Tag: مرسیڈیز بینز

  • باکسر عامر خان نے بیوی کو مرسیڈیز بینز تحفے میں دے کر شادی بچا لی

    باکسر عامر خان نے بیوی کو مرسیڈیز بینز تحفے میں دے کر شادی بچا لی

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیوی کی ناراضگی کو ناک آوٹ کر دیا ہے، فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے کر باکسر نے روٹھی بیوی کو منا لیا۔

    باکسر عامر خان نے گاڑی کی ویڈیو اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں، اور مداحوں کو بھی خوش خبری سنائی کہ ان کی بیوی نے ان کے ساتھ ناراضگی ختم کر دی ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹ پر عامر خان نے کیپشن لکھا ’’فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں سرپرائز دینا چاہتا تھا، امید ہے آپ پسند کریں گی۔‘‘

    واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اپنی بیوی فریال کو پُر تعیش مرسیڈیز بینز جی ویگن تحفے میں دی ہے، عامر خان نے گاڑی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ فریال جی ویگنز کو کتنا پسند کرتی ہیں تو میں انھیں حیران کرنا چاہتا تھا۔

    عامر خان کی جانب سے یہ تحفہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب میڈیا پر عامر اور فریال کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، چند دن قبل باکسر نے اپنی شادی بچانے کے لیے بیوی کے میک اپ بزنس میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری بھی کی تھی۔

    دونوں کے تعلقات کے درمیان اس وقت دراڑ آ گئی تھی جب برائیڈل ماڈل سمیرا کے ساتھ عامر خان کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، باکسر نے اعتراف کر لیا تھا کہ انھوں نے سمیرا کو میسجز بھیجے اور ان سے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا۔

  • بغیر ڈرائیور چلنے والی کار نمائش کیلئے پیش

    بغیر ڈرائیور چلنے والی کار نمائش کیلئے پیش

    جرمنی: جرمن کمپنی مرسیڈیز بینز نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ریڈار سینسرز سے آراستہ ایف زیرو ون فائیو کار نمائش کے لئے پیش کردی ہے۔

    مرسیڈیز بینزکے سربراہ کے مطابق مکمل طور پر خود کار گاڑی کے دروازوں میں ٹچ اسکرینز لگی ہوئی ہیں۔ یہ گاڑی اسٹیریو کیمروں، الٹرا ساؤنڈ اور ریڈار سینسرز سے بھی آراستہ ہے۔

    ٹریفک کے حوالے سے تمام تر معلومات سامنے لگے ہوئے شیشے پر دکھائی دیں گی ۔

    ڈیجیٹل آلات سے آرستہ ایف زیرو ون فائیو گاڑی کے دروازے خود کار ہیں اور ڈرائیونگ سیٹ بھی ہر جانب گھمائی جاسکتی ہے ۔