Tag: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

  • شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، جس میں شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہوگا ،اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، شوال کےچاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 12مئی کوملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    خیال رہے سعودی عرب نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کے چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کیا تھا، جس کے مطابق مملکت اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔

  • رمضان کا چاند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا

    رمضان کا چاند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : رمضان کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔

    خیال رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

    وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کردی ہیں، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی، افق پر چاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی، خیبرپختونخواہ میں کسی بھی جگہ چاند دوربین سے نظر آنا بھی نا ممکن ہے، پاکستان میں 23 اپریل کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا

    محرم الحرام کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

    چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

    ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج (ہفتہ کو) دوپہر کے وقت چاند کی پیدائش ہونا شروع ہوگی، ذوالحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک بھر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، چھور میں سب سے پہلےغروب آفتاب 6 بجکر 59 منٹ پر ہوگا جبکہ کراچی میں کل غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پرہوگا اور 8 بجکر 8 منٹ تک چاند کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ذرائع ماہرین فلکیات کے مطابق ذی القعدہ 29 روز کی ہوگی اور اتوار کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید قرباں ہونے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں: سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات


    اگر اتوار کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر جبکہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، اسی طرح اگر سعودی عرب میں بھی چاند اتوار کو نظر آیا تو فرزندانِ اسلام 21 اگست بروز منگل فریضہ حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ عیدالضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، اگر 13 اگست کو چاند نظر آجاتا ہے تو بدھ سے جمعرات تک وفاق کی جانب سے تین روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔