Tag: مردہ مرغیوں

  • فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانیوالا مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

    فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانیوالا مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

    بہاولنگر : فاسٹ فوڈ والوں کو سپلائی کیا جانیوالا مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم  نے بہاولنگر میں ریلوے گول چکر کے قریب بڑا چھاپہ مارا اور عارف والا روڈ سے سیکڑوں مردہ مرغیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت شہر کے فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جا رہا تھا تاہم موقع پر موجود بھاری مقدار میں مردہ گوشت تلف کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کیا اور میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ 1,800 کلو بیمار مرغیاں تلف کردیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں کئی ٹن مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر گرفتار

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 26 سپلائرز اور دکانوں پر 74 ہزار کلو مرغی چیک کی گئیں، سپلائرز کو بھاری جرمانے، برآمد شدہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیمار مرغیاں مارکیٹ کی مختلف دکانوں کو سپلائی کی جا رہی تھیں۔

  • شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ نہ رک سکا

    شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ نہ رک سکا

    کراچی: شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ رک نا سکا، اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکی تحویل میں لے لی، سوزوکی میں 200 سے زائد معدہ مرغیاں تھیں جسے ایک ہوٹل پہنچانا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی ڈرائیور رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیاں سپالئی کررہا تھا، ملزم کے خلاف 270/269 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی میں 200 سے زائد مری ہوئی مرغیاں موجود تھی، مردہ مرغیوں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے  یہ مردہ مرغیاں ایک ہوٹل پہنچانی تھی جبکہ ملزم ان مردہ مرغیوں کو ایک کمپنی پہنچانے کا ذکر بھی کررہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی کو تحویل میں لے کر مال ضبط کرلیا ہے، تفتیشی پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔