Tag: مرکزی کردار

  • کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

    کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

    معروف بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے 2018 کی محبت کی کہانی ’دھڑک‘ کے سیکوئل کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ‘دھڑک 2’ کا اعلان کیا ہے، شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ اداکارہ ترپتی دمری مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’ ‘ایک بار ایک بادشاہ تھا اور ایک ملکہ تھی، وہ دونوں مختلف ذات سے تھے اور یہیں کہانی ختم ہوئی‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سدھانت چترویدی اور ترپتی دمری مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ فلم 22 نومبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھڑک‘ ایشان کھتر اور جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم اب دھڑک 2 میں ترپتی اور سدھانت اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ترپتی دمری نے فلم ’لیلا مجنوں‘ ’بلبل‘ جیسے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم اینیمل کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا جبکہ اداکار سدھانت چترویدی آخری بار فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔

  • شاہ رخ خان نے ’جیمز بانڈ‘ کا مرکزی کردار نبھانے سے کیوں انکار کیا؟

    شاہ رخ خان نے ’جیمز بانڈ‘ کا مرکزی کردار نبھانے سے کیوں انکار کیا؟

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کا مرکزی کردار نہیں نبھا سکتے۔

    دبئی میں ہونے والے ڈبلیو جی ایس کے 11ویں ایڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے شرکت کی۔

    شاہ رخ خان نے اپنی دلچسپ انداز میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزاق میں کہا کہ میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کا خواہشمند ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک بار پوچھا گیا تو میں نے مزاقاً کہا ’میں جیمز بانڈ ہوں‘، تب مجھ سے پوچھا گیا ’کیا میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں؟‘ تو میں نے کہا کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن میں گندمی رنگ کا ہوں تو فلم میں بدمعاش (ولن) کا کردار تو نبھا ہی سکتا ہوں۔

    بانڈ فلم سیریز میں ڈینئل کریگ سے لے کر پیئر بروسنن تک سب ہی نے جاسوس کا مرکزی کردار خوب ادا کیا۔

    اس سے قبل شاہ رخ خان کو 2008ء کی مشہور فلم سلم ڈاگ ملینیئرکا وہ کردار آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا، جسے بعد ازاں انیل کپور نے ادا کیا اور اس فلم نے 2009ء میں 10 آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

  • کسٹمز کا حاضر سروس افسراغوا برائے تاوان گینگ کا مرکزی کردار نکلا

    کسٹمز کا حاضر سروس افسراغوا برائے تاوان گینگ کا مرکزی کردار نکلا

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کسٹمز کے حاضر سروس افسر  کو اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی سے نوجوان کے اغوا میں ملوث کسٹم افسر سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق ملزمان نے مغوی کےاہل خانہ سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں پچاس ہزار ڈالر تاوان مانگا تھا۔

    ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ گرفتار اغواکاروں میں راشد، زبیر اور عبدالفتح شامل ہیں، ملزم عبدالفتح کلکٹریٹ آف کسٹم خضدار میں انسپکٹر ہے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزمان نے بریگیڈ تھانےکی حدود سے وجاہت ندیم کو اغوا کیا تھا، ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار میں اغواکے لیے آئے تھے۔

  • افضل کوہستانی کی قتل سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    افضل کوہستانی کی قتل سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    ایبٹ آباد: کوہستان ویڈیواسکینڈل کامرکزی کردار افضل کوہستانی نے قتل سے چند گھنٹے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی، مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوہستان ویڈیواسکینڈل کا مرکزی کردار افضل کوہستانی کی قتل سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، جس میں افضل کوہستانی کا کہنا تھا کہ مجھے اور خاندان والوں کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے ڈرامائی رپورٹ پیش کی ، 7سال اس کیس میں گزر گئے مجھے انصاف نہیں ملا۔

    ویڈیو میں افضل کوہستانی نے بتایا کہ وہ جان کے تحفظ کیلئے تھانے گیا تو پولیس نے اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اسے حوالات میں بھی بند کردیا گیا، جو پستول حفاظت کیلئے رکھا تھا اسی پستول کے بٹ سے مارا گیا، قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اسی لئے پولیس کو درخواست دینے گیا۔

    https://youtu.be/p6mJ7i1e0Lc

    یاد رہے گذشتہ روز کوہستان میں غیرت کےنام پرقتل ہونے والی پانچ لڑکیوں کوانصاف دلانےکی خواہش رکھنےوالامدعی افضل کوہستانی کوایبٹ آبادکےعلاقے گامی اڈاکےقریب فائرنگ کانشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد میں فائرنگ، کوہستان ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار جاں بحق

    افضل کوہستانی کے دوبھائی اورپانچ خواتین کوپہلےہی قتل کیاجاچکاہے۔

    واضح رہے 2012 میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل سامنےآیا تھا ، جس میں ایک شادی کی تقریب میں کچھ لڑکیوں کو رقص کرتے اور تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا تھا، مقامی شخص افضل کوہستانی نےدعویٰ کیاتھاکہ ویڈیومیں نظر آنے والی لڑکیاں کوذبح کرکےقتل کردیاگیا ہے۔

    اسوقت کےچیف جسٹس نےواقعہ کا ازخود نوٹس لیا اور کمیشن قائم کیا، کمیشن کی رپورٹ میں لڑکیوں کو زندہ قراردیامگرانسانی حقوق کے کارکنان نے رپورٹ سےاختلاف کیااورواقعہ کی مکمل انکوائری کرنےکی درخواست دائرکی، جس پرسپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن قائم کیا۔

    کمیشن نےاپنی رپورٹ میں لڑکیوں کے زندہ ہونےکےحوالےسےشکوک کااظہار کرتےہوئےفارنزک تحقیقات کی تجویز دی ، جس پر سرپم کورٹ نے پولیس کوحکم دیارپورٹ کی روشنی میں تحقیقات مکمل کرکےعدالت میں رپورٹ پیش کرے۔

    تین ماہ قبل سپریم کورٹ کے حکم پرپولیس نے واقعہ میں ملوث نو ملزمان کوگرفتار کرکےعدالت میں پیش کیا گیا اور گرفتارملزمان نے لڑکیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

  • شکارپور امام بارگاہ حملے کے مرکزی کردار کے دورانِ تفتیش اہم انکشافات

    شکارپور امام بارگاہ حملے کے مرکزی کردار کے دورانِ تفتیش اہم انکشافات

    شکار پور: سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شکار پور امام بارگاہ خود کش حملے کے مرکزی کردار خلیل بروہی عرف سکندر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئےہیں۔

    شکار پور خو دکش حملے کے ماسٹر مائنڈ خلیل بروہی عرف سکندر نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ لشکرِ جھنگوی کے استاد اسلم پنجابی گروپ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

    ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کے گروپ نے درگاہ حاجن شاہ ماڑی پر بم رکھا تھا ، جسے ریموٹ کے ذریعے اڑایا گیا، حاجن شاہ درگاہ پر حملے میں پیر حاجن شاہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    ملزم خلیل بروہی نے تفتیشی ٹیم کو درگاہ پر بم رکھنے کے مقام کی نشاندہی بھی کرائی، سانحہ شکار پور کے دوسرے ملزم علی شیر بروہی کے چھوٹے بھائی پیر بخش بروہی نے سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر خود کش حملہ کیا تھا، جس میں ایس ایچ او سمیت پانچ جاں بحق ہوئے تھے۔

    دہشتگرد رسول بخش بروہی اور خلیل بروہی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے ہے۔

    اس سے قبل ملزمان کی نشاندہی پر رنی کوٹ میں قائم بارود بنانے کی فکٹری پکڑی گئی تھی ، حساس اداروں کو اس فیکٹری سے بم بنانے کا طریقہ اور ایک ڈائری ملی جبکہ بال بیرنگ ،ڈیٹونیڑ اور بارود کی بھاری مقدار بر آمد کی گئی، ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بیس خود کش جیکٹس بن سکتی تھیں۔