Tag: مرغی کی قیمت

  • کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے نوٹس لےلیا

    کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سندھ حکومت نے نوٹس لےلیا

    کراچی: شہر میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، سندھ حکومت نے مرغی کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے کا نوٹس لےلیا۔

    مرغی کی قیمتوں نے ایک بار پھر شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں، بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے افسران کو کارروائی کا حکم دیا ہے، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کو یومیہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کراچی میں مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا

    افسران کو ناقص مرغی کی فروخت روکنے اور معیار کی جانچ کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہر روز شام 5 بجے تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ بیورو آف سپلائی پرائسز صارفین کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائے، اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fine-impose-on-eight-major-breeder-hatchery-companies/

  • مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

    مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

    برائلر مرغی کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمتوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پھر اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمتی19600 روپے من آج ہول سیل منڈیوں میں فروخت کی گئی۔

    زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، پولٹری فارم ایسوسی ایشنز کے گٹھ جوڑ رمضان المبارک میں فارمز مالکان نے غریب عوام کی جیبوں سے کروڑوں نکلوا لئے۔

    رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا، چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موجودگی قیمتوں کو کنکر کے کنٹرول کے اقدامات نہ کئے تو عید الفطر پر مرغی ڈبل ریٹ پر ملے گی۔

    بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن نے عید پر مرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا، مرغی کی پیداوار کم کر دی گئی انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے پلان پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

  • برائلر کی قیمتوں میں فی کلو بتدریج کمی، مرغی 12600 روپے فی من ہو گئی

    برائلر کی قیمتوں میں فی کلو بتدریج کمی، مرغی 12600 روپے فی من ہو گئی

    راولپنڈی/لاہور: برائلر کی قیمتوں میں فی کلو بتدریج کمی آئی ہے، اور مرغی 12600 روپے فی من ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں برائلر کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئی ہے، ہول سیل ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی دکان داروں کو فی من 600 سے 800 کی چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دکان دار 12 ہزار روپے فی من برائلر منڈی سے خرید کر لے جا رہے ہیں، زندہ مرغی 300 روپے کلو اور مرغی کا گوشت تقریبا 550 سے 600 کے لگ بھگ فروخت ہو رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے دکان داروں کو مقررہ قیمتوں میں مرغی فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف لاہور میں مرغی کا گوشت 78 روپے سستا ہو گیا ہے، اور فی کلو چکن 470 روپے ہو گیا ہے، 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہوا، زندہ مرغی کی فارم گیٹ قیمت 290 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

    پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کھپت کے مقابلے میں طلب کم ہونے سے قیمت کم ہوئی ہے، اور چوزے کی قیمت بھی 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے ہو گئی ہے۔

  • مرغی کی فی کلو گوشت قیمت 579 روپے مقرر، مرغی فروشوں کا ہڑتال پر جانے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 579 روپے مقرر کر دی، مرغی فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو آخر کار مرغی کی قیمتوں کو قابو کرنے کا خیال آ گیا، نئی ریٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے حکومت نے مرغی کی فی کلو گوشت قیمت 579 روپے مقرر کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر بیچنے والے مقدمات کا سامنا کریں گے، اب نئی ریٹ لسٹ کے مطابق ہی مرغی کا گوشت فروخت ہو سکے گا۔

    تاہم دوسری طرف ٹولٹنٹن مارکیٹ ٹریڈرز نے ریٹ لسٹ مسترد کر دی ہے، صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن محمد طارق نے کہا ہے کہ 30 روپے فی کلو مہنگی مرغی لے کر سستی کیسے بیچیں؟

    تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ کل سے ہڑتال پر جا رہے ہیں، حکومت خود سستی مرغی فروخت کر لے۔

  • مرغی کی قیمت میں مزید 100 روپے اضافے کا خدشہ

    چینیوٹ : پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نے مرغی کی قیمت میں مزید سو روپے اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں طارق جاوید نے چینیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایل سی نہیں کھول رہی، پولٹری کی ادویات کا بحران آنے والا ہے۔

    میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ سویا بین نہ ہونے کی وجہ سےپروڈکشن کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ رہی ہے،مرغی کی قیمت میں مزید سو روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی شکل میں نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے مختلف کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے اور ہر شہری رو رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دنوں کے حساب سے چیزوں کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔ غریب جائے تو جائے کہاں ؟ گوشت خرید سے باہر تھا، اب سبزی بھی نہیں کھا سکتے، چار پانچ سو روپے دیہاڑی کمانے والا گزارا کیسے کرسکتا ہے۔

  • انڈے اور مرغی کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ  کار مقرر

    انڈے اور مرغی کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر

    کراچی: شہر قائد میں انڈے اور مرغی کی ہول سیل خرید و فروخت کا طریقہ کار مقرر کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈوں اور مرغی کی مہنگائی کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیے، اس سلسلے میں انڈوں، مرغی اور مرغی کے گوشت کی خرید و فروخت کے لیے ایک طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔

    کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مرغی اور انڈوں کی مہنگائی کی روک تھام اور اور ان کی قیمت ہول سیل میں شفاف طریقے سے مقرر کرنے کے لیے ہول سیل خرید و فروخت کے اوپن آکشن کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس طریقہ کار کے تحت مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت کو مارکیٹ کمیٹی کے قواعد اور طریقہ کار سے مشرو ط کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا جو 10 دسمبر سے نافذالعمل ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر اوپن آکشن مرغی اور انڈوں کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی، ہول سیل اوپن آکشن صرف نیو سبزی منڈی میں ہو سکےگا، ڈیلر، خریدار یا کوئی اور مارکیٹ کمیٹی کے قواعد پر عمل کا پابند ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق ایکٹ مجریہ 2005 کے سیکشن 3 کے تحت حاصل اختیارات کے رو سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق انڈوں، مرغی اور مرغی کے گوشت کی خرید و فروخت صرف نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے قواعد کے تحت اوپن آکشن کے ذریعے ہو سکے گی۔

    تمام ڈیلرز، خریدار اور ہر شخص اس طریقہ کار کے تحت خرید و فروخت کا پابند ہوگا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا جا رہا ہے۔