Tag: مریض جاں بحق

  • کراچی: ایمبولنس کھائی میں گرنے سے مریض جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی: ایمبولنس کھائی میں گرنے سے مریض جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی میں سپرہائی وے پر نواب شاہ سے مریض کو لانے والی پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت سے کھائی میں جاگری۔

    تفصیلات کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے اس حادثے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مریض کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ کورنگی چمڑا چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا، ٹرک میں سیمنٹ کی بوریاں لدی ہیں، پولیس نے ٹرک تھانے منتقل کر دیا۔

    ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہے، موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mansehra-husband-and-wife-die-after-car-falls/

  • ینگ ڈاکٹرز، غفلت چھپانے کے لیے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں رد وبدل کردیا

    ینگ ڈاکٹرز، غفلت چھپانے کے لیے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں رد وبدل کردیا

    لاہور: سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مریض جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی محمدوارث کو حالت بگڑنے پر سروسزاسپتال کی ایمرجنسی میں لایاگیا تھا جہاں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری تھی جس کے باعث مریض کو فوری طبی امداد نہیں دی جا سکی اور ایمرجنسی کے باہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی بازی ہار گیا۔

    ڈاکٹروں کی غفلت کا بھانڈا سی سی ٹی وی نے پھوڑ دیا by arynews

    دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے واقعے کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے مریض کے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں اپنی کوتاہی کو چھپانے کے لیے تحریر کردیا کہ مریض کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

    تاہم اہل خانہ کے احتجاج پر معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچا اور ایمرجنسی کے باہر لگے سی سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیجز نکلوائی گئیں تو ینگ ڈاکٹرز کا تضاد سامنے آیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کو زندہ حالت میں اسکوٹر پر لایا گیا تھا جب کہ ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں لکھا گیا کہ مریض کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔

    محکمہ صحت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوٹیج میں تضادپرانکوائری کمیٹی قائم کردی جو اپنی تفصیلی رپورٹ سات دن کے اندر پرنسپل سمز کو جمع کرائے گی جس پر محکمہ صحت پرنسپل سمز کی سفارشات کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائے گی۔