Tag: مرسیڈیز

  • بھارت: مرسیڈیز میں گھومنے والا بھتہ خور گرفتار

    بھارت: مرسیڈیز میں گھومنے والا بھتہ خور گرفتار

    اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں ایک ایسے بھتہ خور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جو مرسیڈیز میں گھوم پھر کر شکار ڈھونڈتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے منصوبہ بند شہر نوئیڈا میں مرسڈیز میں بیٹھ کر بھتہ وصولی کرنے والا بدمعاش گرفتار کر لیا گیا، امر سنگھ عرف اودھ نامی شاطر بدمعاش مہنگی گاڑیوں کو اوور ٹیک کر کے ان سے بھتہ وصولی کیا کرتا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم نے گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے ایک بلڈر سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جس کی شکایت بلڈر نے تھانہ بیٹا 2 میں کی تھی، شکایت ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی تھی۔

    پولیس نے بہار کے رہنے والے ملزم امر سنگھ عرف اودھ کو ایک کارروائی میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک لائسنس یافتہ پستول اور مرسیڈیز کار برآمد کی۔

    بیٹا 2 تھانے کے مطابق متاثرہ بلڈر نے نامعلوم ملزم کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرایا تھا، پولیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم کا نام امر سنگھ ہے اور وہ داؤد پور میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بلڈر کی گاڑی کو سڑک پر روک کر اس سے بھتہ مانگا تھا، رقم ادا نہ کرنے پر بلڈر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی، گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

  • مرسیڈیز نے بھی ڈرائیور لیس گاڑی متعارف کرادی

    مرسیڈیز نے بھی ڈرائیور لیس گاڑی متعارف کرادی

    کراچی (ویب ڈیسک) گوگل کے بعد اب مرسیڈیز نے بھی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار متعارف کرادی۔

    مرسیڈیز کی ڈرائیور لیس گاڑٰی کو جدید خصوصیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ڈرائیور کی ضرورت نہ ہونے کے باعث اگلی نشستوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ درمیان میں کافی ٹیبل رکھ دی گئی ۔ گاڑی کسی ڈرائنگ روم کا منظر پیش کرتی ہے ۔ اگر خود گاڑی چلانے کا ارادہ ہو تو اگلی نشستیں رخ بدل بھی سکتی ہیں۔