Tag: مرکزی صدر

  • پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے ، پاکستان عوامی تحریک

    پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے ، پاکستان عوامی تحریک

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے تجویز دی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے جبکہ پراسیکیوشن نظام کوسیاسی اثر سے پاک اور مؤثر بنایا جائے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پولیس میں بھرتی اور تربیت کا نظام فوج کے سپرد کیا جائے، لیپ ٹاپ، آشیانہ اور پیلی ٹیکسی جیسی سیاسی اسکیموں کا بجٹ سکیورٹی مقاصد پر خرچ کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس میں اراکین اسمبلی کی سفارشات پر تقرر و تبادلہ کا سلسلہ فی الفور بند کردیا جائے، پراسیکیوشن کا نظام مؤثر بنانے کیلئے قابل وکلاءاور ریٹائرڈ ججز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

    انکا کہنا تھا کہ فوری بلدیاتی انتخابات کروا کر یونین کونسل کی سطح پر امن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

  • طالبان سے مذاکرات کرکے جلد مسئلہ حل کیا جائے ، ابوالخیر زبیر

    طالبان سے مذاکرات کرکے جلد مسئلہ حل کیا جائے ، ابوالخیر زبیر

    جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابولخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کرکے جلد سے جلد مسئلہ حل کیا جائے۔

    حیدرآباد میں میلاد کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا امن کے لئے دو ہی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں ایک طاقت کا استعمال اور دوسرے مذاکرات ہم طاقت کا استعمال کرکے دیکھ چکے ہیں لہذا اب امن کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، حکومت نے اس سلسلے میں اب تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا ایک کو راضی اور ایک کو نارض کرنے سے کام نہیں چلے گا غیر سیاسی قوتوں اور مختلف مدارس کے علماء جن کے پاس طالبان پڑھ کر جا چکے ہیں، وہ غیر سیاسی ہیں، مدرس ہیں، اس طرح کے لوگوں شامل کرکے ایک کمیٹی بنائی جائے، جو مذاکرات کرے اور پھر بھی مذاکرات نہ ہوں تو پھر سمجھا جاسکتا ہے کہ طالبان کا قصور ہے۔