں، پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کیلئے قانونی عمل شروع ہے، اسوقت ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کینیا حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی والدہ سے رابطہ کرکے دلی رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر پیشرفت اور معلومات سے آگاہ کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ارشد شریف کی موت پر بہت دکھ ہے،اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں، ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیاکی حکومت نے باضابطہ سرکاری طور پرارشد شریف کی موت پر کچھ نہیں بتایا، جیسےہی کینیا کی حکومت بتائے گی ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔