Tag: مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ

  • تین سال قبل قتل ہونے والی خاتون کراچی سے زندہ برآمد

    تین سال قبل قتل ہونے والی خاتون کراچی سے زندہ برآمد

    کراچی: گھوٹکی میں مبینہ طور پر قتل ہونےوالی خاتون کو کراچی پولیس نےبازیاب کرالیا، خاتون کو تین سال قبل مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سائی شیخ نامی اس خاتون کے قتل کے دو مقدمے درج کیے گئے تھے ، ایک سرکار کی اور ایک خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    تین سال قابل خان پورمہرپولیس نےمسونہرسے ایک خاتون کی لاش برآمدکی تھی، لاش کی شناخت سائی شیخ کے شوہراوروالدنے کی تھی۔پولیس کے مطابق اس وقت ملنےوالی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موجودہے۔

    خاتون کی ہلاکت کاایک مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،قتل کادوسرامقدمہ خاتون کےوالدنےبھی درج کرایاتھا۔ مقدمہ ڈھائی ماہ بعدعدالتی حکم پر6ملزمان کےخلاف درج کیاتھا۔ملزمان کی عدم گرفتاری کےباعث سیکشن 512کےمطابق کیس چالان کیاگیا تھا۔

    تاہم گزشتہ روز مقتولہ قرار دی جانے والی سائی شیخ کو کراچی کی پولیس نے بازیاب کرالیا۔ خاتون کو کل عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ اطلاع ملنے پر سائی شیخ کے ورثا بھی کراچی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

  • مردہ قرار دی جانے والی خاتون دوبارہ زندہ

    مردہ قرار دی جانے والی خاتون دوبارہ زندہ

    وارسا: جیسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے،  پولینڈ میں مردہ قرار دی جانے والی ایک 91 سالہ خاتون مردہ خانے میں دوبارہ زندہ ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کی بھانجی جب صبح جب گھر آئیں تو یعنینا یکاکووچ  بے ہوش پڑی تھی ، کوئی حرکت نہیں کر رہی ہیں اور نہ ہی ان کی سانس چل رہی ہے، اس تشویش پر انھوں نے ڈاکٹر کو بلایا،  ڈاکٹر نے  معائنے کے بعد خاتون کو مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد یعنینا یکاکووچ کو مردہ خانے منتقل کیا گیا لیکن کچھ دیر بعد ان کے جسم کو حرکت کرتا دیکھ کر عملے کے ارکان متوجہ ہوئے اور حیران رہ گئے،  یعنینا یکاکووچ  زندہ تھی، جس کے بعد فوراً بعد ان کے گھر فون کیا گیا جب کہ گھر والے بھی یہ خبر سن کر حیرت زدہ رہ گئے۔

    یعنینا یکاکووچ  کے خاندان والوں نے ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تیاریاں شروع کر دی تھی لیکن چند گھنٹے بعد مردہ خانے کے عملے نے یعنینا یکاکووچ کی بھانجی کو فون پر ان کے زندہ ہونے کی اطلاع دی۔ یعنینا یکاکووچ کے مطابق جب وہ واپس گھر پہنچی تو انھوں نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق محسوس کر رہی ہیں تاہم وہ اس بارے میں آگاہ نہیں تھیں کہ وہ قبر میں پہنچنے سے کچھ ہی فاصلے پر تھیں۔

    مردہ خانے سے گھر پہنچنے پر یعنینا یکاکووچ نے سردی محسوس کرنے کی شکایت کی تو انھیں سوپ اور پین کیک دیا گیا، یعنینا یکاکووچ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر بھی حیران  رہ گئے کہ یہ ہوا کیا کیونکہ خاتون کے دل کی دھڑکن بند تھی نہ ہی وہ سانس لے رہی تھیں۔

    انھوں نے کہا کہ انھیں یقین تھا کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ یعنینا یکاکووچ کی بھانجی کے مطابق ان کی خالہ کو کچھ معلوم نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا کیونکہ وہ دماغی خلل کی بیماری کے آخری مرحلے پر ہیں۔