Tag: مریضوں

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف

    لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں مریضوں کو  زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

     اسپتال کی آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 22 مریضوں کو مکمل طور پر ایکسپائر اسٹنٹ ڈالے، جولائی 2021 تا دسمبر 2022 تک مریضوں سے جان لیوا کھیل کھیلا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 9 مریضوں کو ایسے اسٹنٹ ڈالے گئے جن کی معیاد صرف 3 فیصد تک تھی، ایکسپائر اسٹنٹ اور دواؤں کی خریداری میں 263 ملین روپےکی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل رپورٹ میں اسٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد یہ مالی بےضابطگی سامنے آئی ہے، آڈیٹر جنرل کے جواب طلب کرنے پر محکمہ کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا ہے۔

  • موسمی انفلوائنزا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

    موسمی انفلوائنزا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

    راولپنڈی: خشک سردی انفلوائنزا  کا وائرس وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں انفلوائنزا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، انفلوائنزا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    ذرائر کے مطابق بچے جوان بزرگ وائرس میں مبتلا ہونے لگے، بروقت علاج نہ ہونے کے باعث وائرس سے اموات بھی واقع ہونے لگی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 مریض دم توڑ گئے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام کھانسی سے چیسٹ انفیکشن خطرناک حد تک مریض کو متاثر کرتا ہے، مریضوں کو فوری طور پر انفلوائنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

    دوسری جانب محکمہ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

  • پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار695 ہوگئی، 66 اموات

    پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار695 ہوگئی، 66 اموات

    کراچی: پاکستان میں وبائی مرض کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار695 ہوگئی ہے، مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب2287، سندھ1214، گلگت بلتستان میں215 کروناوائرس کے مریض ہیں۔ جبکہ بلوچستان219، خیبرپختونخوا 620، اسلام آباد107 اور آزادکشمیر میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کرونا کے باعث66اموات ہوئیں جبکہ 45کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کرونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 727ہوگئی۔ حکومت نے مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کردیے۔

    کورونا وائرس؛ جتنے وسائل ہیں سب استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں متاثرین میں 701زائرین، 733تبلیغی جماعت کے افراد شامل ہیں۔ 80قیدی اور 822دیگر افراد بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہرممکن اقدام اٹھا رہے ہیں، اسپتالوں کو ہر طرح کے آلات مہیا کیے جارہے ہیں، گھروں میں رہ کر کرونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔