Tag: مرغی کی فیڈ

  • قائمہ کمیٹی کی مرغی کی فیڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت

    قائمہ کمیٹی کی مرغی کی فیڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے مرغی کی فیڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ مرغی کی فیڈ پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔

    ٹیکس حکام کا کہنا تھا کہ گائے اور بھینس سمیت لائیو اسٹاک فیڈ پر بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا، اس سےسیلز ٹیکس کی مد میں سینتالیس ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    جس پر انوشے رحمان نے کہا کہ مرغی کی فیڈ مہنگی ہونے سے مرغی مہنگی ہوجائے گی، مرغی 480 روپے کے بجائے 580 روپے کلو ہو جائے گی۔

    سینیٹر فاروق نائیک نے پوچھا شیر مال پر ٹیکس کس کی سوچ میں آیا، شیر مال تو کراچی والے قورمے کے ساتھ کھاتے ہیں، جس پر انوشے رحمان نے کہا کہ میں شیرمال نہاری کے ساتھ کھاتی ہوں۔

    انوشے رحمان نے مزید کہا کہ مرغی کی قیمت بڑھے گی تو انتظامیہ پولٹری والوں کو تنگ کرنے پہنچ جائے گی۔

    کمیٹی نے مرغی فیڈ پر دس فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کردی۔

  • بھارت سے درآمد مرغی کی فیڈ میں سور کی چربی کا انکشاف

    بھارت سے درآمد مرغی کی فیڈ میں سور کی چربی کا انکشاف

    لاہور: بھارت سے درآمد کردہ مرغی کی فیڈ میں  سور کے گوشت اور چربی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں فیڈ بند کرنے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق بھارت سے پاکستان درآمد کی گئی مرغی کی فیڈ میں سور کے گوشت اور چربی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں  اس حرام فیڈ کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔


    Chicken feed imported from India contains pig… by arynews

    قرارداد مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے منگوائی جانے والی یہ فیڈ بند کرائی جائے اور حکومت مقامی فیڈ کے استعمال کو یقینی بنائے۔

    قرارداد میں چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ فیڈ ڈیلرز نے سور کے گوشت کے استعمال کی تصدیق کی ہے،یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ مرغی کا گوشت حلال ہے تاہم بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والی یہ فیڈ بند کراکے حکومت مقامی سطح پر فیڈ کا استعمال یقینی بنائے۔

    عامر چیمہ کی قرارداد کے بعد پنجاب اسمبلی میں یہ بحث بھی چھڑ گئی کہ ایسی مرغی حلال ہے یا حرام۔

    سور کے گوشت یا چربی والی فیڈ کھانے والی مرغی حرام ہے، علامہ راغب نعیمی

    حرام فیڈ کھانے والی مرغی حرام ہے یا حلال اس بارے میں عالم دین علامہ راغب نعیمی نے بتایا کہ سور کے گوشت کا ایک ذرہ بھی حرام ہے، اس کی ملاوٹ شدہ فیڈ فروخت کرنا بھی حرام ہے اور ایسی خوراک جس میں سور کا گوشت یا چربی شامل ہو وہ فیڈ کھانے والی مرغی کھانا اور اسے فروخت کرنا بھی حرام ہے۔


    WATCH: What Ulema say about chicken fed on… by arynews