Tag: مرچ

  • تیکھی ہری مرچ کے حیران کن فوائد

    تیکھی ہری مرچ کے حیران کن فوائد

    ہری مرچ کو اس کے تیکھے پن کی وجہ سے بہت کم کھایا جاتا ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد جان کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہری مرچیں کھانے سے جہاں متعدد موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے، وہاں انہیں کھانے سے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

    ہری مرچیں جلد اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں اور ان میں شامل وٹامنز کئی طرح کی بیماریوں اور مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

    ایک بڑے سائز کی ہری مرچ میں 11 فیصد وٹامن اے، 182 فیصد وٹامن سی اور 3 فیصد آئرن کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو کہ صحت بہتر بنانے کے لیے کافی ہیں۔

    مذکورہ تینوں وٹامنز آنکھوں، جلد، نظام ہاظمہ اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اور یہ توانائی دینے سمیت جسم میں موجود براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

    مختلف ریسرچز سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ہفتے میں چار بار ہری مرچیں کھانے والے افراد میں دل کے امراض کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں جب کہ اس سے بعض کینسر کی اقسام کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے۔

    ہری مرچوں میں شامل قدرتی اجزا میٹابولزم کو مضبوط بنانے سمیت جسم کو چربی میں بدلنے وال براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے موٹاپے میں واضح کمی ہوتی ہے۔

  • ایسی آئسکریم جسے کھانے میں موت کا اندیشہ ہے

    ایسی آئسکریم جسے کھانے میں موت کا اندیشہ ہے

    دنیا میں اس وقت بے شمار ایسی ڈشز کھائی اور بنائی جاتی ہیں جنہیں تیکھی اور تیز ترین کہا جاسکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فہرست میں ایک آئسکریم بھی شامل ہے؟

    آئسکریم کا نام سنتے ہیں ذہن میں ایک میٹھی اور ٹھنڈی سی شے کا تصور ابھرتا ہے جو دل و دماغ کو پرسکون کردیتا ہے، تاہم اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں ایسی آئسکریم دستیاب ہے جسے مرچوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

    اور یہ آئسکریم عام مرچوں سے تیار نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے خاص قسم کی ’کیرولینا ریپرز‘ نامی مرچیں استعمال کی جاتی ہیں جنہں دنیا کی تیکھی ترین مرچیں مانا جاتا ہے۔

    مرچوں کا تیکھا پن ناپنے والے اسکیل یعنی اسکوول یونٹ پر اس کی درجہ بندی 15 لاکھ 69 ہزار 300 یونٹ کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس آئسکریم کو کھانے کے لیے آپ کا 18 سال سے زائد عمر کا ہونا ضروری ہے۔

    اور صرف یہی نہیں، اگر آپ اس آئسکریم کو چکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلے آپ کو ایک دستاویز پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے مطابق آئسکریم کھانے کے بعد کسی انجری، بیماری حتیٰ کہ موت کی بھی ذمہ دار ریستوران انتظامیہ نہیں ہوگی۔

    ’شیطان کی سانس‘ کہی جانے والی اس آئسکریم کی تیاری کے وقت عملے کو موٹے دستانے پہننے پڑتے ہیں تاکہ وہ اس کے تیکھے پن سے محفوظ رہ سکیں۔

    کیا آپ اس آئسکریم کو چکھنے کی ہمت کرسکتے ہیں؟

  • سرخ مرچ وزن کم کرنے میں مفیدثابت ہوتی ہے

    سرخ مرچ وزن کم کرنے میں مفیدثابت ہوتی ہے

    کراچی : (ویب ڈیسک) بہت سے افراد سرخ مرچ سے پرہیز کرتے ہیں لیکن ماہرین نے سرخ مرچ کے کئی فوائد بتاتے ہیں جو مرچیں نہ کھانے والے افراد حاصل نہیں کرپاتے۔

    ماہرین طب کے مطابق سرخ مرچ وزن کم کرنے میں مفید ہے اور سرخ مرچ کھانے سے کینسر جیسی مہلک مرض سے بچا بھی جاسکتا ہے، سرخ مرچ ذیابیطس کے مرض کے خطرے کو بھی کم کرتی ہےاور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ اس کو مزید فعال بناتی ہے،اس کے علاوہ مدافعتی نظام میں تقویت کا باعث بنتی ہے، پٹھوں اور جوڑوں کےدرد کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، سب سے زیادہ دلچپسپ بات یہ ہے کہ سرخ مرچ ذائقہ دار ہوتی ہے اور سرخ مرچ کو کھانے میں ڈالنے سے کھانا انتہائی لذیز اور ذائقہ دار ہوجاتا ہے۔

  • مرچ کئی بیماریوں کا علاج ہے

    مرچ کئی بیماریوں کا علاج ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) مرچ انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے جو کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

    طبی رسالے ‘سیل جرنل’ کے مطابق انسانی جسم میں درد محسوس کرنے کی حساسیت کا کم ہو جانا دراصل عمر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی لیے باقاعدگی سے مرچ مصالحے دار پکوان کھانا درد کے احساس کو سوئچ آف کرنے کے لیے ایک عمدہ طریقہ ہو سکتا ہے۔خاص طور پر مرچوں میں درد کم کرنےکی ایسی صلاحیت موجود ہےجس سے انسان کی عمرمیں اضافہ ہوسکتا ہے۔