Tag: مرغی کے گوشت

  • مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

    مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی، جس کے بعد آٹھ بڑی بریڈر ہیچری کمپنیوں پر مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مرغی کے ایک دن کے چوزوں (ڈے اولڈ برائلر چکس) کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر آٹھ بڑی بریڈر ہیچری کمپنیوں پر مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ مئی 2021 میں شروع کی گئی انکوائری اور بعد ازاں جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آیا۔

    انکوائری کا آغاز پاکستان سٹیزن پورٹل اور کمیشن کے آن لائن پلیٹ فارم پر موصول شکایات کی بنیاد پر کیا گیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ بڑی ہیچری کمپنیاں آپس میں ملی بھگت سے چوزوں کی قیمتوں کا تعین کر رہی ہیں۔

    کمیشن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صادق پولٹری، ہائی ٹیک گروپ، اسلام آباد گروپ، اولمپیا گروپ، جدید گروپ، سپریم فارمز (سیزنز گروپ)، بگ برڈ گروپ اور صابری گروپ نے 2019 سے جون 2021 کے دوران کارٹل بنا کر قیمتوں میں مصنوعی اضافافہ کرتے رہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق کہ مارچ 2020 سے اپریل 2021 کے درمیان چوزے کی قیمت میں 346 فیصد اضافہ ہوا، یعنی یہ قیمت 17.92 روپے سے بڑھ کر 79.92 روپے تک پہنچ گئی، جو کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بنی۔

    گٹھ جوڑ کے ثبوت اور طریقہ واردات

    مختلف ہیچری کمپنیوں نے مل کر کارٹل بنایا اور ‘چِک ریٹ اناؤنسمنٹ’ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا، جس کی نگرانی بگ برڈ گروپ کے ایک سینئر عہدیدار کر رہے تھے۔

    ڈاکٹر شاہد (بگ برڈ گروپ) روزانہ کی بنیاد پر اگلے دن کے نرخ تیار کر کے دیگر ارکان کے ساتھ شیئر کرتے، یہ نرخ ہر شام ٹیکسٹ میسج یا واٹس ایپ کے ذریعے گروپ کے تمام ممبران کو بھیجے جاتے تھے۔

    پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی ہیچری افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالکریم اور سیکریٹری جنرل سید جاوید حسین بخاری بھی اس واٹس ایپ گروپ میں شامل تھے۔

    گروپ کے ارکان نے 2019 سے 2021 کے دوران تقریباً 198 بار اگلے دن کی قیمتیں شیئر کیں۔ ان میں سے 108 بار قیمتوں سے متعلق حساس معلومات کا تبادلہ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے جبکہ 87 بار واٹس ایپ پر کیا گیا۔

    ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران نے گروپ میں ہونے والی قیمتوں کی شیئرنگ کا نوٹس لینے کے بجائے اس ملی بھگت میں معاونت فراہم کی۔

    کارٹل کی جانب سے پنجاب میں روزانہ ایک ہی ریٹ جاری کیا جاتا، جبکہ ملتان اور کراچی کے لیے قیمتوں میں معمولی رد و بدل شامل کیا جاتا۔

    مارچ 2020 سے اپریل 2021 کے دوران ایک دن کے چوزے کی قیمت میں 346 فیصد اضافہ ہوا، جو 17.92 روپے سے بڑھ کر 79.92 روپے تک جا پہنچی۔

    واضح رہے کہ صادق پولٹری اور اسلام آباد فیڈز نے کمٹیشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، تاہم عدالت نے نومبر 2024 میں کمیشن کو کارروائی مکمل کرنے کا اختیار برقرار رکھا۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد کمیشن نے تمام فریقین کو سنا اور شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

    کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے واضح کیا ہے کہ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کا مقصد کارٹل سازی یا قیمتوں کے تعین میں شراکت داری نہیں ہونا چاہیے۔ آزاد اور منصفانہ مسابقتی ماحول کی بقا کے لیے قیمتوں کا تعین صرف طلب اور رسد کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

    کمیشن نے حال ہی میں چکن کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس کیا ہے جن کے مطابق بعض ہیچریز دوبارہ گٹھ جوڑ میں ملوث ہیں اور چوزے کی قیمت 198 روپے فی چوزہ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ منصفانہ قیمت تقریباً 78 روپے بنتی ہے۔ کمیشن اس حوالے سے اقدامات لے رہا ہے۔

    کمٹیشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مسابقتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کمیشن کے شکایت پورٹل پر شواہد کے ساتھ رپورٹ کریں۔ شکایت کنندہ کی شناخت کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

  • ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی

    ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی

    لاہور : ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی، قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید کی چھٹیوں کے دوران مرغی کے گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور حکومتی ادارے قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، ایک کلو چکن کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔

    تاہم آج نئی سپلائی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہزار سے کم ہو کر 9 سو 35 روپے فی کلوگرام تک آگئی ہے۔

    مرغی فروشوں نے اعتراف کیا کہ عید کی چھٹیوں میں لیبر نے اپنی مزدوری کئی گنا بڑھالی تھی ، جس کے نتیجے میں مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی فروش جتنے بھی عذر پیش کرلیں حقیقت تو یہ ہے کہ فارمز مالکان اور دکانداروں کی من مانیاں بھی اس وقت چلتی ہیں جب انتظامیہ بے بس ہو۔

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • رمضان المبارک کی آمد ،  مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی

    رمضان المبارک کی آمد ، مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راول پنڈی اور اسلام آباد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل منافع خور متحرک ہوگئے۔

    راولپنڈی اسلام اباد سمیت پنجاب بھر میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، چودہ ہزار روپے من فروخت کی جانے والی مرغی سترہ ہزار روپے من تک پہنچ گئی۔

    زندہ برائلر مرغی کی قیمت چار سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ چکن کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ساڑھے800 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

    یاد رہے کراچی میں بھی چکن کے گوشت کی اچانک قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہے، شہر میں 620 روپے ملنے والی چکن کے گوشت کی قیمت اب 750 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں یہ منافع خور مزید سرگرم ہوجائیں گے۔

  • حکومتی اقدامات : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ رک گیا

    حکومتی اقدامات : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ رک گیا

    راولپنڈی : حکومتی اقدامات کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آگئی اور قیمت 50روپے فی کلو کم ہوکر 850 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آر وائی نیوز کی خبر پر حکومتی اقدامات کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ رک گیا ، چکن کا گوشت 19200 روپے فی من سے کم ہوکر 16400روپے کا ہوگیا۔

    چکن کے گوشت کی قیمت 50روپے فی کلو کم ہوکر 850 تک پہنچ گئی ، اب زندہ برائلر چکن کی قیمت 530 روپے کلو سے کم ہو 460 ہوگئی،۔3.

    یاد رہے راولپنڈی میں برائلر چکن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، قیمتوں میں 2 ہفتے میں 450 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مرغی کا گوشت 900 روپے کلو ہوگیا

    جس کے بعد چکن کے گوشت کی قیمت 450 روپے بڑھ کر 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ زندہ برائلر چکن 2 ہفتوں میں 285 سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔

    دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے تھے اور گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی سرکاری کی قیمت 596 روپے ہے۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی

    مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور اچانک 800 روپے سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

    زندہ برائلر چکن  کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب زندہ برائلر مرغی فی کلو 485 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار روپے فی من بکنے والی برائلر مرغی کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 13 ہزار فی من سے بڑھ کر15500 روپے فی من پہنچ گئی۔

    دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے، گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی سرکاری کی قیمت 595 روپے ہے۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

    اسلام آباد/ راولپنڈی : مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور اچانک 700 روپے سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    برائلر مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو سے بڑھ کر 780 روپے سے تجاوزکرگیا جبکہ زندہ برائلر چکن  کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی۔

    ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار روپے فی من بکنے والی زندہ برائلر چکن کی قیمت میں بھی اچانک اضافہ ہوا اور قیمت بڑھ کر 17 ہزار روپے فی من پہنچ گئی۔

    دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے، گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی سرکاری کی قیمت 596 روپے ہے۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت  آسمان کو چھونے لگی

    مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    کراچی : شہر قائد میں مرغی کا گوشت 710 روپے سے اوپر میں فروخت ہونے لگا، جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت کو ایک بارپھرپرلگ گئے، چکن کے گوشت سمیت انڈوں کی قیمتوں میں اضافےسے شہری پریشان ہیں۔

    کراچی میں مرغی کا گوشت 710 روپے سے اوپر میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت بھی تین سو روپے درجن تک جاپہنچی ہے۔

    لاہور سمیت پنجاب کے بھی مختلف شہروں میں چکن کا گوشت مہنگا فروخت کیا جارہا ہے، لگتا ہے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے۔

    دوسری جانب سبزیوں کی بات کی جائے تو بھنڈی بدستور تین سو بیس روپے فی کلو، لیموں تین سو چالیس اور بند گوبھی، شملہ، ارودی سمیت کوئی سبزی بھی تین سو روپے فی کلو سے کم نہیں۔۔

  • مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

    کوئٹہ: پنجاب سے بلوچستان مرغی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کی فی کلو گوشت کی قیمت 120 روپے سے 180 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مرغی کی قیمت 400 سے 680 روپے تک فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی سے کوئٹہ اور پشاور میں مرغی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    کوئٹہ کی پولٹری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت پنجاب سے مرغی کی سپلائی یقینی بنائے، اگر سپلائی بحال نہیں ہوئی تو مرغی دستیاب نہیں ہوگی۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ

    لاہور : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ روز 37 جبکہ یکم محرم الحرام پر 49 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

    صرف دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 86 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ تو پہلے سے ہی مہنگائی سے تنگ تھے، اب چکن کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ نے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    مرغی فروشوں نے چکن کے گوشت کی قیمت میں اضافے کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے فارمز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ جب بھی رمضان، عید اور محرم الحرام سمیت کوئی بھی اہم موقع آتا ہے تو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

    مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

    لاہور : پولٹری فیڈ کی قیمت میں کمی کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولٹری فیڈ کی قیمت میں کمی کر دی گئی ، محکمہ لائیو سٹاک نے پولٹری فیڈ کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا کہ رواں ماہ 21 تاریخ کو ہونے پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں مزید دو سو روپے فی 50 کلو گرام کر دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کمی اگلے پندرہ روز کے لئے کی گئی ہے۔

    پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیڈ کی قیمت کم کرنے سے متعلق فیصلہ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈ کی قیمت کم کی گئی، پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں کمی سے مرغی کے گوشت گوشت کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔