Tag: مرکزی رویت ہلال کمیٹی

  • پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو طلب کرلیا گیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور میں اجلاس کی سربراہی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ،کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات، سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔

    ملک بھرمیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے ، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی ، جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہوگا اور انسانی آنکھ سےنظرآنےکیلئے چاند کی عمربھی پوری ہوگی۔

    خیال رہے سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا، ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، عیدالفطر بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ یا دُوربین کے ذریعے دیکھےتو عدالت کو اطلاع کرے اوراپنا بیان ریکارڈ کرائے۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی شہریوں سے آج چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

    عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

    اسلام آباد : شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا، محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

    رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں کمیٹی ممبران ، محکمہ موسمیات ،اسپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

    محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔

    ماہرہن کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی جب کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی، جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا اور 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    پشاور : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوں گے۔

    پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

    محکمہ موسمیات نے آج رمضان المبارک چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 12 مارچ کو ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ، سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ریاستوں، امریکا اور برطانیہ میں آج پہلا روزہ ہے۔

    ماہِ مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں تراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، جس میں مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کوئٹہ میں ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوں گے۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

  • پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان آج ہوگا

    پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان آج ہوگا

    کراچی : ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا ، مولانا سید محمد عبدالخبیر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاور میں منعقد کئے جائیں گے ،مولانا سید محمد عبدالخبیر موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

    دوسری جانب ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جونکو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، ہجری قمری کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے آغاز کا تعین چاند کی شرعی رویت سے ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

    چنانچہ 30 جون بروز جمعرات ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا، 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

    اس لحاظ سے جمعہ 8 جولائی کو اسلامی کلینڈر کا سب سے اہم اور مقدس دن یومِ عرفہ منایا جائے گا۔ یہ حج ایام کے اہم ترین تین دنوں میں سے دوسرا دن ہوگا اور اس کے اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب

    پشاور: پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس محکمہ اوقاف پشاورکی عمارت میں ہو گا، چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    رویت ہلال کی ذونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے اور اسلام آباد میں ذونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا اور 29 شعبان بمطابق 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، 2 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام افراد سے جمعہ یکم اپریل 29 شعبان 1443ھ کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

  • ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا

    ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا

    کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ، جس میں چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل بروز جمعرات ہوگا ، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    محکمہ موسمیات نے جمعرات کو چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا پاکستان میں پہلا روزہ ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشااللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، پہلے ارادہ تھا چاند دیکھنے کیلئے اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے ، اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی: ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر کراچی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں آج ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوں گے، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 10 نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اسلامی مہینے کے آغاز اوررویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے، آج چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

    شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔

  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : مفتی منیب الرحمان نے کہا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، اسلامی مہینےکےآغاز اوررویت کافیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کےچاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتاہے۔

    شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے ۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، کل چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    خیال رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔