Tag: مرغی کا گوشت

  • مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

    مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

    برائلر مرغی کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمتوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پھر اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمتی19600 روپے من آج ہول سیل منڈیوں میں فروخت کی گئی۔

    زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، پولٹری فارم ایسوسی ایشنز کے گٹھ جوڑ رمضان المبارک میں فارمز مالکان نے غریب عوام کی جیبوں سے کروڑوں نکلوا لئے۔

    رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا، چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موجودگی قیمتوں کو کنکر کے کنٹرول کے اقدامات نہ کئے تو عید الفطر پر مرغی ڈبل ریٹ پر ملے گی۔

    بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید پر مرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا، مرغی کی پیداوار کم کر دی گئی انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے پلان پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

  • مرغی کا گوشت کتنے روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے؟

    مرغی کا گوشت کتنے روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے؟

    راولپنڈی: مرغی کا گوشت جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور ملک بھر میں 850 سے بڑھ کر 950 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

    حکومتی اقدامات کے برعکس قیمتیں کم ہونے کی بجائے آج برائلر مرغی کی قیمتوں میں 1200 روپے فی من مزید اضافہ ہو گیا ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت کے اقدامات بھی بے اثر ثابت ہو گئے، اور برائلر مافیا سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی ہول سیل منڈی میں آج 19000 روپے فی من میں فروخت کی جا رہی ہے، بازاروں اور مارکیٹوں میں زندہ برائلر فی کلو 505 سے تجاوز کر گئی۔

    پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے باہمی گٹھ جوڑ کے باعث مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، مصنوعی قلت کے باعث مرغی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے۔

    رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا

    رمضان المبارک سے قبل مرغی 14 ہزار روپے من تک فروخت ہو رہی تھی، تین ماہ قبل 9 ہزار سے 12 ہزار روپے فی من میں بھی فروخت ہوئی ہے، عام دنوں میں برائلر گوشت کا فی کلو 450 اور زندہ برائلر مرغی 270 سے 300 روپے کلو دستیاب رہتی تھی۔

  • مرغی کا گوشت 900 روپے کلو ہوگیا

    مرغی کا گوشت 900 روپے کلو ہوگیا

    راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ بااثر مرغی پولٹری فارم ایسوسی ایشن کی من مانیوں کے سامنے بے بس ہوگئے، گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں برائلر مرغی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 2 ہفتے میں 450 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

    مرغی کے گوشت کی قیمت 450 روپے بڑھ کر 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، زندہ برائلر مرغی 2 ہفتوں میں 285 سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    آج مرغی منڈیوں میں زندہ برائلر مرغی 19200 روپے فی من فروخت کی گئی، زندہ برائلر مرغی 2 ہفتے قبل 11500 روپے فی من  فروخت ہوئی تھی۔

  • مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

    مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

    لاہور: ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد اب کمی ہونا شروع ہو گئی ہے، آج بدھ کو لاہور میں مرغی کا گوشت 32 روپے مزید سستا ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز لاہور میں مرغی کا گوشت 78 روپے سستا ہوا تھا، اور فی کلو 470 روپے فروخت ہو رہا تھا، آج بتیس روپے کمی کے ساتھ فی کلو 438 روپے ہو گیا ہے۔

    زندہ مرغی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ 280 روپے فی کلو ہو گیا، ہول سیل زندہ مرغی 291 روپے، اور بازار میں 302 روپے فی کلو مقرر ہے۔

    خیال رہے کہ 2 روز میں مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو تک سستا ہوا ہے، جب کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 259 روپے فی کلو سستا ہوا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کھپت کے مقابلے میں طلب کم ہونے سے قیمت کم ہوئی ہے، اور چوزے کی قیمت بھی 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے ہو گئی ہے۔

  • سب سے مہنگی مرغی کس شہر میں؟

    سب سے مہنگی مرغی کس شہر میں؟

    اسلام آباد: ملک میں مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں شہری ملک میں سب سے مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں زندہ مرغی کی کم سے کم فی کلو قیمت 373 روپے پر پہنچ گئی ہے، ملک میں مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 409 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی جب کہ خضدار میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کسانوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم، زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں زندہ مرغی فی کلو قیمت 470 اور حیدرآباد میں 440 روپے ہے، کوئٹہ اورسکھر میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے ہے، اسلام آباد میں فی کلو زندہ مرغی 430 اور راولپنڈی میں 420 روپے ہے، جب کہ ملتان میں فی کلو زندہ مرغی 415 اور پشاور میں 405 روپے ہے۔

    پاکستانی وفد فیوچر منرل فورم کے لیے ریاض پہنچ گیا، سعودی آرامکو سے سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی

  • مرغی کے گوشت، انڈوں کی قیمت تاریخی بلندیوں پر جاپہنچی، انتظامیہ بے بس

    مرغی کے گوشت، انڈوں کی قیمت تاریخی بلندیوں پر جاپہنچی، انتظامیہ بے بس

    پولٹری ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو مسترد کردیا، مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولٹری ایسوسی ایشن اپنی من مانی پر اتر آئی اور عوام کو مہنگے ترین نرخوں پر مرغی کا گوشت بیچا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کو ماننے سے پولٹری ایسوسی ایشن نے قطعی طور پر انکار کردیا ہے۔

    مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور انتظامیہ کا کنٹرول ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 602 روپے کلو تک میں بک رہا ہے۔

    اس کے علاوہ انڈوں کے نرخ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں اور یہ 384 روپے فی درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نے طلب میں اضافے کا بہانہ بنا کر مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بڑھادی ہے اور حکومتی لسٹ کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔

  • کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر

    کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر

    کراچی: شہر قائد میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت قیمتوں کے تعین کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 235 روپے، اور مرغی کے گوشت کی قیمت 365 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔

    اجلاس میں متفقہ طور پر بکرے کے گوشت کی قیمت 1220 روپے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔

    اجلاس میں کمشنر کراچی نے مرغی اور بکرے کے گوشت کی مقرر قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا ہے، محمد اقبال میمن نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز سختی سے یقینی بنائیں کہ دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، ہمیں شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شہری 1299، کمشنر کراچی ویب سائٹ اور کمشنر کراچی فیس بک پیج پر اس سلسلے میں شکایات درج کر سکتے ہیں۔

    کمشنر کراچی کے مطابق اجلاس میں چکن فارمر کا ریٹ 220 روپے مقرر کیا گیا ہے، چکن ہول سیلر 228 روپے فی کلو گرام، اور چکن ریٹیلر کا ریٹ زندہ مرغی 235 روپے اور مرغی گوشت 365 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف پرائسز نے زندہ مرغی 221 روپے، مرغی گوشت 340 روپے اور بکرے کے گوشت کی 1128 روپے فی کلو گرام کی سفارش کی تھی، تاہم متعلقہ ایسوسی ایشن سے طویل مشاورت کے بعد کچھ فیکٹرز شامل کر کے قیمتیں مقرر کی گئیں۔

    کنزیومرز رائٹس رہنماؤں نے قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں طریقے کار اور مشاورت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • مرغی کا گوشت 500 روپے کلو کیسے ہوا؟ حکومت کو سینیٹرز کے ریٹ معلوم، مرغی کے نہیں

    مرغی کا گوشت 500 روپے کلو کیسے ہوا؟ حکومت کو سینیٹرز کے ریٹ معلوم، مرغی کے نہیں

    کراچی: ملک بھر میں مرغی کی قیمت کی چھری غریب کی جیب پر چلنے لگی ہے، کراچی میں مرغی کاگوشت 500 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مہنگائی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، کھانے پینے کی روز مرہ کی اشیا کے ساتھ ساتھ مر غی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے۔

    ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوام سوال کرنے لگے ہیں کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہاں سوئی ہیں؟ ادھر شہری انتظامیہ نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی ہیں، کراچی سمیت دوسرے شہروں میں بھی حال برا ہے۔

    دوسری طرف پولٹری فارمرز کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی خوراک دگنی مہنگی ہوگئی ہے چکن تو مہنگا ہوگا، دکان داروں کا الگ رونا ہے کہ شہری سپلائی مہنگی ہے، سستا گوشت کیسے بیچیں۔

    شہری کہتے ہیں سینٹ میں ووٹوں کی لگنے والی قیمت کا تو پھر پتا چل جاتا ہے مگر مہنگائی کہاں جا کر رکے گی کوئی بتانے کو تیار نہیں، خریدار دہائی دینے لگے ہیں کہ حکومت کو سینیٹرز کے ریٹ معلوم ہیں، مرغی کے نہیں۔

    واضح رہے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ بن رہا ہے، روز مرہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اچانک اضافہ متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 460 روپے، لاہور میں 365 روپے کلو ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے خریدار ٹھنڈی آہ بھر کر سبزی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں، کوئٹہ ہو یا سکھر یا فیصل آباد، چکن کو ہر جگہ پر لگ گئے ہیں۔

    تاہم عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ ملک میں سیلاب آیا نہ قدرتی آفت، پھر مرغی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیوں کیا گیا؟ کیا کوئی پوچھنے والا نہیں؟

  • خوشی ہے مرغی کا گوشت اورفیڈ مضرصحت نہیں ہے‘ چیف جسٹس

    خوشی ہے مرغی کا گوشت اورفیڈ مضرصحت نہیں ہے‘ چیف جسٹس

    لاہور: سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پولٹری فیڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ازخود نوٹسزپرحل نکلنا اچھی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پولٹری فیڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مرغی کے گوشت کی رپورٹ طلب کی گئی تھی جس پر ڈاکٹر فیصل مسعود نے جواب دیا کہ پولٹری فیڈ کی مرغی کا گوشت مضرصحت نہیں ہے۔

    ڈاکٹرفیصل مسعود نے عدالت کوبتایا کہ مرغی کے پنجوں میں جراثیم پائے جاتے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کے شکرگزارہیں، ہردکان اسٹورپرجاکر رپورٹ تیارکی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ خوشی ہے مرغی کا گوشت اورفیڈ مضرصحت نہیں ہے، عدالتی معاون نے کہا کہ تحصیل لیول پرانسپکٹرزتعینات کردیے گئے ہیں جو رپورٹس دیں گے۔

    سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اچھی بات ہے ہمارے معاملات جلد حل ہوں، ازخود نوٹسزپرحل نکلنا اچھی بات ہے۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ ریلوے والوں کواعتراض نہ ہو ان کے معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، 150 سال سے ریلوے کا محکمہ قائم ہے اوریہ کہہ رہے ہیں سب اچھا ہے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے مرغیوں کے ناقص گوشت اورفیڈ سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔