Tag: مرید کے

  • ہوائی فائرنگ سے شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

    ہوائی فائرنگ سے شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

    مریدکے : محلہ33 چک میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، ہوائی فائرنگ میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرید کے کے علاقے 33چک میں شادی والے گھر میں ہونے والی مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ جاری تھی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مہندی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گردن پر گولی لگنے سے دولہا کا بھائی موقع پر ہی چل بسا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور قانونی کارروائی کیلیے لاش متعلقہ اسپتال پہنچا دی۔

    پولیس کے مطابق مقتول 35سالہ عمیر اپنے سگے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا۔ صدر پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں گھر کی چھت پر کھیلنے والی ننھی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی بلڈنگ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر اور چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کے سر میں لگی جس سے جاں بحق ہوئی۔

    مزید پڑھیں : چھت پر کھیلتی بچی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق، دولہا گرفتار

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ شادی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے پیش آیا۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دولہا کے دوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرنے کیلیے کارروائی جاری ہے۔

  • والدین کا طلاق یافتہ خاتون سے شادی سے انکار، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں

    والدین کا طلاق یافتہ خاتون سے شادی سے انکار، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں

    مرید کے : والدین کے طلاق یافتہ خاتون سے شادی کیلئے راضی نہ ہونے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں۔

    پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں والدین کے طلاق یافتہ خاتون سے شادی سے انکار پر  بیٹے کا انتہائی اقدام سامنے آیا۔

    بیٹے نے انکار پر زہریلی گولیاں کھالیں، جس کے بعد ریسکیو نے فوری ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا اور حالت  بہتر ہونے پر سٹی پولیس نے اصغر کو  حراست میں لے لیا۔

    خاتون بھی اسپتال پہنچ گئی اور نوجوان کوحراست میں لینے پر پولیس وین میں سوار ہوگئی، سٹی پولیس نے بتایا کہ اصغر کو انتہائی اقدام پرحراست میں لیا ہے۔

  • مرید کے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    مرید کے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ: مرید کے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں کی اسپتال منتقلی کے دوران ساتھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق مرید کے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال لے جارہے تھے، ساتھیوں کی فائرنگ سے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق پولیس وین پرفائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

    ڈاکوؤں نے کچھ دیرقبل مزاحمت پر تاجر کو زخمی کیا تھا، ڈاکو تاجر کو زخمی کر کے 12 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے، ہلاک ڈاکوؤں سے چھینی ہوئی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • مرید کے: تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او فائرنگ سے جاں بحق

    مرید کے: تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او فائرنگ سے جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں تھانہ رنگ محل لاہور کے ایس ایچ او پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او زاہد محمود، ان کا ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیخو پورہ کے شہر مرید کے میں واقع تھانہ رنگ محل لاہور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) زاہد محمود پر کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے انسپکٹر زاہد کا ڈرائیور اور گن مین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر زاہد رہائشگاہ سے نکلے ہی تھے کہ کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، آئی جی پنجاب واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ دیں۔

  • لاہور:مریدکے سے کالعدم تنظیم کے 3مبینہ دہشتگرد گرفتار

    لاہور:مریدکے سے کالعدم تنظیم کے 3مبینہ دہشتگرد گرفتار

    مرید کے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گرد پکڑے گئے، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور نقشے برآمد کرلئے گئے۔

    لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے مریدکے سے تین مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور نقشہ جات بھی برآمد ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں عید میلادالنبی کے موقع پر جلوسوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔