Tag: مردہ خاتون

  • "مردہ” خاتون نے زندہ ہوکر بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا

    "مردہ” خاتون نے زندہ ہوکر بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا

    قاہرہ : مصر میں ایک ضعیف خاتون جنہیں مردہ سمجھ کر تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ اچانک زندہ ہوگئیں، اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون موت کے اعلان کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں۔

    خاتون کے اہل خانہ نے عزیز و اقارب کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے اطلاع پہنچائی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد خاتون کی آخری رسومات کیلئے موجود تھی۔

    نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں جنازے کا انتظار کرتی رہی لیکن لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کافی دیر گزرنے کے باوجود ابھی تک میت کو گھر سے نہیں لایا گیا۔

    انتظار کرنے والے افراد نے جب معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اپنے گھر میں زندہ ہے جہاں وہ کومے سے باہر آگئی تھیں۔

    بزرگ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا جس نے اس کے مرنے کی خبر پھیلائی، خاتون کو زندہ دیکھ کر جنازے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔

    مصری میڈیا رپورٹ کے مطابق بنی سویف کے علاقے الغمراوی میں رہنے والی بوڑھی خاتون ذیابیطس کی وجہ سے کومے میں چلی گئی تھی۔

    اس پر خاتون کی بہن نے اسے مردہ سمجھ لیا اور لوگوں کو خبر دے دی۔ اہل محلہ نے خاتون کے گھر والوں پر تنقید کی کہ انہوں نے وفات کی خبر پھیلانے سے پہلے کسی ڈاکٹر سے معائنہ کیوں نہیں کروایا۔

  • ”میں زندہ ہوں“ زندہ خاتون کو کاغذات پر مردہ قرار دے دیا گیا

    ”میں زندہ ہوں“ زندہ خاتون کو کاغذات پر مردہ قرار دے دیا گیا

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر اسے ملنے والی تمام سہولتوں کو چھین لیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زندہ خاتون کو کاغذات میں مردہ قرار دے کر اس کا نام حکومت سے ملنے والے سبھی منصوبوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کام پنچایت سکریٹری نے کیا ہے۔ اب متاثرہ خاتون ضلع سطح کے افسران کے پاس جا کر نہ صرف اپنے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کر رہی ہے بلکہ سرکاری منصوبوں میں اپنا نام جوڑنے کی گزارش بھی کر رہی ہے۔

    خاتون کا نام چھوٹیوادی کول ہے، 5 مارچ 2021 کو پنشن بھی منظور کر لیا گیا تھا۔ خاتون کے مطابق راشن کارڈ اور ووٹر لسٹ میں اس کا نام موجود ہے اس کے باوجود مجھے جان بوجھ کر مردہ قرار دلوایا گیا۔

    لیکن اُس وقت کے پنچایت سکریٹری سکھیندر سنگھ نے 4 اپریل 2021 کو اس کا پنشن سے نام کاٹتے ہوئے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے دستاویزات دکھائے اور کہا کہ زندہ ہونے کے باوجود سرکاری منصوبوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہوں۔

    مردہ قرار دی گئی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی زندہ ہے، اس بات کو میں نے اور میری بیوی نے رکن اسمبلی، کلکٹر، سرپنچ سکریٹری سمیت کئی جگہ بتایا لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں۔ ایسے میں میری فیملی اور میں حکومت کے کسی بھی منصوبہ کا فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔

    پنچایت سکریٹری کی جانب سے اس حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں تو پتہ چلا کہ حقیقت میں وہ مر چکی ہے اور اس کا پنچ نامہ بھی بن چکا ہے۔

    غزہ: 3 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اسرائیلی بمباری سے شہید

    اُجی بائی کے پرانے ریکارڈ بھی منگوائے گئے ہیں جس سے یہ اندازہ کیا جا رہا ہے کہ کیا اکالی کول کی دوسری بیوی اُجی کول خود کو چھوٹیوادی بتا رہی ہے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، امید کی جارہی ہے کہ جلد اصل حقائق کا پتہ چل جائے گا۔

  • قبر میں موجود مردہ خاتون بہن کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے اُٹھ بیٹھی ۔۔۔؟

    قبر میں موجود مردہ خاتون بہن کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے اُٹھ بیٹھی ۔۔۔؟

    جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی ایسی ڈیون بار نامی خاتون کے ساتھ یہ واقعہ 1915 میں پیش آیا۔ خاتون کی عمر اس وقت 30 سال تھی اور ان کے گھر والوں اور ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا، جس کے بعد ان کی تدفین بھی کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنی زندگی کے ابتدائی 30 سال جنوبی کیرولینا کے ایک قصبے میں گزارے۔ 1915 کے موسم گرما میں اس خاتون کو مرگی کا دورہ پڑا اور اُن پر بیہوشی طاری ہوگئی۔

    اہل خانہ نے فیملی ڈاکٹر کو بلایا جس نے ایسی ڈیون بار کو مردہ قرار دیا۔ جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے اس کی تدفین کی تیاریں شروع کردی گئیں۔

    خاتون کو جب قبر میں اتارا گیا تو اس کی بہن اس وقت وہاں موجود نہیں تھی، تابوت کو 6 فٹ گہرے گڑھے میں رکھ کر مٹی ڈال کر قبر تیار کردی گئی۔ خاتون کی تدفین کے کچھ دیر بعد اتفاق سے اس کی بہن بھی پہنچ گئی۔ اس نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ قبر دوبارہ کھودیں تاکہ وہ اپنی بہن کا آخری بار دیدار کرسکے۔

    آخر کار اہل خانہ اس کی بات ماننے کو تیار ہوگئے اور مردہ خاتون کے تابوت کو قبر کھود کر باہر نکالا گیا، پھر جو منظر سامنے آیا اس نے لوگوں کے ہوش اڑادیے۔

    تابوت کھلتے ہی ایسی ڈیون کو سیدھا بیٹھا دیکھ کر لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے، مردہ قرار دی جانے والی خاتون اپنی بہن کو دیکھ کر مسکرا رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سب لوگ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

    خاتون خود ہی گھر پہنچی اور سارا احوال سنایا کہ وہ مری نہیں بلکہ زندہ ہے، اس واقعے کے بعد ایسی ڈیون بار نے معمول کی زندگی گزارنا شروع کی اور مزید 47 سال تک زندہ رہی۔

    خاتون کا انتقال 22 مئی 1962 کو ہوا اور مقامی اخبارات نے سرخی لگائی کہ جنوبی کیرولائنا کی خاتون کی آخری تدفین کردی گئی ہے۔

  • ویڈیو: مردہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

    ویڈیو: مردہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

    ایکواڈور: جنوبی امریکا میں مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق 9 جون کو  ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے 3 گھنٹے بعد بتایا کہ دوران علاج خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

    خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کی 76 سالہ والدہ  ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات کی تیاری کی گئی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ آخری رسومات کے دوران جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہاں موجود افراد نے محسوس کیا کہ خاتون کی سانسیں چل رہی ہیں۔

    تاہم  خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوگئی، حیران کن طور پر والدہ کی سانسیں بحال ہونے پر بیٹا خوشی سے نہال ہوگیا اور اس کو ایک معجزہ قرار دیا، خاتون اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جس اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا تھا کہ اس واقعہ کے بعد ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • امریکا میں مردہ قرار دی گئی خاتون معجزانہ طور پر دوبارہ زندہ ہوگئی

    امریکا میں مردہ قرار دی گئی خاتون معجزانہ طور پر دوبارہ زندہ ہوگئی

    نیویارک: امریکا میں مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی موت کے کچھ گھنٹوں بعد معجزانہ طور پر دوبارہ زندہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے علاقے ساؤتھ فیلڈ میں خاتون کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر اہل خانہ نے ساؤتھ فیلڈ فائر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا۔ریسکیو کی ٹیم فوراََ گھر پہنچی اور خاتون کو سی پی آر سمیت ہر ممکن طریقے سے سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔

    خاتون میں کوئی حرکت پیدا نہ ہوئی تو ریسکیو ٹیم نے اسے مردہ قرار دے دیا بعدازاں کاؤنٹی میڈیکل اکزیمینرس آفس نے بھی خاتون کا معائنہ کیا اور ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

    کاؤنٹی میڈیکل اکزیمینرس آفس کی جانب سے خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد اہل خانہ کو لاش لے جا کر اس کی آخری رسومات کی اجازت دی گئی۔آخری رسومات کے دوران لوگوں کو محسوس ہوا کہ وہ سانس لے رہی ہے کہ جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم اس خاتون سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

  • مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک لوٹ آئی

    مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک لوٹ آئی

    ماسکو: روس کے ایک مردہ خانے میں رات گزارنے والی مردہ خاتون زندہ ہو کر لوٹ آئیں، اسپتال کی ملازمہ بوڑھی خاتون کو فرش پر زندہ پڑے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے شہر کورسک کے علاقے گورششنکی کے ایک اسپتال میں مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، ڈاکٹروں نے 81 سالہ خاتون کو مردہ قرار دے دیا تھا لیکن وہ مردہ خانے میں ایک رات گزار کر لوٹ آئی۔

    رپورٹس کے مطابق اکیاسی سالہ زینائڈا کونونوف کو ڈاکٹروں نے آنتوں میں رکاوٹ کے آپریشن کے بعد مردہ قرار دے دیا تھا، جس پر انھیں رات ایک بجے مردہ خانے منتقل کیا گیا، تاہم 8 بجے صبح اسپتال کی ایک خاتون ورکر نے انھیں فرش پر زندہ پڑے دیکھا تو سخت خوف زدہ ہو گئی۔

    معلوم ہوا کہ خاتون ہوش میں آنے کے بعد مردہ خانے کی میز پر سے اٹھنے اور باہر نکلنے کی کوشش میں فرش پر گر گئی تھیں، بعد ازاں مردہ خانے کے ملازمین نے خاتون کو کمبل میں لپیٹ کر انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کر دیا۔

    مردہ خانے کے ملازم کا کہنا تھا کہ پہلے اس نے شور سنا، جب وہ اندر آیا تو اسپتال کی ملازمہ گھبرا کر کہہ رہی تھی کہ دادی ماں زندہ ہو گئی ہیں، میں سمجھا کہ شاید اس کا دماغ ٹھیک نہیں ہے، لیکن پھر فرش پر خاتون کو مدد کے لیے پکارتے دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    اسپتال کی جانب سے خاتون کی بھانجی کو بلایا گیا تو ایک سینئر ڈاکٹر نے ان کو بتایا کہ ایک غیر معمولی صورت حال ہو گئی ہے، زینائڈا کونونوف زندہ ہیں، یہ سن کر وہ بے حد خوش ہو گئیں۔

    ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ مس کونونوف کو 15 منٹ تک بے حس و حرکت رہنے کے بعد مردہ قرار دیا گیا تھا۔ بھانجی کولیکووا کا کہنا تھا کہ ان کی آنٹی نے شروع میں نہ انھیں پہنچانا تھا نہ ہی انھیں آپریشن کا یاد تھا، ہاں اپنے گھٹنے کے پرانے درد کے بارے میں بات کی۔

    بعد ازاں ایک ڈاکٹر نے اقرار کیا کہ واقعے میں ان کی غفلت کا بھی ہاتھ تھا، مس کونونوف کو مرنے کے ایک گھنٹہ 20 منٹ کے بعد ہی مردہ خانے بھیج دیا گیا تھا حالاں کہ ضابطے کے مطابق 2 گھنٹے کے بعد بھیجنا چاہیے تھا۔

    خاتون کو مزید علاج کے لیے بڑے اسپتال بھیج دیا گیا، جب کہ گورششنکی ڈسٹرکٹ اسپتال کے چیف ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا، خاتون کے اہل خانہ نے اسپتال پر مقدمہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔