Tag: مرغی

  • خبردار!! مرغی کے سینے کا گوشت بیماریوں کا باعث

    خبردار!! مرغی کے سینے کا گوشت بیماریوں کا باعث

    نیویارک: امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مرغی کے گوشت پر موجود سفید لائنیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جانور اعصابی طور پر کمزور تھا، ایسا  گوشت انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ورلڈ فارمنگ کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے موازنہ رپورٹ شائع کی گئی جس میں خصوصی طور پر مرغی کے گوشت کی پہچان اور اس میں موجود فرق کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    نیشنل چکن کونسل کے مطابق چوزے کو  6 پاؤنڈ کی برائیلر مرغی بننے میں 47 دن کا عرصہ لگتا ہے تاہم بعض پولیٹری فارم مالکان زیادہ نفع کمانے کے چکر میں چوزوں کو ایسی ادویات دیتے ہیں کہ وہ وقت سے قبل بڑے ہوجاتے ہیں۔ کونسل کے مطابق سن 50 کی دہائی میں چوزے کو مرغی بننے میں 70 دن کا عرصہ لگتا اور اس کا وزن بھی زیادہ ہوتا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران 285 مرغیوں کے گوشت کی جانچ پڑتال ہوئی جن میں سے 96 فیصد  کا گوشت مضر صحت قرار پایا کیونکہ سینے کے حصوں میں سفید لائنیں واضح تھیں۔

    ماہرین کے مطابق جس مرغی کے گوشت میں واضح طور پر نظر آنے والی سفید لکریں جانور کے اندر موجود اعصابی بیماری کی عکاسی کرتی ہیں لہذا ایسے گوشت کو خریدنے سے باز رہا جائے۔ تحقیقاتی ماہرین نے  یہ بھی کہا ہے کہ مرغی کا ناقص گوشت کھانے کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    اسلام آباد: سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ حکومت مرغی اور انڈے مقررہ قیمتوں پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے فی کلو مقرر کی ہے تاہم اس ریٹ پر کہیں مرغی دستیاب نہیں۔ انڈوں کی قیمت بھی 130 روپے فی درجن جا پہنچی ہے۔ ریٹیلرز کی من مانیاں جاری ہیں۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ربیع الاول اور سردیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے مرغیوں کی ناقص خوراک کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا

    سپریم کورٹ نے مرغیوں کی ناقص خوراک کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا

    لاہور: سپریم کورٹ نے مرغیوں کی افزائش کے لئے دی جانے والی ناقص خوراک کے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں ثاقب نثار نے مقامی شہری کی جانب سے درخواست پر ازخود نوٹس لیا ۔

    درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مرغیوں کا وزن بڑھانے کے لیے انھیں زہریلے مواد سے بنی خوراک دی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس انھیں زہریلے مواد کے باعث ہیپاٹائٹس اور گردوں کے امراض سمیت دیگرموذی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

    درخواست میں عدالت سے استداء کی گئی کہ مرغیوں کی خوراک کو حفظان صحت کے مطابق تیار کرنے کا حکم دیا جائے ۔

    عدالت نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے دو ہفتوں میں سے رپورٹ طلب کر لیا ۔

  • سردی میں اضافہ: چکن کی فی کلو قیمت میں مزید سولہ روپے اضافہ

    سردی میں اضافہ: چکن کی فی کلو قیمت میں مزید سولہ روپے اضافہ

    سردی میں اضافے ہوتے ہی ایک کلو برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید سولہ روپے اضافہ کردیا گیا۔ پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سدرن زون کے ترجمان عبدالمعروف صدیقی کے مطابق کراچی میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت تین سو چھتیس روپے ہے جب کہ زندہ مرغی کی قیمت دس روپے اضافے کے ساتھ دو سو چار روپے فی کلو ہوئی گئی ہے

    ۔واضح رہے کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سدرن زون کے ترجمان کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت دو روپے اضافے سے ایک سو بارہ روپے ہوگئی ۔

    دکانداروں کے مطابق پولٹری مافیا برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھانے کیلئے شہر میں برائلر مرغی طلب کے مقابلے میں اسکی کم سپلائی کر رہا ہے۔