Tag: مریدکے

  • گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

    گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

    مریدکے: گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا، جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے مریدکے میں گھریلو جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر 25 سال ہے اور اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے تاہم خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

    حکام نے کہا کہ واقعہ منوں آباد میں پیش آیا اور واقعے کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

    خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے، جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • ناراض بیٹے کا ماں پر چھری سے حملہ

    ناراض بیٹے کا ماں پر چھری سے حملہ

    مریدکے(19 جولائی 2025): والدین کے درمیان جھگڑے کے دوران ناراض بیٹے نے ماں پر چھری سے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر مریدکے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹے نے اپنی ماں کو چھری کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ زخمی رضیہ کو ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم بیٹا نجیب اللہ موقعے سے فرار ہوگیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں ہوئے جھگڑے پر بیٹا نجیب باپ کا ساتھ دے رہا تھا، پولیس کے ہاتھوں والد کی گرفتاری پر بیٹا نجیب اللہ مشتعل ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/addictive-father-lost-2-young-children-in-gambling/

    اس سے قبل ایک نشے کے عادی اور جوئے کی لت کا شکار باپ جوئے میں اپنے دو بچے ہار گیا، یہ دلخراش واقعہ پنجاب کے علاقہ خانیوال میں پیش آیا۔

    جہاں اختر نامی شخص جو نشئی ہونے کے ساتھ جوئے کی لت کا عادی بھی تھا۔ اس شقی القلب کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اپنے دو کمسن بچوں کی بازی لگا کر انہیں جوئے میں ہار دیا۔

    بچوں سے محروم ہونے والی مظلوم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ اس کے بچے لینے آئے اور بتایا کہ اس کا شوہر جوئے میں ان بچوں کو ہار چکا ہے۔ میرے مزاحمت کرنے اور شور مچانے پر وہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

  • غیرت کے نام پر باپ کا 2 بیٹیوں پر چھری سے وار

    غیرت کے نام پر باپ کا 2 بیٹیوں پر چھری سے وار

    پنجاب کے علاقے مریدکے میں غیرت کے نام پر باپ نے2 بیٹیوں پر چھری سے وار کردیا جنہیں تشویشناک حال میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریدکے میں واقعہ علاقہ مشتاق پارک میں پیش آیا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹیوں کی جان لینے کی کوشش کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بہنوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ہے، دوسری جانب والدہ کا کہنا ہے کہ شادی شدہ بیٹیاں گھر سے چلی گئی تھیں، واپسی پر والد طیش میں آیا۔

    والدہ نے بتایا کہ جیسے ہی شوہر نے بیٹیوں کو گھر میں دیکھا تو ان پر حملہ کردیا جبکہ والد کے گھر پر رکھنے سے انکار پر دونوں بیٹیوں نے زہریلی گولیاں بھی کھائیں ہیں۔

    دوسری جانب ہارون آباد کے علاقے فقیر والی میں شوہر نے جھگڑے میں بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، ملزم زاہد حسین اپنی بیوی نسرین کو نشہ کرنے سےمنع کرنے پر قتل کردیا۔

    ہارون آباد کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فقیر والی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی، ملزم زاہد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ فقیر والی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/muridke-alleged-rape-girl/

  • 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    مریدکے کے محلہ بلال پارک میں 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مریدکے میں محلہ بلال پارک میں ملزم نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، 14 سالہ لڑکی سود اسلف لینےگھر سے نکلی تو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ محنت کش والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیادتی کی شکار ہونے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظارہے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد وقوعہ کا تعین کیا جائیگا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

  • گھر میں گیس لیکیج سے اچانک آگ بھڑک اٹھی،2 کمسن بچے شدید زخمی

    گھر میں گیس لیکیج سے اچانک آگ بھڑک اٹھی،2 کمسن بچے شدید زخمی

    مریدکے: گھر میں گیس لیکیج سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث جھلس کر 2 بچے زخمی پوگئے، بچوں کو حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریدکے میں واقع ایک گھر میں گیس لیک ہورہی تھی، اہلخانہ کو اس لیکج کا بروقت پتہ نہ چل سکا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور گھر میں موجود دو کمسن بچے بری طرح جھلس گئے۔

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال سے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے 4 سالہ رضوی، 3 سالہ انس نواحی گاؤں کے رہائشی ہیں۔

    کراچی : گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے

    کچھ سالوں قبل ایبٹ آباد میں بھی گھر میں گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے تھے، ایبٹ آباد کے نواں شہر تھانے کی حدود میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ماں اور دو کمسن بیٹیاں اور بیٹے جان سے گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ماں اور چار کمسن بچوں کی موت گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے جبکہ والد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جاں بحق خاتون کی شناخت شمیم بی بی کے نام سے ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/quetta-students-gas-leakage-detector/

  • گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

    گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

    مریدکے: ڈیرہ کمہاراں والا میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے، کے ڈیرہ کمہاراں والا میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد طارق پر تشدد کیا ہے، اس دوران طارق کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔

    زخمی بہن نے کہا کہ طارق اپنے بچوں کو چھوڑنے ڈیرے پر گیا تھا، سسر اور 2 سالوں نے میرے بھائی پر تشدد کیا، پستول کے بٹ مارے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اہل خانہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپتال کے باہر احتجاج کررہی ہے۔

  • مریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

    مریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئےمریدکے میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    صوبہ پنجاب میں عارف والا کے نواحی گاؤں میں آندھی سے زیر تعمیر مسجد کی دیوار ساتھ والے گھر پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب مون سون بارشوں کے نتیجے میں آج اور کل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ گھر کے دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

  • گورنر پنجاب نے دلھنوں کو قرآن پاک اور انگوٹھی کا تحفہ دے دیا

    گورنر پنجاب نے دلھنوں کو قرآن پاک اور انگوٹھی کا تحفہ دے دیا

    مریدکے: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور 25 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے لیے مریدکے کے نواحی گاؤں علی پور ٹبہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریدکے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پچیس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انھوں نے دلھنوں کو قرآن پاک اور انگوٹھی کا تحفہ دیا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ ہر دلھن میری بیٹی، اور دلھا میرا بیٹا ہے، جو 50 مستحق بچیوں کی شادی کا بندوبست کریں گے، حکومت ان کے نیک کام میں پچاس فی صد مدد کرے گی۔ ہم گورنر ہاؤس میں بھی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے اس موقع پر حالات حاظرہ پر بھی بات کی، انھوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت ٹھیک ہو گئی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، احساس پروگرام کے تحت غریب کو آٹا، چینی، دالیں، گھی سستا اور مفت دیا جائے گا۔

    قبل ازیں، مریدکے میں جب چوہدری سرور تقریب کے لیے پہنچے تو میزبانوں نے انھیں سفید پگڑی پہنائی، بینڈ باجوں اور پھولوں کی پتیاں نچاور کر کے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں ہر جوڑے کو ورک برادران کی جانب سے سوا لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان دیا گیا، باراتیوں کی بھی خوب تواضع کی گئی۔

  • دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    مریدکے: ضلع شیخوپورہ میں دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے محبوبہ کی خواہش پر جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک شقی القلب باپ نے محبوبہ کے کہنے پر اپنی جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریدکے میں سلطان پارک کے رہایشی ملزم نے 3 سالہ جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر مارا، ملزم افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول بچیوں کے نام نبیہہ اور منیبہ ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راجن پور: بستی بسم اللہ میں سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر ماں باپ کے پاس رہ رہی تھی۔

    ادھر دو ہفتے قبل پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں ایک بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کرلی تھی، جس پر بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی جا پہنچی تھی جس پر پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حنا کی ماں نے اشرف سے دوسری شادی کی تھی، سوتیلی بیٹی سے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔