Tag: مرکزی ملزم

  • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کا گینگ ریپ ،  مرکزی ملزم  کا دوران تفتیش  اہم انکشاف

    گولڈ میڈلسٹ طالبہ کا گینگ ریپ ، مرکزی ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    لاہور : ایم فِل کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کرتے ہوئے گینگ ریپ کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نےگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ایم فِل کی طالبہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ شادی سے انکار پر طالبہ نے گینگ ریپ کا الزام عائد کیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم حسیب نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ دونوں نے مرضی سے ناجائز تعلقات استوار کیے تھے ،گینگ ریپ کا الزام جھوٹا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ دونوں کے موبائل فونز سے ملزم کے دعوے کی تصدیق ہوئی ہے ، شادی کے اصرار پر ملزم نے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کیا تو اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

    مزید پڑھیں : یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کا گینگ ریپ

    پولیس نے بتایا کہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس کےدیگر2 ساتھیوں طلحہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔

    متاثرہ طالبہ کا عدالتی حکم پر طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے، طالبہ کا الزام ہے کہ تین ملزمان نے 10 جنوری کو سندر کے علاقے میں واقع ایک نجی سوسائٹی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    جس کے بعد 21 جنوری کو ایک وکیل کی وساطت سے پولیس سے رجوع کیا اور مقدمہ درج ہو گیا، دونوں کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔

  • ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس، مرکزی ملزم کی فرمائش نے سب کو حیران کردیا؟

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس، مرکزی ملزم کی فرمائش نے سب کو حیران کردیا؟

    نئی دہلی: کلکتہ میں جونیئر ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے مرکزی ملزم سنجے رائے نے جیل میں انوکھی فرمائش کرکے جیل حکام کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم سنجے رائے نے جیل میں لذیذ کھانوں کی فرمائش کردی جبکہ سادہ کھانا کھانے سے انکار کردیا۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے جب سنجے رائے کو روٹی اور سبزی کھانے کے لئے دی تو اس نے کہا کہ مجھے سبزی روٹی جیسا سادہ کھانا نہیں کھانا، ملزم نے کہا کہ مجھے چاؤمین کھانے میں دیا جائے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل قوانین کے تحت جیل میں تمام قیدیوں کیلئے ایک ہی کھانا تیار ہوتا ہے اور سب قیدی وہی کھاتے ہیں لہٰذا مرکزی ملزم سنجے رائے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

    اس سے قبل کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے سابق پرنسپل سندیب گھوش کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

    31 سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ 9 اگست 2024 کو آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد سندیپ گھوش مستعفی ہوگئے تھے۔

    سی بی آئی کی جانب سے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد پوچھ گچھ شروع کردی گئی تھی۔

    اسی دوران ان پر مالی بد عنوانیوں کے الزامات بھی سامنے آئے تھے، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی تھی، تاہم آج سی بی آئی نے سابق پرنسپل سندیب گھوش کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سعودی عرب: مصری خاتون کو ملک سے بیدخل کرنے کا حکم، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کے آفس میں سندیپ گھوش کو خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پر تحقیقات کرنے کے لئے بلایا گیا تھا، بعد میں انہیں کلکتہ میں واقع سی بی آئی کے نظام پیلس آفس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

  • بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم سندھ سے گرفتار

    بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم سندھ سے گرفتار

    پشاور:بڈھ بیر میں 25 جون کو ایک ہی گھر کے 8 افرادکے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مزکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 8 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھیں، ابتدائی طور پر ملزم نے واردات کی وجہ رقم کا تنازع بتائی تھی۔

    ڈسکہ، کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

    ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے

    ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے

    پشاور : جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم موسیٰ خان ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم ہے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی ہے۔

    عدالت نے ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔.

    یاد رہے آج ہی پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا ، پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کا نام موسیٰ خان ہے اور اس کو علاقہ پکا غلام سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں پرتشدد مظاہرے اور ہنگامہ آرائی کی گئی جس میں فوج اور سول قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

    ریڈیو پاکستان کی پانچ منزلہ عمارت کو بھی شر پسندوں نے آگ لگا دی اور عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

  • دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے

    دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے فرار ہونے والے دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کی تلاش کے لیے حساس ادارے کے کشمور میں چھاپے جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے فرار ہونے والے اغوا برائے تاوان کے قیدی ذوہیب قریشی کی تلاش میں کشمور میں چھاپہ مارا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ذوہیب قریشی کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوہیب قریشی دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم ہے، ذوہیب قریشی چند ماہ قبل کورٹ پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہوا تھا۔

    چھاپے کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارندے زیر حراست لے لیے گئے، گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

  • جعلی پائلٹ لائسنسز اسکینڈل :مرکزی ملزم  کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جعلی پائلٹ لائسنسز اسکینڈل :مرکزی ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    کراچی : جعلی پائلٹ لائسنسز اجرا اسکینڈل کے مرکزی ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے دیگرسرکاری افسران کی ملی بھگت سےکروڑوں روپےوصول کئے۔

    تفصیلات کے مطابق رقم کےعوض مشتبہ پائلٹ لائسنسز اجرا اسکینڈل میں مرکزی ملزم عدیل آفتاب کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ملزم عدیل آفتاب نے اسکینڈل سےحاصل رقم سےکراچی میں2جائیدادیں خریدیں ، جائیدادوں میں گلستان جوہرمیں فلیٹ،نیوکراچی میں کمرشل اراضی شامل ہیں۔

    ملزم نے دیگرسرکاری افسران کی ملی بھگت سےکروڑوں روپےوصول کئے، ملزم عدیل آفتاب سی اےاےکی لائسنسنگ برانچ میں اسسٹنٹ گریڈ ٹو ہے۔

    یاد رہے 15 مارچ کو ایف آئی اے نے جعلی پائلٹ لائسنسز اجرا کیس کے مرکزی ملزم سید عدیل آفتاب کو گرفتار کیا تھا ، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی لائسنس جاری کر کے 1 کروڑ 55 لاکھ روپے وصول کیے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ محمد اعظم کو بھی نئے مقدے میں نامزد کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے بتایا کہ محمد اعظم نے ترقی کے لیے خود کو بھی امتحان میں پاس کیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الرؤف شیخ کے مطابق نئی ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 8 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ مرکزی ملزم عدیل اسکینڈل میں پہلے سے درج 4 مقدمات میں بھی نامزد ہے۔

  • لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم  کہاں ہے؟ عابد کی گرفتار بیوی بھی لاعلم نکلی

    لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم کہاں ہے؟ عابد کی گرفتار بیوی بھی لاعلم نکلی

    لاہور : لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی اہلیہ نے عابد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عابد کے ساتھ گھرسے نہیں بھاگی بلکہ خوف کے باعث گھر چھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ عابد کہاں ہے مجھے علم نہیں، گجر پورہ واقعےکے بعد خوف کے مارے گھر سے بھاگ گئی، میں عابد کے ساتھ گھر سے نہیں بھاگی ، گھر سے بھاگ کر مانگامنڈی میں روپوش ہوگئی تھی۔

    گذشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا اور اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جارہی ہے، عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے۔

    مزید پڑھیں : گجرپورہ زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ گرفتار

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کی ملزم سے دوسری شادی تھی، بشریٰ کے سابقہ شوہر سے 4 بچے ہیں۔

    خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

    پولیس نے ملزم عابد سے دو روز قبل رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا، مرکزی ملزم کے رشتے داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل رات کو تقریباََ دو بجے گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

  • ننھی مروہ قتل کیس : مرکزی  ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ننھی مروہ قتل کیس : مرکزی ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : ننھی مروہ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم نواز کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی میں قتل ہونے والی پانچ سالہ مروہ کے قتل اور زیادتی میں ملوث ملزم نواز کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    دوسری جانب پولیس نے ننھی مروہ کیس کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کردی ہے۔

    گذشتہ رات مرکزی ملزم نواز کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کےگھر کا پردہ بھی کچرا کنڈی سےملا ہے اور ملزم بچی کےگھرکےقریب ہی رہائش پذیرہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ننھی مروہ قتل کیس مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، سنگین جرم ہےدہشتگردی کی دفعہ شامل ہونی چاہیے۔

    پولیس کے مطابق نوازسمیت 20افراد کو حراست میں لےکرڈی این اے نمونےلیےگئے، سیمپل حاصل کرنے کےبعد اکثریت کورہا کردیا گیا ، ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد اصل مجرم سامنے آئےگا۔

    واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

  • جج بلیک میلنگ اسکینڈل : مرکزی ملزم  میاں طارق کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

    جج بلیک میلنگ اسکینڈل : مرکزی ملزم میاں طارق کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

    اسلام آباد : جج بلیک میلنگ اسکینڈل میں گرفتارمیاں طارق کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا، میاں طارق نے کہا ویڈیوکا فرانزک کرایا جائے،حقیقت سامنے آجائے گی، ابھی ان کی وڈیوتومنظر عام پرآئی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم میاں طارق کو اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    ملزم میاں طارق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے برین ٹیومر ہے، جیل جا کر مر جاؤں گا، جس پر عدالت نے میاں طارق کو جیل میں تمام میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ کیس کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ میاں طارق کے دونوں گھروں کی تلاشی لی گئی، گھروں میں تلاشی کے دوران گاڑی برآمد کی گئی، ڈیجیٹل کیمرے، ڈی وی آر کیمرے، یو ایس بی اور 2 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔

    میاں طارق نے جج سے کہا کہ میرے ساتھ جو مار پیٹ ہوئی تھی اس پر کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر جج شائستہ کنڈی نے کہا میڈیکل رپورٹ میں مار پیٹ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    ملزم میاں طارق نے کہا کہ میری جان کو بہت خطرہ ہے، مجھے جیل میں مار دیا جائے گا ، جس پر جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ جیل میں کسی کو نہیں مارتے، جیل سپرنٹنڈنٹ کو مکمل طبی سہولیات دینے کا لکھ رہی ہوں۔

    عدالت نے ملزم میاں طارق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں : جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل: ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتار کرلیا

    پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں طارق نے ویڈیو بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ویڈیو تو ابھی فرانزک کیلئےبھجوائی ہی نہیں گئی، فرانزک کرایا جائے، حقیقت سامنے آجائے گی، لینڈ کروزر میری نہیں، ویڈیوسے بھی کوئی تعلق نہیں ، نہ ویڈیو بنائی اورنہ ہی بیچی، میری ویڈیو تو ابھی منظرعام پر آئی ہی نہیں ہے۔

    یاد رہے 17 جولائی کو جج ارشدملک بلیک میلنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا، میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

  • مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی ملزم یو اے ای سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی ملزم یو اے ای سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کراچی : مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار عبداللہ کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو آج کراچی کی نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ملزم نے سات ارب20کروڑ روپے کی جعلسازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والے مضاربہ اسکینڈل کی بد عنوانی میں ملوث بدنام زمانہ ملزم عبداللہ کو انٹرپول کی مدد سے یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا، جسے آج کراچی کی نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، ملزم نے شفیق الرحمان سے مل کرسات ارب بیس کروڑ کی جعل سازی کی۔

    کراچی سے جعلی اسکیم بارہ افراد پر مشتمل گروہ چلا رہا تھا، اسکیم میں سیکڑوں لوگوں کو اسلام کے نام پر شرعی منافع کا جھانسہ دے کرلوگوں کو بیوقوف بنایا گیا، ملزم کا کردار غیرقانونی کاروبار کو اسلامی قوانین کے مطابق فتویٰ دینا تھا،۔

    مزید پڑھیں: مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کو 10 سال قید کی سزا

    مذکورہ گروہ اب تک انویسٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹور چکا ہے۔ خیال رہے کہ یکم اپریل2018کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے اور بدعنوانی میں ملوث19ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔