Tag: مرکزی جلوس

  • 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، سخت سیکیورٹی انتظامات

    8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، سخت سیکیورٹی انتظامات

    کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ بارہ امام پر دیر قیام کریگا، علم پر پھولوں کی تبدیلی کے بعد جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کے دستے جلوس کے آگے چلیں گے، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر سیل کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز اور پولیس کے سراغ رساں کتوں کی مدد سے گزرگاہوں کی سوپئنگ کی جائیگی، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جلوس کی گزرگاہوں پر سوئپنگ کرے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیئرنس کے بعد جلوس کو آگے بڑھایا جائے گا، سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بھی جلوس کی نگرانی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اے این پی آر کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی، ماہر نشانہ باز اہلکار بلند و بالا عمارتوں پر تعینات کردیے گئے۔

    9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان

    جلوس کے روٹ، متصل بازار اور گلیاں سیل کردی گئیں ہیں، جلوس کے روٹ پر ٹریفک کوگرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گاڑیوں کو جلوس کے راستے میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، 8 محرم کا جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

  • کراچی: 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی: 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی: ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا، اور اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت جلوس کی نگرانی و سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 4 ہزار 332 پولیس افسران و جوان کو تعینات کیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکار راستوں، گزر گاہوں سمیت مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہونگے، سیکیورٹی ڈویژن  اہلکاروں سمیت ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ایس ایس یو کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف، گزر گاہوں پر تعینات ہونگے۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق نشتر پارک کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر449 اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کے متبادل روٹس پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات ہیں۔

    دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک جلوس شہید مسجد اور دوسرا جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگا، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے راستے اور اس سے منسلک گلیاں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، یونیورسٹی روڈ سے نیو ایم اے جناح روڈ کیلئے جیل فلائی اوور کے نیچے سے جانے کی اجازت نہ ہوگی، ٹریفک کو جیل فلائی اوور، کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک کو گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنا چاہیے، ٹریفک کو بنوری ٹاؤن سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا، ٹریفک کو لسبیلہ پرنس ریکارڈر روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گلیاں، بہادر یار جنگ، گرو مندر مکمل طور پر تمام ٹریفک کےلئے بند رہیں گی، شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریس کلب سےعبداللہ ہارون روڈ کی جانب بھیجا جائے گا، نشترروڈ، رنچھوڑ لائن سے کھارادر آنے والی ٹریفک کو لی مارکیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو موسیٰ لین، کھڈہ مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا، تمام ایس پی ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی خودنگرانی کریں گے۔

  • کربلا کے جاں نثاروں کو سلام، یوم عاشور پر ملک بھر میں عقیدت کی صدائیں

    کربلا کے جاں نثاروں کو سلام، یوم عاشور پر ملک بھر میں عقیدت کی صدائیں

    کراچی/ لاہور: یوم عاشور پر ملک بھر میں عقیدت سے بھری صداؤں کی گونج میں کربلا کے جاں نثاروں کو سلام پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقا کو جلوسوں اور مجالس میں بھرپور سلام عقیدت پیش کیا گیا، ان کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور عزاداری کی گئی۔

    کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر مخصوص اور پہلے سے متعین راستوں پر ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچا۔

    ادھر لاہور میں عزاداروں کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے نکل کر کربلا گامے شاہ پہنچا، شہر شہر جلوسوں کے بعد شام غریباں اور مجالس منعقد کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی اور بہادر کشمیری پیغام کربلا کو زندہ رکھیں: وزیر اعظم

    ملک بھر میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکورٹی کا فضائی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سیکورٹی کا معائنہ کیا۔

    ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ رینجرز اور پولیس میں کراچی ہی نہیں پورے سندھ میں ہم آہنگی ہے۔

    اس دوران مختلف شہروں میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر فون سروس بند رہی، شہر قائد میں مرکزی جلوس کے راستے پر موبائل فون سروس معطل رہی، تاہم جلوسوں کے اختتام کے بعد ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

    چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

    کراچی : چپ تعزیے کا مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جو ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے ہیں۔ پولیس کے 3608 اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

    مرکزی جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔ نمائش تا کھارادر ایم اے جناح روڈ اور ذیلی راستے کنٹینرز کی مدد سے بند کردیے گئے ہیں۔

    جلوس کی گزرگاہ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوزتعینات ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔

    ٹریفک کوسولجربازار، انکل سریا چوک سے نشتر روڈ موڑ ا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کولسبیلہ سے نشترپارک، نشترروڈ موڑا جائے گا۔

    عوام صدر اور ٹاور جانے کے لیے شاہراہ فیصل کے راستے کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے قصر مسیب اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا اور لسبیلہ اور تین ہٹی سے براستہ سینٹرل جیل ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

  • پاکستان بھر میں‌ نو محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر

    پاکستان بھر میں‌ نو محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر

    کراچی :نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں شہر شہر علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جو سخت سیکیورٹی میں روایتی راستوں سے ہوتے ہوئےاپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر تے رہے۔

    نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، کراچی ، لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل اور  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

    کراچی سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے روٹ پرصبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل سروس جزوی طور پر بند رہی جبکہ سیکریٹری داخلہ سندھ نے کل صبح 7 بجے سے رات 12 تک موبائل سروس بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    اسلام آباد اور لاہور میں بھی جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، مرکزی جلوسوں کی ریکارڈنگ اورفضائی نگرانی بھی کی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

    کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جبکہ نشتر پارک میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوا۔

    جلوس کی گزرگاہوں کی جانب آنے والے تمام راستوں کو ایک روز قبل ہی سیل کردیا گیا تھا جبکہ  جلوسوں کی سیکیورٹی پر ساڑھے 17 ہزار پولیس اہلکار تعینات اور بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے مستعدد اہلکار ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے۔

    لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا انعقاد کیا گیا، 9محرم کا جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو  نیلی بار، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے ہوکر خیمہ سادات پہنچا، جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین عالمگیر روڈ پر جبکہ  مغربین پرانا انار کلی میں ادا کی۔

    ملتان میں 9 محرم کامرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گا، جلوس کی گزرگاہ کی تلاشی مکمل کرلی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ سے منسلک راستے کو سیل کردیا گیا ہے۔

  • یوم عاشور،صوبائی دارالحکومتوں میں جلوس اختتام پذیر

    یوم عاشور،صوبائی دارالحکومتوں میں جلوس اختتام پذیر

    کراچی: کراچی سمیت صوبائی دارلحکومتوں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس پُر امن طور پر اپنی منزل کو پہنچ گئے۔

    کربلا میں گھر لُٹانے والے حضرت امام حُسینؓ کی قُربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوا شہر کے دیگر چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے عزادار ماتم کرتے ہوئے،تبت سینٹر پہنچے جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔

    نماز ظہرین کے بعد مرکزی جلوس علم و تعزیوں کے ساتھ ایم اے جناح روٖڈ سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

    لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس رات گئے نثار حویلی سے بر آمد ہوا جو سارا دن مقررہ راستوں پر رواں دواں رہا، عزداروں نے مرثیہ خوانی اور زنجیر زنی کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    پشاور میں بھی یوم عاشور کے تمام ماتمی جلو س پرامن طورپر اختتام پذیر ہوگئے، جلوس کے شُرکا نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماتم کیا اور نوحہ خوانی کی۔

    کوئٹہ میں بھی عاشورہ کا مرکزی جلوس مقررہ گزرگاہوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ پنجابی علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

  • ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اختتام پزیر

    ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اختتام پزیر

    کراچی: شہدائےکربلا کی  یاد میں ملک بھر سے نکانے گئے ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔

      کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا, بھکرمیں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ کربلا میں اختتام پذیر ہوگیا ہے,فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر پر اختتام پذیر ہو رہا ہے،محرم الحرام کا مرکزی جلوس جھنگ میں روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بلاق شاہ پہنچ چکا ہے، پشاور میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس اختتام پزیر ہو گئے ہیں، کوئٹہ میں امام بارگاہ حسینی سے برآمد ہونے والے سفر علمدار روڈ پر پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوا۔

    ملتان میں بھی استاد کا تعزیہ امام بارگاہ شاہ رسال جبکہ شاگرد کا تعزیہ امام بارگاہ محلہ جھک پہنچ کر ختم ہو گیا۔ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حیدری روڈ سے شہر کا بڑاجلوس برآمد ہوا جو حیدری روڈ، جی ٹی روڈ اور گوندلانوالہ چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچا۔ فیصل آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا جو اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہو گیا۔

  • یوم عاشور کے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں کیجانب رواں دواں

    یوم عاشور کے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں کیجانب رواں دواں

    کراچی : دنیا بھرکی طرح ملک کےمختلف شہروں میں یومِ عاشورعقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،  مخلتف شہروں میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے منزل کیجانب رواں دواں ہیں۔

    یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاداروں کو اپنے جلو میں لیے اپنے روایتی اور مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے منزل کیجانب گامزن ہیں۔

    کراچی میں دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں، مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ ارانیاں کھارادر میں اختتام پزیر ہوگا ۔

      جھنگ میں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ گوہر شاہ سےبرآمد ہوا، جو اپنی منزل کیجانب رواں دواں ہے، اس موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

    رحیم یارخان میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ لنگر حسینی سے برآمد ہوا، مظفرآباد میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پیرعلم شاہ بخاری سے برآمد ہوا، بھکر میں مختلف مقامات پر ذو الجناح، تعزیہ اور علم کے جلوس برامد ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زیارت کے لیئے امام بارگاہوں میں موجود ہیں، بنوں میں دسویں محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداروں کا جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا، سخت سیکیورٹی میں جلوس اپنے گزرگاہوں پررواں دواں ہیں۔

    حیدرآباد میں یوم عاشور کاجلوس اپنےروایتی راستوں پررواں دواں ہے۔ جلوس میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے، تمام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • حضرت امام حسین کا چہلم ،ملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    حضرت امام حسین کا چہلم ،ملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتطامات

    حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں شبیہ علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہونگے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائیگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کم وبیش تمام شہروں میں مرکزی جلوسوں کے مقررہ راستے سیل کردیئے گئے، پولیس، رینجرز اور ایف کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

    نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور ان کے درمیان آنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، جہاں آٹھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، شارپ شوٹرز بھی فرائض انجام دیں گے۔

    مرکزی جلوس شاہ خراسان سے نکلے گا، جو کھارادر امایہ حسینیہ میں اختتام پذیرہوگا، جلوس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کمرے نصب ہیں جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، لاہور میں بھی چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں جہاں چھ ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ فوج اور رینجرز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

    لاہور میں مرکزی جلوس صبح آٹھ بجے الف شاہ حویلی سے نکلے، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا رات کو کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، فیصل آباد میں اکیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مرکزی جلوس کی مانیترنگ کی جائے گی اور تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ملتان میں چہلم امام حسین کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جہاں تین مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا، مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے بلوچستان کانسٹیبلری، ایف سی اور پولیس کے تین ہزار اہلکار تعینات گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں کو سیل کردیا گیا۔

    پشاورمیں بھی سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، جہاں مرکزی جلوس کے راستے سیل ہیں جبکہ پاک افغان سرحد بھی چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردی گئی ہے، قبائلی علاقوں سے آنے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔