Tag: مریض

  • کرونا وائرس: 80 فیصد مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں

    کرونا وائرس: 80 فیصد مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کا کاری وار جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد میں اس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

    اس حوالے سے سب سے پہلے جنوری میں چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن وزیر ما شیاﺅوی نے بتایا تھا کہ اس وائرس کے شکار 80 فیصد افراد میں ایک سے 14 دن تک کوئی علامات سامنے نہ آنے کا امکان ہوتا ہے اور اس دوران یہ کسی دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے وائرس کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہو رہا ہے جبکہ اس کے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کی صلاحیت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

    بعد ازاں امریکا کے محکمہ صحت سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ بڑی تعداد میں اس کا شکار افراد میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، اور 25 فیصد کیسز میں ایسا ہو سکتا ہے۔

    اس کے بعد آئس لینڈ میں محققین نے بتایا تھا کہ کرونا وائرس کے 50 فیصد سے زائد کیسز ایسے تھے جن میں علامات نظر نہیں آئیں اور کیسز کی تصدیق ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئیں۔

    اس کے بعد ایک اور رپورٹ میں امریکی ادارے سی ڈی سی نے کہا تھا کہ سنگاپور کے محققین نے متعدد ایسے کیسز کی نشاندہی کی ہے جس میں وائرس بغیر علامات ظاہر کیے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوا۔

    اب مزید 2 حالیہ تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے اکثر مریضوں میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

    ڈاکٹر ریڈ فیلڈ کے مطابق ایسے بغیر علامات والے مریض وائرس کو پھیلانے میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر علامات ظاہر ہونے سے 48 گھنٹے پہلے ان سے وائرس صحت مند افراد میں منتقل ہوسکتا ہے۔

    ان کے بقول اس سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ امریکا بھر میں یہ وائرس بہت زیادہ تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے کیونکہ علامات سے پاک مریض اس میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں فیس ماسک کے استعمال کی اہمیت از حد بڑھ جاتی ہے۔

    ماہرین کی تجویز ہے کہ باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے تاکہ نہ صرف ایسے ممکنہ مریضوں سے حفاظت کی جاسکے جن میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، بلکہ اگر وہ خود بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں تو لاعلمی میں اسے دوسروں تک نہ پہنچائیں۔

  • عید کے موقع پر کرونا وائرس کا مریض فرار ہو کر گھر پہنچ گیا

    عید کے موقع پر کرونا وائرس کا مریض فرار ہو کر گھر پہنچ گیا

    قاہرہ: مصر میں کرونا وائرس کا ایک مریض عید کے موقع پر قرنطینہ سے فرار ہو کر گھر والوں سے ملنے کے لیے پہنچ گیا، اہل علاقہ نے پولیس کی اطلاع کردی جس کے بعد مریض کو دوبارہ اسپتال پہنچایا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مصر میں کرونا وائرس کا ایک مریض اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منانے کے لیے اسپتال سے فرار ہوگیا، مصری پولیس نے 35 سالہ مفرور مریض کو گرفتار کر کے دوبارہ اسپتال پہنچا دیا۔

    مذکورہ شہری کے رشتہ دار اور احباب کرونا وائرس کے مریض کے گھر پہنچنے کے بعد حیران رہ گئے، مریض کا تعلق ملک کے شمالی صوبے البحیرہ کے شہر الدلنجات سے ہے۔

    کرونا وائرس کے مذکورہ مریض کے فرار کی خبر نے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا، الدلنجات شہر کے میئر کامل غطاس کا کہنا ہے کہ مریض کو خصوصی ایمبولینس کے ذریعے دوبارہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مریض بہت کم وقت کے لیے گھر میں رہا کیونکہ علاقے کے تمام لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے، متعدد افراد نے مذکورہ مریض کو اسپتال سے فرار ہو کر گھر آتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی تھی۔

    شہر کی میڈیکل ٹیموں نے ان تمام لوگوں کا کرونا ٹیسٹ لینا شروع کردیا ہے جن سے مذکورہ مریض چند لمحے کے لیے ملا تھا۔

    مصر میں اس سے قبل بھی کرونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ سے فرار ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، اس سے قبل بھی ایک مریض قرنطینہ سے فرار ہو کر اپنے چچا کے جنازے میں پہنچ گیا تھا۔

    مریض نے نماز جنازہ کے موقع پر کئی لوگوں سے مصافحہ بھی کیا اور کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے اسے گلے لگا کر دلاسہ دیا، بعد ازاں پولیس کی مدد حاصل کرتے ہوئے فرار ہونے والے مریض کو گرفتار کر کے دوبارہ قرنطینہ میں داخل کروا دیا گیا۔

  • بلڈ پریشر کے مریضوں کو کرونا وائرس سے سخت خطرہ

    بلڈ پریشر کے مریضوں کو کرونا وائرس سے سخت خطرہ

    ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کرونا وائرس زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے لہٰذا فشار خون کے مریض سخت احتیاط کریں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کرونا وائرس بے حد خطرناک ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بلڈ پریشر کا مرض ان امراض میں سے ایک ہے جو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے خطرہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کا مرض لگنے کی صورت میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں علامتیں شدت اختیار کر جاتی ہیں، بلڈ پریشر کے مریض نزاکت کو سمجھیں اور وزارت صحت کی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

    انہوں نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ دواؤں کی پابندی کریں، تناؤ والی سرگرمیوں اور باتوں سے دور رہیں اور اطمینان کے لیے بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں۔

    ترجمان کے مطابق بلڈ پریشر کے مریض صحت بخش خوراک کی پابندی کریں، انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں اور کرونا وائرس کی علامتیں نمودار ہوتے ہی صحت حکام سے فوری رابطہ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوجانے پر اس سے نمٹنا آسان ہوتا ہے، لہٰذا اس سلسلے میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

  • کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کا مؤثر ترین پروگرام

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کا مؤثر ترین پروگرام

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی شرح کم اور ان کی صحتیابی کی شرح بڑھتی جارہی ہے، سعودی حکومت وائرس کی روک تھام کے لیے 4 نکاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے جو نہایت مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس سے بچانے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات نے سعودی عرب کو منفرد ممالک کی صف میں شامل کردیا ہے۔

    ان کے مطابق مملکت نے فوری حفاظتی اقدامات کر کے کرونا وائرس کو اپنے یہاں بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روک دیا ہے، مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرین کا تناسب آبادی کے حوالے سے کافی کم ہے۔

    العبد العالی نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ مملکت میں کئی دن سے کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھی ہے لیکن یہ اضافہ تدریجی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دواؤں کا جو پروٹوکول تیار کیا ہے اسے سعودی اور بین الاقوامی صحت ماہرین کی نگرانی میں 4 مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دواؤں کا پروٹوکول مؤثر ثابت ہوا ہے، کل متاثرین میں سے 47 فیصد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب 4 نکاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے، وائرس سے بچاؤ اور سوشل آئسولیشن، لیبارٹری ٹیسٹ، وبا کو پھیلنے سے روکنا اور متاثرین کا علاج۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ 4 نکاتی صحت پروگرام کی بدولت سعودی عرب میں وائرس قابو میں ہے اور متاثرین کا گراف کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

  • سعودی عرب: کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

    سعودی عرب: کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی، مملکت میں اب تک کرونا وائرس کے 40 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران کرونا وائرس کے 10 ہزار 800 مریض اسپتالوں سے صحتیاب ہونے کے بعد فارغ کردیے گئے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اب تک شفا پانے والوں کا 84 فیصد ہیں، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں 12 ہزار 737 مریض کرونا سے شفا پا چکے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز کے حوالے سے 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مملکت میں اب تک کرونا وائرس کے 40 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 255 تک محدود ہے۔

    اس سے قبل وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کہہ چکے ہیں کہ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد صحت پانے والوں کے مقابلے میں بے حد کم ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے رمضان کے شروع میں توجہ دلائی تھی کہ آئندہ ایام میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا اور جلد کرونا کی وبا سے نجات پالیں گے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب کے 5 علاقے کرونا وائرس سے پاک ہوچکے ہیں، ان علاقوں میں جتنے افراد وائرس میں مبتلا ہوئے تھے تمام صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • سعودی ڈاکٹر نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

    سعودی ڈاکٹر نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

    ریاض: سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے طویل سفر اختیار کر کے اپنے مریض کو دوا اس کے گھر پر پہنچائی، مریض ان کے حسن سلوک سے نہایت احسان مند ہوگیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کنگ فہد اسپتال میں کام کرنے والے ایک سعودی ڈاکٹر نے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے مریض کو دوا دینے کے لیے 240 کلو میٹر کا سفر کیا۔

    مذکورہ نوجوان جدہ سے 240 کلو میٹر دور اللیث کمشنری کے دیہی علاقے غمیقہ میں ایک حادثے کا شکار ہو کر معذور ہوگیا تھا۔

    علاج معالجے کے لیے اسے متعدد مرتبہ کنگ فہد اسپتال میں کئی کئی دن تک زیر علاج بھی رہنا پڑا، اس دوران اس کے اپنے معالج کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی۔

    چند دن پہلے نوجوان نے اپنے معالج سے فون پر رابطہ کر کے بتایا کہ اس کی ادویات ختم ہونے والی ہیں اور وہ کرفیو کی وجہ سے اسپتال آ کر دوا نہیں لے سکتا، اگر آن لائن سسٹم کے تحت یا کوریئر کمپنیوں کے ذریعے اسے دوا ارسال کردی جائے تو بہت اچھا ہوجائے گا۔

    ڈاکٹر نے آن لائن سسٹم کے ذریعہ دوا لکھنے کی کوشش کی مگر معلوم ہوا کہ نوجوان کا آن لائن سسٹم ابشر میں اکاؤنٹ نہیں ہے، ڈاکٹر نے دوسرا طریقہ اختیار کرتے ہوئے کوریئر کمپنیوں سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ دوا پہنچانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

    اب ڈاکٹر کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ خود 240 کلو میٹر کا سفر کر کے خود غمیقہ جائے اور وہاں پہنچ کر دوا مریض کو فراہم کر دے چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    مریض کا کہنا ہے کہ ایک دن اچانک مجھے میرے ڈاکٹر کا فون آگیا اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں غمیقہ میں ہوں، مجھے اپنے گھر کا لوکیشن بھیج دیں۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے محض دوا پہنچانے کے لیے اتنا بڑا سفر کر کے خود کو تکلیف میں ڈالا حالانکہ یہ ان کے فرائض میں نہیں تھا، میرے پاس ڈاکٹر کے شکریہ کے لیے الفاظ نہیں، میں کس طرح ان کے احسان کا بدلہ چکاؤں گا۔

    اس نے کہا کہ یہ ڈاکٹر کی انسانیت نوازی ہے کہ انہوں نے محض ایک مریض کے لیے اتنی زحمت اٹھائی۔

  • سعودی عرب: 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 955 مریض صحتیاب

    سعودی عرب: 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 955 مریض صحتیاب

    ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مریضوں کی ریکارڈ تعداد صحتیاب ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 955 افراد نے وائرس کو شکست دے دی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ 955 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک 5 ہزار 431 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 1595 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 24 فیصد سعودی شہری اور 76 فیصد غیر ملکی ہیں۔ نئے مریضوں میں 14 فیصد خواتین اور 86 فیصد مرد شامل ہیں۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے یومیہ بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 200 ہوگئی۔ اس وقت ایکٹو کیسز 24 ہزار 620 ہیں جن میں سے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق منگل کو سب سے زیادہ مریضوں کی جدہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 385 تھی۔

    دیگر مریضوں کا تعلق ریاض، مکہ مکرمہ، الجیبل، مدینہ منورہ، دمام وغیرہ سے ہے۔

  • آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں،یاسمین راشد

    آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں،یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اجلاس ہوا جس میں انتہائی نگہداشت یونٹس میں کرونا کے کاشکار مریضوں کے اعداووشمار پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ موجود ہے،آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کےمزید اقدامات کر رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کےمریضوں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں،کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا حوصلہ بلند ہے۔

    پاکستان میں کرونا وبا سے مزید 22 اموات، تعداد 462 ہو گئی

    واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 462 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 20,186 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 14 ہزار 134 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اب تک 5,590 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا کم عمر ترین مریض صحتیاب

    متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا کم عمر ترین مریض صحتیاب

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا کم عمر ترین مریض صحتمند ہوگیا، 9 سالہ فلپائنی بچے نے کچھ دن آئی سی یو میں بھی گزارے ہیں۔

    غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا کم عمر ترین مریض شفایاب ہوگیا ہے، وہ کچھ دن قبل تک آئی سی یو میں تھا۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیفہ میڈیکل سٹی میں زیر علاج 9 سالہ فلپائنی بچہ ہیرفی ایمانویل سب سے کم عمر مریض تھا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلپائنی بچے کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر 22 مارچ کو قرنطینہ مرکز منتقل کرنا پڑا تھا۔

    انتظامیہ کے مطابق چند دن قبل تک اس کی حالت نازک تھی، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا تاہم اب وہ بالکل صحت مند ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر اسے گھر بھیج دیا گیا ہے، اس موقع پر طبی عملے نے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجا کر اسے رخصت کیا جس پر بچہ آبدیدہ ہوگیا۔

    کرونا سے شفایاب ہونے والا مذکورہ بچہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے جو امارات میں مقیم ہیں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 8 ہزار 238 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اب تک 52 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2280 ہوگئی

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2280 ہوگئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، اب تک صوبے میں 2280 مریض سامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 56 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2280 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کےمطابق لاہور میں کرونا کے 363 کنفرم مریض ہیں،کرونا وائرس سے اب تک 18 اموات اور 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ روز تک31535 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    کرونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈ دینے کا اعلان

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مطابق کرونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ جبکہ صحافی کی بیوہ کو تاحیات 10 ہزار ماہانہ پنشن دی جائے گی۔

    ملک میں کرونا سے اموات 66 ہو گئیں، 4601 افراد متاثر

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4601 تک پہنچ گئی ہے۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کرونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 45 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 727 ہوگئی ہے۔