Tag: مرکزی ملزمان گرفتار

  • لاہور : اچھرہ بازار میں لباس پر خاتون کو ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان  گرفتار

    لاہور : اچھرہ بازار میں لباس پر خاتون کو ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار

    لاہور : اچھرہ بازار میں لباس پر خاتون کو ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بازار میں جمع ہجوم کو بھی تشدد پر اکسایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے اچھرہ بازار واقعے کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے خاتوں کو ہراساں کیا اور مارنے کی کوشش کی تھی ساتھ بازار میں جمع ہجوم کو بھی تشدد پر اکسایا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے اور اپنے موبائل فون بند کر دیئے تھے، آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    یاد رہے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

    اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو مجمع سے نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔

  • کراچی :  شوروم میں نوجوان  کو تشدد کر کے قتل کرنے والے چاروں مرکزی ملزمان گرفتار

    کراچی : شوروم میں نوجوان کو تشدد کر کے قتل کرنے والے چاروں مرکزی ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے شو روم میں نوجوان کو تشدد کر کے قتل کرنے والے چاروں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں شوروم میں شہری کو تشدد کر کے قتل کرنے والے چاروں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس نے گرفتار افراد میں علی، عمار ، حسان اور سفیر شامل ہیں ، چاروں افراد کو مقتول عدیل کے اہل خانہ نے مقدمے میں نامزد بھی کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں ملزمان ویڈیوز میں نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں مزید افراد بھی موجود ہیں جو نوجوان پر تشدد ہوتے دیکھ رہے تھے لیکن انہوں نے واقع کی اطلاع پولیس کو نہ دی اور جرم چھپایا۔

    پولیس نے کہا کہ ویڈیو میں نظر انے والے دیگر افراد کی گرفتاری کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    گذشتہ روز مقامی عدالت نے کار شو روم مالکان کی جانب سے نوجوان عدیل پر تشدد اور قتل کرنے کے معاملے پر ملزمان علی اور عماد کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ت