Tag: مرحوم والد

  • اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل کا اپنے مرحوم والد کے نام جذباتی پیغام

    اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل کا اپنے مرحوم والد کے نام جذباتی پیغام

    بالی وڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے اپنے والد کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    بابل خان نے اپنے والد عرفان خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ آٹھویں ایشیئن فلم ایوارڈ کی تقریب میں موجود اپنے  ایوارڈ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    اداکارہ بابل خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بابا مجھے اور ایان خان کو دیکھتے تھے تو دنیا کو بھول جایا کرتے تھے جیسے دنیا میں کچھ اور ہے ہی نہیں‘۔

    اس کے ساتھ بابل خان نے لکھا کہ ’عرفان خان ایک بہترین اداکار ہونے سے بڑھ کر بہترین والد تھے، وہ آنکھیں جو آپ کو دیکھتی ہیں ان کو وہ سب کچھ محسوس ہوتا ہے جو آپ نے روحانی طور پر بیرونی خیالات کے بجائے اندرونی ذرائع سے دریافت کیا تھا۔

    عرفان خان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    اداکار بابل خان نے لکھا کہ  میں آج بھی اپنے والد کے اس قہقہے کو یاد کرتا ہوں جو پہلے تو میری خوش کا سبب تھا لیکن اب اداس کر دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babil (@babil.i.k)

    واضح رہے کہ عرفان خان کے انتقال کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، ان کے بیٹے بابل خان بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

    بابل خان کی پہلی فلم ’کلا‘ پچھلے سال پہلے ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ان پر اپنے والد کی فنی میراث کا دباؤ تھا، آج کل بابل خان ویب سیریز ’دی ریلوے مین‘ کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو بڑی آنت کے کینسر کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

    عرفان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا اداکار مانا جاتا ہے جنہوں نے جو بھی کردار ادا کیا، دیکھنے والوں کو یہی محسوس ہوا کہ وہ صرف ان کے لیے بنا تھا۔

  • معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروا دی، مداحوں نے ان کے نیک کام پر انہیں بے حد سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مسجد کی تصاویر شیئر کیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مقدس مہینے میں انہوں نے اور ان کی بہنوں نے اپنے والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    یہ مسجد کراچی سے 4 گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک گاؤں میں ہے جس کی تعمیر کافی عرصے سے جاری تھی اور یہ اب مکمل ہوئی ہے۔

    منشا نے ان کارکنوں اور خیر خواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی اور انہیں سپورٹ کیا۔

    مسجد کا نام مسجد طارق رکھا گیا ہے، اس مسجد کو منشا اور ان کی بہنوں زینت، ماریہ اور حنا نے مکمل کروایا ہے۔