Tag: مرلی دھرن

  • ایشون نے لیجنڈ مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا

    ایشون نے لیجنڈ مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا

    بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈ کرکٹر مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

    روی چندرن اشون نے ٹیسٹ میں اپنا 11 واں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق جادوگر اسپنر مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کیا، بنگلہ دیش کے خلاف پوری سیریز بھارتی اسپنر ٹاپ فارم میں نظر آئے۔

    انھوں نے چنئی اور کانپور میں بھارت کی آسان جیت بلے اور گیند دونوں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا بلکہ پہلے ٹیسٹ میں تو انھوں نے شاندار سنچری بھی اسکور کی۔

    آف اسپننگ آل راؤنڈر نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے اس سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا، ایشون نے چنئی میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ کانپور میں مزید پانچ وکٹیں لے کر وہ جسپریت بمراہ کے ساتھ سیریز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بنے۔

    ایشون سیریز میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوراڈ حاصل کرنے میں متھیا مرلی دھرن کے ہمسر ہوچکے ہیں جبکہ ان کے بعد جیک کیلس کا نمبر ہے۔

    ٹیسٹ میں متھیا مرلی دھرن 11 ، روی چندرن اشون 11، جیک کیلس 9، عمران خان: 8، رچرڈ ہیڈلی 8 اور شین وارن 8 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

  • 800: سری لنکا کے آف اسپنر مرلی دھرن کی فلم کا ٹریلر جاری

    800: سری لنکا کے آف اسپنر مرلی دھرن کی فلم کا ٹریلر جاری

     دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین بولر سری لنکا کے سابق آف اسپنر مرلی دھرن کی بائیوپک فلم 800 کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    سری لنکا کی تمل اقلیت سے تعلق رکھنے والے مرلی دھرن نے 90 کی دہائی میں حیران کن طور پر سرلنکن ٹیم میں اس وقت شمولیت حاصل کی جب ملک میں تمل قوم پرست اور سنہالی اکثریت کے درمیان خانہ جنگی جاری تھی۔

    اس کے بعد مرلی دھرن کو اپنے کرئیر میں اپنی بولنگ کے ایکشن کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس دوران انھیں آسٹریلیا میں ‘چکنگ’ کرنے کی وجہ سے ان کی گیندوں کو نو بال قرار دیا گیا تھا۔

     لیکن ان رکاوٹوں کے باوجود وہ دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین بولرز میں سے ایک بن گئے، ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی ان ہی کے پاس ہے۔

    مرلی دھرن کا ثقلین مشتاق کے لیے تحفہ

    متھیا مرلی دھرن آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہیں، مرلی دھرن کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین باؤلرز میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے، جس نے 800 ٹیسٹ وکٹیں اور ون ڈے میں 530 سے زیادہ وکٹیں لینے کا شاندار کارنامہ انجام دیا۔

    سابق آف اسپنر مرلی دھرن پر بننے والی اس فلم کا نام 800 ہے جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد بھی ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=6kfaONhD0ks&t=39s

    متھیا مرلی دھرن کی بائیوپک 800 کا ٹریلر بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کے ساتھ ممبئی میں جاری کیا۔

    اب دنیا 800 کے عنوان سے آنے والی بائیوپک کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے، جو مرلی دھرن کی زندگی اور سفر پر روشنی ڈالے گی۔

    مرلی دھرن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    فلم کا ٹریلر متھیا مرلی دھرن کی نامعلوم کہانی سے شروع ہوتی ہے، فلم میں 1970 کی دہائی کے دوران سری لنکا میں ہونے والے واقعات کے فلیش بیک کو بھی دکھایا گیا، جب اقلیتی تاملوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو اس وقت کمیونٹی کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔

    اپنی بائیوپک کا ٹریلر جاری ہونے کے موقع پر  مرلی دھرن نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کیونکہ سچن ٹنڈولکر اور سنتھ جے سوریا نے میرے لیے اسے لانچ کیا۔

    ‘سعید اجمل سے زیادہ مرلی دھرن کو کھیلنا آسان تھا’

    انہوں نے کہا کہ اس فلم پر پچھلے 5 سالوں سے کام چل رہا تھا آخر کار تمام تر تنازع کے بعد اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا، مجھے امید ہے کہ لوگ اس فلم سے لطف اندوز ہوں گے۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے اداکار مدھر متل سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ایم ایس سری پاتھی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تامل، ہندی اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

  • سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتا ہے، مرلی دھرن

    سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتا ہے، مرلی دھرن

    کولمبو: سری لنکا کے لیجنڈ آف اسپنر مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ اگر ثقلین مشتاق محنت کریں تو سعید اجمل کا ایکشن درست ہوسکتاہے۔ایک انٹرویو میں سری لنکا کے سابق مایہ ناز آف اسپنر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ تمام بولرز کو آئی سی سی کے قوانین کے تحت بولنگ کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کبھی پندرہ ڈگری سے زیادہ گیند نہیں کرائی۔

    مرلی نے کہا کہ سعید اجمل ورلڈ کلاس بولر ہیں۔ ان کا ایکشن درست ہوسکتا ہے لیکن اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ ثقلین مشتاق سعید اجمل کا ایکشن درست کرسکتے ہیں۔ ایک سوال پرمرلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پربین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کا نقصان ہورہا ہے۔ آئی سی سی بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے سبب سعید اجمل پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ اجمل آسٹریلیا سیریزمیں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔