Tag: مرکنڈے کاٹجو

  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج نے مودی حکومت کو خبردار کردیا

    پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج نے مودی حکومت کو خبردار کردیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دس دن جنگ میں ہی بھارتی معیشت کا کچومر نکل جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان سے جنگ کرتا ہے تو معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔

    سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ بھارتی جرنیل اتنی شیخیاں مار رہے ہیں، آپ کی اتنی حیثیت نہیں ہے، بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی بہت غریب ملک ہے، بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہو گی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔

    واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کردیا گیا ہے، بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے، جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دو بے گناہ نہتے کشمیریوں کو دن دہاڑے شہید کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد فاروق اور محمد دین کو وحشیانہ انداز میں شہید کرنے کے بعد میتوں پر خنجر سے وار کیا جارہا ہے۔

    بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر زیرحراست سات سو بتیس بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔

    ایران میں بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زوردار دھماکا

    بھارت ان قیدیوں کوجعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے یا استعمال کرکے ایک اور فالس فلیگ کاڈرامہ رچا سکتا ہے۔

  • سابق بھارتی چیف جسٹس کا بابری مسجد کیس فیصلے پر مؤقف سامنے آ گیا

    سابق بھارتی چیف جسٹس کا بابری مسجد کیس فیصلے پر مؤقف سامنے آ گیا

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ ایودھیاکیس کے فیصلے کا تاریخ کے کم تر فیصلوں میں شمار ہوگا ، بھارتی سپریم کورٹ نےخطرناک رجحان کی بنیادرکھ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایودھیا کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایودھیاکیس کےفیصلےکاتاریخ کےکم ترفیصلوں میں شمارہوگا، بھارتی سپریم کورٹ نے بتایا کہ مائٹ ازرائٹ۔

    سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جارحیت کی حمایت کی، بھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی ہے، 500 سال پہلے مندر گرا کر مسجد تعمیر کرنے کی بات احمقانہ ہے، ایسی باتیں کچھ لوگوں کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔

    فیصلے میں سنی اور شیعہ وقف بورڈز کی درخواستیں مسترد کردی گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیارام کی جنم بھومی ہے، بابری مسجد کا فیصلہ قانونی شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    بعد ازاں پاکستان نے تاریخی بابری مسجد کے فیصلے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھرانصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا۔

     

  • سابق بھارتی جج نے مودی کو جوکر قرار دے دیا

    سابق بھارتی جج نے مودی کو جوکر قرار دے دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ خالی دماغ کے جوکر مودی میں اقلیتوں سے نفرت بھری ہے، جوکر ملک کی قسمت کا مالک بن گیا ہے۔۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں طوفان آ رہا ہے لیکن عوام کی آنکھیں،کان بند ہیں، طوفان میں لاکھوں افراد بہہ جائیں گے۔

    مرکنڈےکاٹجو نے کہا کہ بھارت میں ادارے کھوکھلے ہوچکے ہیں، معیشت ڈوب رہی ہے۔

    سابق بھارتی جج نے کہا کہ خالی دماغ کے جوکرمیں اقلیتوں سے نفرت بھری ہے، خالی دماغ کا جوکر مودی ملک کی قسمت کا مالک بن گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جوکر کی مہارت یوگا ڈے، گائے کے تحفظ، رام مندرکی تعمیر سے شعبدوں تک ہے۔

    سابق بھارتی چیف جسٹس نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا

    یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سےمحروم ہے، بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشی بحران پر ہندوستانی مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔

  • سابق بھارتی چیف جسٹس نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا

    سابق بھارتی چیف جسٹس نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نےبھارتی فوج کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سےمحروم ہے، بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی ویب سائٹ پرکالم میں بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا رافیل طیاروں پرجشن منانےسےحقیقت نہیں بدلتی، حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے۔

    مرکنڈےکاٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے اور بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے، فوجی طاقت معاشی طاقت سے آتی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔

    مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے ہے مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا اور مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویت نام بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔

    مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج انسٹھواں روز ہے، معمول کی زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ٹی وی نشریات بھی بدستور معطل ہیں، گھروں میں محصور کشمیری نہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اورنہ ہی کاروبار کرسکتے ہیں۔

    گھرگھر تلاشی کی آڑ میں بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پانچ اگست سے اب تک ایک سوچوالیس بچوں کوامن وامان خراب کرنے کا الزام لگا کر گرفتارکیا گیا ہے ، یہ گرفتاریاں غیرقانونی ہیں۔

  • بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اداروں کا کچا چٹھا کھول دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی اداروں کی اہلیت کا کچھا چٹھا کھول دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت میں بیشتر ادارے کرپٹ اور کھوکھلے ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے انکشاف کیا کہ بھارتی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے، بدترین معاشی حالات کے باعث عوام صدمے میں ہیں لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں رہے گا، عوام ردعمل دیں گے۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کو انقلاب فرانس جیسی صورت حال کا سامنا ہے، لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اور ہندوتوا پر جیتا گیا۔

    بھارتی ویب سائٹ پر مضمون میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی شعبدہ بازی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔

    مزید پڑھیں: مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مجھے غدار قرار دینے والے بھارتی عوام عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔

    انہوں نے اپنے ملک کے عوام پر شدید تنقید بھی کی اور سوال کیا تھا کہ ایسے لوگوں کو میں کس طرح معتبر مان لوں جو سچائی کا سامنا نہیں کرسکتے بلکہ حقیقت سُن کر الزامات عائد کرتے ہیں۔

    سابق جج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ’جب میں نے پاکستان کو جعلی ملک قرار دیا تو کسی بھی پاکستانی نے مجھ سے بدزبانی نہیں کی جبکہ جب میں نے عمران خان کی تعریف کی تو بھارتیوں نے مجھے پاگل اور غدار قرار دیا‘۔

  • سابق بھارتی چیف جسٹس کی پاکستانیوں کی کشادہ دلی کی ایک بار پھر تعریف

    سابق بھارتی چیف جسٹس کی پاکستانیوں کی کشادہ دلی کی ایک بار پھر تعریف

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف ٹویٹ کیا، کسی پاکستانی نے برا نہیں کہا، اب بتائیں برا کہنے والے معتبر ہیں یا برا نہ کہنے والے معتبر ہیں۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تو بھارتیوں نے غدار، پاگل اور کیا کچھ نہیں کہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ پہلے میں عمران خان کا مخالف تھا اور ان پر تنقید کرتا تھا لیکن عمران خان کی دانشمندانہ اور تحمل تقریر دیکھ کر ان کا پرستار ہوگیا ہوں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    اس سے قبل سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    خیال رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا گیا۔

  • پاکستان کی فوج تیار ہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا ،سابق بھارتی چیف جسٹس

    پاکستان کی فوج تیار ہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا ،سابق بھارتی چیف جسٹس

    دہلی : سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کے جنگی جنون کو حقیقت کا آئینہ دکھادیا، کاٹجو نے اپنے بیان میں کہا پاکستان سے بدلہ لینے کی باتیں ہورہی ہے، پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہ سمجھا جائے، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    سابق بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے کشمیرپرعوام کوبیوقوف بنایا، یہ حقیقت ہے کشمیری عوام بھارت کے خلاف کھڑے ہیں۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا نہتے کشمیریوں پر حملے کئے جارہے ہیں ، دکانیں جلائی جارہی ہے، میں بھی کشمیری ہو ، جرات اور ہمت ہیں تو مجھ پر حملہ کرو میں تمہاری بہادری نکال دوں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے نے ہندو مذہب سے کھل کر اختلافات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساری دنیا میں گائے کا گوشت کھایا جاتا ہے مگر بھارت میں صرف اسے ماتا بنا دیا گیا، گر آپ کے پاس دماغ ہے تو ذرا سوچیے کہ گائے کس طرح انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے؟‘، دنیا بیف کھاتی ہے، میری نظر میں گائے گھوڑے اور کتے کی طرح جانور جیسا ہے۔

    مزید پڑھیں : گائے کسی کی ماتا نہیں، صرف ایک جانور ہے، سابق بھارتی چیف جسٹس

    واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

  • سابق بھارتی جج مسلمانوں کو نمازِ جمعہ سے روکنے پر ہندوؤں پر برس پڑے

    سابق بھارتی جج مسلمانوں کو نمازِ جمعہ سے روکنے پر ہندوؤں پر برس پڑے

    نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو اذیت دینے کا ایک اور بہانہ ڈھونڈ لیا، انتہا پسندوں نے اعلان کر دیا کہ کھلی جگہوں پر نمازِ جمعہ نہیں پڑھنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو اب مسلمانوں کو کھلی جگہوں میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روکنے لگے، سابق بھارتی جج ہندوؤں کے اس انتہا پسندانہ رویے پر برس پڑے۔

    [bs-quote quote=”مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روکے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سابق بھارتی جج”][/bs-quote]

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کٹجو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روکے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    مارکنڈے کٹجو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہے تو وہ کسی کا ہاتھ یا سر تو قلم نہیں کر رہا، اس پر اعتراض کیوں ہے، مسلمانوں کو میدانوں اور پارکوں میں نماز پرھنے سے روکنا غلط ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور دوسری انتہا پسند تنظیموں کو بھی تو کھلے میدانوں میں جمع ہونے کی اجازت ہے، تو مسلمانوں کو مذہبی عبادات کی ادائیگی کی اجازت کیوں نہیں؟

    سابق جج نے کہا میں مذہبی آزادی کا قائل ہوں، بھارتی حکومت نے دنیا میں ہماری ناک کٹوا دی ہے، گائے کو ماتا نہیں مانتا، خود اس کا گوشت کھاتا ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  انڈیا: مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث 16 پولیس اہل کاروں کو 30 سال بعد سزا


    چند ماہ قبل ہریانہ کے گوڑ گاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے نعرے لگاتے ہوئے با قاعدہ طور پر مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، بعد ازاں چھ انتہا پسند ہندوؤں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ جب بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بھارت خود عالمی عدالت برائے انصاف میں لے گیا تھا، تو اس پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایسا کر کے بڑی غلطی کر دی ہے۔