Tag: مروت بیٹنی قومی اتحاد

  • باران ڈیم تنازع، مروت بیٹنی قومی اتحاد کے 20 افراد گرفتار

    باران ڈیم تنازع، مروت بیٹنی قومی اتحاد کے 20 افراد گرفتار

    بنوں: باران ڈیم کا پانی کھولنے کے تنازع پر مروت بیٹنی قومی اتحاد کے 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس حکام نے کہا ہے کہ مروت بیٹنی قومی اتحاد کے انعام اللہ خان نے مسلح جلوس کے ساتھ باران ڈیم کا پانی کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس پر بیس افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    باران ڈیم کا پانی کھولنے کے اعلان پر پولیس نے انعام اللہ خان کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، بعد ازاں تصادم سے بچاؤ کے لیے پولیس نے مروت بیٹنی قومی اتحاد کے مسلح جلوس پر کریک ڈاؤن کیا۔

    پولیس نے جلوس میں شامل کئی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں، بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ایف سی اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، اور تمام گرفتار افراد پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مروت بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین انعام اللہ خان پیر کو مسلح حامیوں کے ہمراہ بنوں کے لیے روانہ ہوئے تھے، انھوں نے باران ڈیم سے مروت کینال میں پانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا، مقامی پولیس حکام نے ان کی روانگی سے قبل ان سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔