Tag: مرکزی ملزم عابد علی

  • لنک روڈ زیادتی کیس :دہشت گردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی

    لنک روڈ زیادتی کیس :دہشت گردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی

    لاہور: لنک روڈ خاتون زیادتی کیس میں دہشت گردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی مرکزی ملزم عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا دعویٰ ہے کہ بہت جلد ملزم عابد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور لنک روڈ خاتون زیادتی کیس کوتیرہ روز گزر گئے لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار نہ کرسکی۔

    پولیس کی طرف سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کے دعوے جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے مرکزی ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر مختلف اضلاع میں چھاپے مارے گئے، تاحال ملزم عابد پولیس کے قابو نہ آسکا۔

    دہشتگردوں کو پکڑنے والی سی ٹی ڈی بھی عابد علی کا کھوج نہ لگا سکی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا دعویٰ ہے کہ بہت جلد ملزم عابد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب گرفتار شفقت علی اور دیگر ملزمان عابد کی بیوی،سالی دوقریبی عزیز،عابد کاساتھی بالامستری ،وقارالحسن سے تفتیش جاری ہے جبکہ شفقت اعتراف جرم بھی کرچکا ہے۔

    خیال رہے عابد کے حلیہ بدلنے کی اطلاعات پر پنجاب پولیس نے ملزم کے مختلف روپ میں خاکے جاری کردیئے تھے جبکہ ملزم کی گرفتاری کےلئےدائرہ دوسرے صوبوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

    پولیس نےعابدعلی کے سات مختلف خاکے تیار کرالیے جو تفشیشی ٹیموں کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر داڑھی، بغیر مونچھوں، بغیر بالوں اور کلین شیو ہو سکتا ہے۔

  • لنک روڈ زیادتی کیس ، مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا

    لنک روڈ زیادتی کیس ، مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا

    لاہور : لنک روڈ زیادتی کیس میں پنجاب پولیس کی سفارش پر مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جبکہ پولیس نے پہلے ہی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرادیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی سفارش پر عابد علی کا نام بلیک لسٹ کیاگیا، عابد کا نام بلیک لسٹ میں ڈال کر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے پہلے ہی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرادیا گیا تھا ، شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ملزم بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے گا۔

    خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

    مزید پڑھیں : خاتون زیادتی کیس، پولیس نے فرار ملزم عابد کا شناختی کارڈ بلاک کرا دیا

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا اور اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    عابد کے بارے میں انکشاف ہواتھا کہ وہ اجرتی قاتل رہ چکا ہے اور پچیس ہزارروپے لے کر قتل کیا کرتا تھا ،ملزم عابد مختلف جرائم میں چار بار پولیس کے ہاتھوں پکڑا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب مرکزی ملزم عابد علی کے ایک ساتھی شفقت علی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اسے 15 ستمبر کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

  • مرکزی ملزم عابدعلی کو ایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، اس کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، عابد علی کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون ڈسٹرب تھی اس لئےتفتیش میں حصہ نہیں لیا، واقعے کے بعد72 گھنٹے میں پولیس نے مؤثر کارروائی کی۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی پی اولاہور عمر شیخ اورشہبازشریف نےایک جیسے بیانات دئیے، شہبازشریف کی معافی کوئی حل نہیں، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف سے قوم کی نمائندگی کرنی تھی، دروغ گوئی اور بے سروپا بیان سے قائد حزبِ اختلاف نے قوم کو مایوس کیا، جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منصوبہ پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کیاگیا، قائد خرافات فرانزک لیب کےقیام کابھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک لیب کی داغ بیل 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔

    شہباز شریف اپنے بیان سےسی سی پی او لاہور کی پوزیشن پرکھڑے ہیں، تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نےمتاثرہ خاندان اور قوم کادل دکھایا، میرا مطالبہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں اورقوم سےمعافی مانگیں۔