Tag: مردہ مچھلیاں

  • جاپانی ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں نمودار، موت کی وجہ سامنے آگئی

    جاپانی ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں نمودار، موت کی وجہ سامنے آگئی

    جاپان کے ساحلی علاقے میں لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار ہو گئیں، انتظامیہ نے ساحل پر مردہ مچھلیاں نمودار ہونے کے بعد سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ساحل کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری لہروں کے ذریعے آنے والی، لاکھوں مردہ مچھلیوں سے ساحل بھر گیا ہے۔

    ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی یا پانی کی آلودگی مچھلیوں کے مرنے کی وجہ ہو سکتے ہیں تاہم انتطامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کی گلف کورس بیچ پر بھی ہزاروں مردہ مچھلیاں ایک ساتھ آگئی تھیں، مینہڈن قسم کی ہزاروں مچھلیاں برائن بیچ کے انتہائی سرے پر مردہ پائی گئیں۔

    مچھلیوں کی موت کی وجہ پوچھی گئی تو حکام نے کہا کہ گرم پانی اس کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس میں ٹھنڈے پانی کی طرح آکسیجن نہیں ہوتی۔

    نئی نویلی دُلہن شارک کے حملے میں ہلاک

    کوئنٹانا بیچ کاؤنٹی پارک نے فیس بک پر کہا کہ جب پانی 70 ڈگری فارن ہائیٹ سے بڑھ جاتا ہے تو مینہیڈن کے لیے زندہ رہنے کے لیے آکسیجن حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

  • بارش کے بعد آبی حیات بری طرح متاثر، سینکڑوں مردہ مچھلیاں کلفٹن ساحل پر آ گئیں

    بارش کے بعد آبی حیات بری طرح متاثر، سینکڑوں مردہ مچھلیاں کلفٹن ساحل پر آ گئیں

    کراچی: بارش کے بعد آبی حیات بری طرح متاثر ہو گئی ہے، کلفٹن کے ساحل پر سینکڑوں مردہ مچھلیاں آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں آ گئی ہیں، ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد آبی حیات کا متاثر ہونا انوکھی بات نہیں ہے۔

    ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم علی خان کا کہنا ہے کہ بارشوں میں ندی نالوں کا گندا پانی بڑی مقدار میں سمندر میں گرتا ہے، گندا پانی اپنے ساتھ نامیاتی اورگینک پانی ساتھ لے کر جاتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گندا پانی جہاں تک سمندر کو متاثر کرتا ہے، وہاں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کے سبب سمندری حیات متاثر ہوتی ہے۔

    معظم علی خان نے کہا کہ کلفٹن کے ساحل پر مردہ آنے والی مچھلیاں بوئی کہلاتی ہیں، جو عموماً کنارے کے قریب پائی جاتی ہیں، کنارے کے قریب رہنے کی وجہ سے مچھلی کی یہ قسم زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

    ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بارشوں کے بعد سینکڑوں مردہ مچھلیاں کنارے پر آتی رہی ہیں، اس بار تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سی ویو پر ہزاروں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں ساحل پر آ گئی تھیں جن کی وجہ سے سخت تعفن پھیل گیا تھا، ان میں چھوٹی اور بڑی مختلف اقسام کی مچھلیاں شامل تھیں۔

  • کراچی کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں آگئیں

    کراچی کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں آگئیں

    کراچی: شہرِ قائد کے ساحلِ سمندر پر ہزاروں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں پائیں گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے آگئی ، ساحل سے تعفن اٹھنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کراچی کے شہر ی معمول کے مطابق شہر کے مشہور ترین ساحل ’ سی ویو ‘ پہنچے تو دیکھتے ہیں کہ تا حدِ نگاہ ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں پڑی ہوئی ہیں۔

    ساحل پر موجود مردہ مچھلیوں میں چھوٹی بڑی اور مختلف اقسام کی مچھلیاں شامل ہیں ، شہریوں کی کثیر تعداد ان مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے ساحل کا رخ کرنے لگی، تاہم ان کی موجودگی کے سبب شہریوں کی پکنگ بھی خراب ہوگئی۔

    اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ مفاد پرست ماہی گیر بھی پہنچ گئے اور بڑی تعداد میں مچھلیاں اکھٹی کرکے لے گئے ، اس موقع پر انہیں روکنے کے لیے متعلقہ حکام میں سے کوئی بھی موقع پر موجود نہیں تھا اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مچھلیاں اب کراچی کے شہریوں کو فروخت کردی جائیں گی۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساحل پر مچھلیوں کی بساند شدید ترین ہوتی جارہی ہے جس کے سبب شہریوں کا وہاں رکنا دشوار ہوچکا ہے اور پکنک کے لیے آئے شہری انتظار سے تھک کر واپس اپنے گھروں کا رخ کررہے ہیں۔

    فشریز اور متعلقہ محکموں کے افسران تا حال موقع پر نہیں پہنچے ہیں ، اور مچھلیاں تاحال ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جن کی موجودگی کے سبب گوشت خور پرندے اور آوارہ کتے بھی ساحل کا رخ کررہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے ساحلِ سمندر پر اس طرح آنے والی مچھلیاں کسی بھی طرح کھانے کے لائق نہیں ہوسکتی کیوں کہ ان کی موت کا سبب غیر فطری ہے ، یقیناً یہ مچھلیاں کسی زہریلے فضلے کا شکار ہوئی ہیں۔