Tag: مرنے سے پہلے

  • مرنے سے پہلے شوہر نے روٹھی بیوی کو ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    مرنے سے پہلے شوہر نے روٹھی بیوی کو ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے روٹھی ہوئی بیوی کو ویڈیو پیغام بھیجا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناراض بیوی کے میکے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان ہریش کھنڈیلوال نے موت کو گلے لگا لیا، مرنے سے قبل نوجوان نے تین ویڈیوز بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مذکورہ واقعہ بھارت کے ضلع رتلام میں پیش آیا، مذکورہ ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ میری موت کہ ذمہ دار میری سسرال والے ہیں اس نے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہو اور بابو (بیٹے) کا خیال رکھنا۔

     خودکشی

    ویڈیو بنانے کے بعد ہریش کھنڈیلوال نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

    ویڈیو میں اس نے کہا کہ میری بیوی کا قصور نہیں ہے، سارا قصور اس کی بہنوں اور اس کے گھر والوں کا ہے، ان کی وجہ سے وہ میرے پاس نہیں آ رہی، انہوں نے بہت برا کیا، ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں، تم خوش رہو، بائے۔

    تیسری ویڈیو میں اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم مجھ سے تھوڑی سی بھی محبت کرتی ہو تو کل میری لاش پر رونے آ جانا۔ میں نے اب تک جو کچھ کہا ہے صرف تمہارے لیے کہا، تم مجھ سے خوش نہیں تھی، میں غلط تھا، تم صحیح تھی، تم جیت گئیں، میں ہار گیا، بابو کا خیال رکھنا، بابو بھی آئے تو بتا دینا کہ پاپا مر گئے ہیں۔

    نوجوان کے چچازاد بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ہریش کی سالیاں کچھ دن پہلے یہاں آئیں اور ہنگامہ کیا۔ جس کے بعد بھابھی ڈلیوری کے لیے اپنے سسرال چلی گئیں۔ سسرال والوں کی وجہ سے بھائی پریشان تھا اور اس نے خودکشی کر لی، علاقہ پولیس تھانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ’’دادی کے مرنے سے پہلے لکھ پتی کیسے بنیں‘‘ کس ملک کے عوام نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا؟

    ’’دادی کے مرنے سے پہلے لکھ پتی کیسے بنیں‘‘ کس ملک کے عوام نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا؟

    اس سال گوگل پر ’’یہ کیسے کریں‘‘ کے حوالے سے سرچ کی گئی ٹاپ ٹین فہرست میں دادی کے مرنے سے پہلے لکھ پتی کیسے بنیں کی ترکیب سرچ کی گئی۔

    گوگل دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول سرچ انجن ہے جہاں ایک ذرے سے لے کر بڑی سے بڑی چیز کی تلاش کی جاتی ہے۔ اکثر لوگ شخصیات، کھیلوں، کھانوں کی تراکیب سمیت کسی کام کو معلوم کرنے کا طریقہ بھی سرچ کرتے ہیں۔

    سال 2024 کے اختتام پر گوگل نے پاکستان کے ٹاپ سرچ ٹرینڈز کا اعلان کیا۔ اس میں ایک ’’کیسے کریں؟‘‘ کے عنوان سے بھی ٹاپ ٹین سرچنگ شامل ہے، اور اس میں دوسرے نمبر پر جو سب سے زیادہ ترکیب معلوم کی گئی ہے وہ ’’دادی کے مرنے سے پہلے لکھ پتی بننے کی ہے۔

    گوگل کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست کے مطابق پاکستانیوں نے جاننے کے لیے سب سے زیادہ ’’پولنگ اسٹیشن کو کیسے چیک کریں۔‘‘ سرچ کیا۔

    پاکستان میں رواں برس 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے اور اکثر ووٹرز موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث اپنے پولنگ اسٹیشن تلاش کرتے رہے تھے اور بڑی تعداد نے اس کے لیے گوگل سے مدد لی ہوگی۔

    دوسرے نمبر پر جو ترکیب سب سے زیادہ سرچ کی گئی وہ دادی کے مرنے سے قبل لاکھوں کیسے کمائے جائیں کی ترکیب رہی۔

    گوگل سے پوچھی گئی ٹاپ ٹین تراکیب کی فہرست درج ذیل ہے۔

    1. پولنگ سٹیشن کو کیسے چیک کریں۔

    2. دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں کیسے کمائے جائیں۔

    3. استعمال شدہ کار کیسے خریدی جائے۔

    4. پھولوں کو زیادہ دیر تک کیسے بنایا جائے۔

    5. پی سی میں یوٹیوب ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

    6. بغیر سرمایہ کاری کے کیسے کمایا جائے۔

    7. اپنے چار سالہ بچے کو اشتراک کرنا کیسے سکھایا جائے؟

    8. جینز سے گھاس کا داغ کیسے نکالا جائے۔

    9. گھٹنے کی چوٹ کے بعد دوبارہ ورزش کیسے شروع کی جائے۔

    10. ورلڈ کپ لائیو کیسے دیکھیں