Tag: مرغی کے گوشت کی قیمت

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ، کمشنر کراچی کا اہم اقدام

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ، کمشنر کراچی کا اہم اقدام

    کراچی:مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں غیرمعمولی اورغیرقانونی اضافہ کردیا گیا، کمشنر کراچی اور مرغی فروش آمنے سامنے آگئے۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے زندہ مرغی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لےلیا ہے، کمشنر نے مرغی کے آڑھتیوں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو اپنے دفتر طلب کرلیا، سید حسن نقوی نے مرغی فروشوں کو زندہ مرغی 400 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کردی۔

    سرکاری قیمت کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ہول سیلرز نے مرغی کی فروخت پر منافع 12 سے بڑھا کر 22 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مرغی ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ زندہ مرغی صر ف 12 روپے منافع پر نہیں فروخت کرسکتے ہیں، پولٹری فارمرز کے مطابق بجٹ میں مرغی کی خوراک پرٹیکس کی وجہ سےقیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

    پولٹری فارمرز نے کہا کہ مرغی کی قیمت کا تعین طلب اور سپلائی پر ہوتا ہے، قیمتوں میں اضافہ بجٹ میں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں عائد ٹیکسز کی وجہ سے ہوا ہے۔

  • عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

    عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

    کراچی : اندرون سندھ سمیت کراچی میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل پرویز کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے قریب آتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، چکن مہنگا ہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھانا ناممکن ہوچکا ہے۔

    ماہ رمضان میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مہم ناکام ہوگئی اور بغیر کسی نتیجے کے دم توڑ گئی ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ناجائز منافع خوروں کیخلاف محض دکھاوے کے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں۔

    کمشنر کراچی کی جاری کردی ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی 428روپے جبکہ مرغی کا گوشت 666روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن شہر کی کسی دکان پر اس قیمت پر مرغی کا گوشت دستیاب نہیں۔

    دوسری جانب شہر میں عام طور پر مرغی کا گوشت 760روپے سے لے کر 800 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جاتے تو عوام جو یقینیہ طور پر ریلیف مل سکتا تھا۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

    لاہور : پنجاب میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 10روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں پرچون کی سطح پر قیمت میں 10روپے اضافے سے فی کلو گرام برائلر گوشت کی قیمت 494روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سے341روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے331روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔