Tag: مرکزی ملزم زوہیب قریشی

  • دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم  زوہیب قریشی  کے سر کی قیمت مقرر کرنے  کا فیصلہ

    دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملزم کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل مفرور اغواکار زوہیب قریشی کےسر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، آئی جی سندھ کے ذریعے محکمہ داخلہ کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خط میں زوہیب قریشی کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی جائے گی۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    زوہیب قریشی اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جیل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سےفرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں۔

  • اہم پیش رفت : دعا منگی کیس کے فرار مرکزی ملزم   کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اہم پیش رفت : دعا منگی کیس کے فرار مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اور ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری کے لئے اہم پیش رفت سامنے آئی ، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم کے فرار کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    جیل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سےفرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں

    انسداددہشتگردی عدالت نےمرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اورعزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 21فروری تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

    خیال رہے زوہیب قریشی کے خلاف دعا منگی،بسمہ کے اغواء سمیت 5سے زائد مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔.

    گذشتہ روز پولیس نے دعامنگی کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کے ملک سے فرار ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں ذوہیب قریشی کی مدد کررہی تھی۔

  • دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم  کو جیل میں  کیا سہولیات میسر تھیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

    دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کو جیل میں کیا سہولیات میسر تھیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی : دعا منگی اور بسمہ کیس کا مرکزی مزکری ملزم زوہیب کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات دینے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس اہلکار نے بتایا زوہیب کو کبھی بھی ہتھکڑی میں عدالت نہیں لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہائی پروفائل اغواء کار زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے پرآر وائی نیوز نے کورٹ پولیس اور قیدیوں کا حال جاننے کے لیے خفیہ آپریشن کیا۔

    آپریشن میں کورٹ پولیس کے زوہیب قریشی اور دیگر معاملات پر اہم انکشافات سامنے آئے اور دعا منگی اور بسمہ کیس کا مرکزی کردار زوہیب بھی بی کلاس کا قیدی نکلا۔

    اہلکار نے انکشاف کیا کہ زوہیب کو جیل میں سب سے بڑی سہولت بی کلاس دی گئی تھی اور اسے کبھی بھی ہتھکڑی میں عدالت نہیں لایا جاتا تھا۔

    رپورٹر نے سوال کیا کہ زوہیب قریشی کو بی کلاس کیوں دی گئی، جس پر پولیس اہلکار نے بتایا بی کلاس اعلی تعلیم یافتہ کو ملتی ہے یا کوئی اور نظام ہوگا، تفتیش والوں کو سرکاری گاڑی مشکل سے ملتی ہے۔

    اہلکار نے بتایا کہ جب وین یا موبائل نہیں ملتی تو مجبورا پرائیویٹ میں لانا پڑتا ہے، میں تفتیش والا ہوں، مجھے سرکاری ڈیزل نہیں ملتا، کسی دوست کی، پولیس والے کی اپنی یا پرائیویٹ گاڑی لانی پڑتی ہے۔

    اے آر وائے نیوز کے رپورٹر نذیر شاہ نے سوال کیا کہ آپ افسران کو بولتے نہیں، جس پر اہلکارنے جواب دیا کہ بولیں گے تو افسر گھر بھیج دیں گے کیا افسران سے کوئی الٹی سیدھی بات کر سکتا ہے،اگلے دن ہم یہاں نہیں ہونگے باہر ہوں گے۔

    پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ ایک ایک سپاہی کو 5 سے دس قیدیوں کی زمہ داری دی جاتی ہے، ہر سپاہی اپنے سپرد ہونے والے قیدی کا جواب دہ ہوتا ہے، مجھے قیدی لا کردیے گئے، کس چیز میں لائے مجھے یہ پتہ نہیں۔

    اہلکار کا کہنا تھا کہ جیل سے اگر گاڑی نہیں ملے گی تو قیدی کو کیسے لے جائیں گے، اگر مجھے کہتے ہیں قیدی لے جاو تو لازمی بات ہے کسی طرح بھی لے جانا ہے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے وکیل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں میں بھی قیدیوں کو لایا جارہا ہے، پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے یا کوئی اور وجہ پتہ نہیں،قانون میں ایسا کوئی سیکشن نہیں کہ قیدیوں کو فون پر بات یا سگریٹ نوشی کروائی جائے۔

  • پولیس نے دعا منگی کیس میں ملوث ملزم کو فرار کروایا یا وہ خود فرار ہوا؟سوالات کھڑے ہوگئے

    پولیس نے دعا منگی کیس میں ملوث ملزم کو فرار کروایا یا وہ خود فرار ہوا؟سوالات کھڑے ہوگئے

    کراچی : دعا منگی اوربسمہ اغواکیس میں ملوث ملزم کے فرار ہونے کے معاملے نے سی سی ٹی وی اوردیگر معاملات نےسوالیہ نشان لگا دیا ہے، ذوہیب قریشی نے پیشیوں پر پولیس اہلکاروں سے تعلقات بنائے اور پھر فرار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دعا منگی اوربسمہ اغوا کے ہائی پروفائل کیسز کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی ہونے کے معاملے نے پولیس کے کردار پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ کورٹ پولیس نےہائی پروفائل ملزم کوفرارکروایایا وہ خود فرار ہوا؟

    سندھ پولیس کی ملزم کو گرفتارکرنےکے لیے دوڑیں ناکام ہے جبکہ بالا پولیس حکام تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے میں مصروف ہے۔

    منصوبہ بندی سے فرارملزم ذوہیب قریشی تاحال پولیس کی پہنچ سے دورہے ، ذوہیب قریشی کومظفرموذی کے ہمراہ گرفتارکیا گیا تھا ، فرار ملزم سندھ کے انتہائی مطلوب ترین ملزم آغا منصور کا ساتھی ہے۔

    آغامنصوراورذوہیب نےاغوابرائےتاوان کےاصل کردار ہیں ، آغامنصورکراچی پولیس کے اسپیشلائزڈیونٹ کا افسرتھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پیشیوں پر پولیس اہلکاروں سےتعلقات بنائے، ذوہیب ہمیشہ جیل آتے جاتے اہلکاروں کو پیسے دیتا تھا، مفرورانتہائی مطلوب ملزم نے پہلے مکمل طورپراعتماد حاصل کیا۔

    حکام کے مطابق ملزم نے چند روز قبل فرار ہونے کیلئے پلاننگ مکمل کی، ساتھیوں کوسفیدگاڑی میں پہلے ہی طارق روڈ بلا رکھا تھا، اہلکاروں کی جانب سے غفلت اورلاپرواہی برتی گئی۔

    تاخیرسےاطلاع دینےسےملزم کو مزید فائدہ پہنچا، ملزم ضلع میں چندمنٹ رکا ، پھرفرارہوگیا، ملزم ذوہیب بلوچستان میں روپوشی اختیارکرسکتاہے کیونکہ ملزم قوم پرست تنظیم کیلئے پہلے بھی فنڈنگ کرتا رہا ہے۔

    دعامنگی اور بسمہ کیس میں آغامنصور، کامران کامی اورشکیل مفرورتھے اور اب ذوہیب قریشی بھی مفرورکی لسٹ میں آگیا۔