Tag: مرضی کی پوسٹنگ

  • ایف بی آر میں مرضی کی پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ

    ایف بی آر میں مرضی کی پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں مرضی کی پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، افسران اپنی مرضی کی ٹرانسفرو پوسٹنگ کیلئے اثرو رسوخ استعمال کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مرضی کی پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چوائس پوسٹنگ کیلئےاثرورسوخ استعمال کرنے والے افسران سےآہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

    حکام نے کہا کہ اپنی مرضی کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنے کا کلچرباعث تشویش ہے، مڈ لیول افسران ادارے کے جونیئر افسران کیلئے غلط ماڈل تشکیل دےرہےہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ ادارے کی سالمیت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے، پوسٹنگ ، ٹرانسفر کیلئے بیرونی اثرورسوخ کااستعمال رولزکی خلاف ورزی ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ افسران اور اہلکاروں کی جانب سےایسارویہ برطرفی کاموجب بن سکتاہے، اس طرح کا طرز عمل رکھنے والے افسر و اہلکار کو فوری طورپرمعطل کرسکتے ہیں۔