Tag: مردان جوڈو مقابلے

  • مردان:    جوڈو مقابلے کے دوران 20 سالہ  طالبہ جاں بحق

    مردان: جوڈو مقابلے کے دوران 20 سالہ طالبہ جاں بحق

    مردان : مردان کے ایجوکیشن سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ گر کر جانحبق ہوگئی، ڈاکٹروں نے 20 سالہ فضا کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگروام کے سلسلے میں خواتین کے جوڈو مقابلے جاری تھے کہ مقابلے کے دوران پشاور کی طالبہ کے سر پرچوٹ لگنے سے حالت غیر ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبہ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کی سانس اور دل کی بحالی جاری رکھتے ہوئے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ریسکیوحکام نے کہا کہ ڈاکٹروں نے 20 سالہ طالبہ فضا کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔