Tag: مریض صحت یاب

  • کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 16مریض صحت یاب

    کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 16مریض صحت یاب

    کراچی : محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب ہوگئے  جبکہ  مقامی منتقلی کے45نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہے، حیدرآباد ،شہیدبینظیرآباد سے ایک ایک کیس ر پورٹ ہوا۔

    محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مقامی منتقلی کے45نئے کیس اور ٹنڈو محمد خان میں مقامی منتقلی کے7کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں مزید16مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد18ہے، جن میں سے 16 کا تعلق کراچی اوردوکاحیدرآباد سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس سےمتاثر 662 افراد زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک نو ہزار سات سو تیرا افراد کے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں ۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د3766 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 259 افراد اس خطرناک وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

    وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو نے عالمی یوم صحت پر ڈاکٹرز اور طبی عملےکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اور لیب ٹیکنیشنزہمارےفرنٹ لائن ہیروزہیں۔

    عذراپیچوہو نے کوروناسےلڑتےہوئے جان دینےوالےڈاکٹرعبدالقادرسومروکو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • سندھ میں کرونا وائرس سےمتاثرہ چوتھا مریض صحت یاب،مرتضیٰ وہاب

    سندھ میں کرونا وائرس سےمتاثرہ چوتھا مریض صحت یاب،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیا۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے 2 ٹیسٹ کیےگئے، دونوں بار منفی آئے، صحت یاب ہونے والا شخص گھر میں آئیسولیشن میں تھا،الحمداللہ، چوتھے مریض کا صحت یاب ہونا ہمارے لیے امیدکی کرن ہے۔

    سندھ میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو محتاط ہو کر گھروں میں بیٹھنا ہے، یہ کرفیو نہیں (کیئر فار یو) ہے اور اس دوران لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی کام سے نکلیں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

  • ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

    ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

    اسلام آباد: ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں زیرعلاج کرونا کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پمز میں زیر علاج مریض کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آ گیا، جس کے بعد مریض کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں مریض کے 4 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے، پہلا ٹیسٹ منفی، دوسرا مثبت، تیسرا، چوتھا ٹیسٹ منفی نکلا۔

    بتایا گیا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کی عمر 61 برس ہے اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو سے ہے، مریض کی ٹریولنگ ہسٹری بھی رہی، 2 ہفتے سعودی عرب، دو ہفتے عراق، ایران میں قیام کیا تھا، 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، 25 فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

    کرونا کا وار، پاکستان میں 2 اموات کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 292 تک پہنچ گئی

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے دو کراچی میں اور دو اسلام آباد میں صحت یاب ہوئے۔

    گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے 2 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے، پاکستان بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اضافے کے بعد 292 تک پہنچ چکی ہے۔ مرنے والے ایک شخص کا تعلق مردان سے تھا جو حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچا تھا۔ متاثرہ شخص کو کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، اُس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کرونا سے مرنے والے دوسرے شخص کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے ہنگو سے تھا۔