Tag: مرغی کے گوشت

  • مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں

    مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں

    لاہور: مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید گرگئیں، آج 15 روپے مزید کمی کے بعد قیمت 377 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چوزے کی ایکسپورٹ پرپابندی کے باعث برائلر مرغی کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں قدرے بہتری آئی، چار دنوں میں چکن 100 روپے کلو تک سستا ہوئی۔

    چکن کے گوشت کی قیمت میں آج 15 روپے تک مزید کمی ہوئی اور گوشت 392 روپے سے سستا کرکے 377 روپے کلو ہوگیا۔

    ہول سیل میں زندہ چکن کی قیمت 250 جبکہ پرچون بازار میں 260 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب انڈوں کی کھپت کے مقابلے سپلائی میں بہتری آئی ، انڈوں کی قیمت 251 درجن جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 410 روپے کی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ چکن کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کی تھی۔

    ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور چکن مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔

  • کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر

    کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر

    کراچی میں سرکاری سطح پر مرغی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے مرغی کے نئے نرخ مقرر کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    جس کے مطابق مرغی کا فی کلوگوشت 68روپے سستا ہوگیا جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 44روپے کمی ہوگئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ریٹیلرز کیلئے مرغی کے گوشت کی قیمت 502روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

    پولٹری فارم کے لیے ایک کلو زندہ مرغی کےنرخ 310روپے فی کلو اور ڈھائی فیصد منافع کےساتھ مرغی کے ہول سیل نرخ 318روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ دو فیصد منافع کے ساتھ مرغی کے ریٹیلرز کیلئے324 روپے فی کلو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت570روپے کلو تھی، زندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت 368روپے تھی۔

  • کراچی :  مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  کمی آنا شروع

    کراچی : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

    کراچی : شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ساڑھے 400 روپے پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرغی کے گوشت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنائی جانیوالی پانچ رکنی کمیٹی کا مرغی فروشوں کیخلاف ایکشن رنگ لانے لگا۔

    شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اب کمی آنا شروع ہوگئی ، ساڑھے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے والا مرغی کو گوشت دو سو روپے کمی کے بعد ساڑھے چھ سو روپے پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کراچی میں عیدالاضحی کے تہوار کے بعد مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 700 سے 800 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا تھا۔

    اکثر دکاندار گوشت مہنگا ہونے کا ملبہ پولٹری فارمرز پر گراتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ مرغی پولٹری فارم سے ہی مہنگی آرہی ہے جبکہ فارمرز فیڈ مہنگی ہونے کا کہہ کر مرغی کا ریٹ بڑھاتے ہیں۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

    مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : سیکرٹری تجارت نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مرغی کی فیڈ کے بیج کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ مرغی کی فیڈ کے بیج کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔

    سیکرٹری تجارت کا کہنا تھا کہ بیج کامعیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمارے ریسرچرز نےصرف کاٹن کا بیج ڈیویلپ کیا، 2015سے آج تک کسی امپورٹر نےلائسنس نہیں لیا، اب تک جو بیج امپورٹ ہو رہاہےوہ غیر قانونی ہے۔

    سیکرٹری تجارت نے مزید بتایا کہ دو شپس کسٹم نے روک کئےجس سےقلت ہوئی ، بیج امپورٹ کیلئےرولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کوبھیجی گئی ہے، کابینہ کی منظوری کےبعدغیرقانونی امپورٹ کامسئلہ حل ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرغی کی قیمت میں مارکیٹ میکنزم ہے اس کابیج کی امپورٹ سےتعلق نہیں، مرغی کی قیمت کنٹرول کرنا سرکار کا کام ہے۔

    اجلاس میں روبینہ خورشیدعالم نے کہا کہ دامن کوہ کےراستےمیں اسٹریٹ لائٹس کیوں نہیں ،اندھیرے سےحادثات ہوتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصرفائدہ اٹھاتے ہیں۔

  • کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی

    کراچی : شہر قائد میں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی اور قیمت چھے سو روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سردی کےموسم میں شہریوں کے لیے چکن کھانا بھی محال ہوگیا، پولٹری فارمرز نے فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر مرغی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔

    مرغی کی فی کلو قیمت میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد فی کلو مرغی کی قیمت 500 سے بڑھ کر 600 روپے تک پہنچ گئی۔

    زندہ مرغی 4 سوروپے کلو گرام تک فروخت کی جارہی ہے، گزشتہ 2 روز کے دوران 100 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کھائیں یا جیب دیکھیں، بجلی مہنگی،پیٹرول مہنگا ،گیس غائب اب مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمت میں زیادہ فرق نہیں رہا۔

    دوسری جانب دکانداروں نے ملبہ پولٹری فارمرز پر گرادیا اور کہا پولٹری فارم سے ہی مہنگی آرہی ہے۔ جبکہ فارمرز کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہو گئی ہے جس سے مرغی کا ریٹ بڑھایا ہے۔

  • جانوروں میں جلدی بیماری ، مرغی کے گوشت کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں

    جانوروں میں جلدی بیماری ، مرغی کے گوشت کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں

    کراچی : جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مویشیوں میں جلدی بیماری پھیلنے کے بعد کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور 570 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

    کراچی میں زندہ مرغی کی قیمت 370 روپے فی کلو اور گوشت کی قیمت 570 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔

    فروری کے مہینے میں زندہ مرغی کی قیمت 190 سے 210 روپے فی کلو جبکہ گوشت 350 سے 380 روپے میں فروخت ہوتا تھا۔

    خیال رہے لمپی سکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں بند کر دیں۔

    سندھ حکومت کے لائیو سٹاک اور مویشی پالنے کے محکمے نے مویشی منڈیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں متاثرہ جانوروں کا گوشت نہ کھانے اور دودھ نہ پینے کا مشورہ دیا ہے۔

    محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ کریں اور جانوروں کومحفوظ رکھنے کیلئے مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری خطے کے لیے نئی ہے اس لیے اس کے خلاف کوئی ویکسین موجود نہیں ہے، جو اس کے خلاف استعمال کی جا سکے، اس بیماری سے متاثرہ جانوروں کو ہائی وے اور بھینس کالونی میں واقع کیٹل فارمز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا

    مرغی کا گوشت مہنگا کیوں ہوا؟ سندھ حکومت کو مہنگائی کے مارے عوام کا خیال آہی گیا

    کراچی : حکومت سندھ نے شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا ںوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مرغی کے دام بڑھنے کا نوٹس لے لیا، اس حوالے سے پرائس اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں سندھ حکومت نے پوچھا ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ کیوں خاموش ہے ؟ جاری کردہ قیمت پر اشیاکی فروخت ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، قیمتوں میں اضافہ حکومت کا امیج خراب کررہے ہیں۔

    جاری مراسلے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کوفوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو مقررہ داموں پر اشیا ملنی چاہئیں۔

    پرائس اینڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ کراچی میں چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے دیکھا جارہا ہے ،جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ہے، جو ٹریڈرز ، مینوفیکچررز اور دکاندار قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ان کے خلاف کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

    پرائس اینڈ کنٹرول نے مزید کہا جو بھی قیمتیں بڑھانے میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے اور منافع خور اور بلیک ملیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ

    مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ کے دعووں پر چھری پھر گئی اور ملک بھر میں مرغی کی قمیتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ کردیاگیا، مرغی کی فی کلو قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، راتوں رات مرغی کی قیمتوں میں چالیس سے پینتالیس روپے کے اضافے نے وزیرخزانہ کے دعوؤں پر چھری پھر گئی۔

    کراچی کے خیبرتک مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری پریشان ہیں اور وہ اس مہنگائی کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو قرار دے رہے ہیں۔

    پولٹری مصنوعات میں اضافے کے بعد عوام حکومت سے سوال کرنے پر حق بجانب ہیں کہ وہ مرغی کیسے کھائیں اور مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے کہاں کھو گئے ہیں۔

    مرغی کی فی کلو قیمتوں میں اضافے کے بعد پولٹری مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ نے اسمبلی میں خطاب کے دوران مشورہ دیا تھا کہ اگر گائے اور بکرے کا گوشت مہنگا ہے تو عوام مرغی کا گوشت کھائیں کیونکہ دال اور مرغی کی قیمتیں تقریباً برابر ہیں۔